“داستانِ سفر ایک ایسی لڑکی کی جس کی زندگی کا مقصد وہ وعدہ وفا کرنا تھا جو اس سے “کروڑوں سال” قبل لیا گیا تھا”
داستانِ سفر کوئلے سے کندن بننے والوں کی،نعمتوں کی ناقدری کر کے تہی دامن رہ جانے والوں کی،خود سے محبت کرنے والوں کی،خود کو بےمول کر کے بےسکون رہ جانے والوں کی،نظام کے جنگ کی،جیت کے بھی ہار جانے والوں کی۔۔۔

یہ کہانی ہے محبت کی ،وفا کی ،رشتوں کی ،اندھی خواہشوں کی اور ان کے گرد گھومتے کرداروں کی ۔
محبت ہر کوئی کرتا ہے مگر وہ محبت جب امتحان لیتی ہے تو اسکی کسوٹی پر بہت کم اہل محبت پورے اترتے ہیں ،کوئی زمانے کی سرد مہری کی بھینٹ چڑھ جاتا ہے تو کوئی اپنی خواہشوں کی قربانی دینے سے چونک جاتا ہے ۔
اور محبت ہمیشہ وفا مانگتی ہے ،قربانی مانگتی ہے اور جو اس میں کھرے اتریں ایسے لوگوں کا مسکرا کر خیر مقدم کرتی ہے ۔کیوں کہ محبت دشت وفا میں کھلنے والا انمول پھول ہے جس کی پاسبانی اور حفاظت اہل وفا ہی کرتے ہیں ۔
یہ کہانی ہے عبیر زمان اور ارھاب سکندر کی اس کہانی کا سب سے خوبصورت کردار ہے ولی ارھاب سکندر ، جو کہ ایک معصوم پیارا سا بچہ ہے،جو کہ اپنی ماں کی محبت سے محروم تھا پر عبیر اور ارھاب کو ملا کر وہ اپنی ماں ڈھونڈ لیتا ہے ۔۔۔
عبیر تھوڑی ناسمجھ اور لا اوبالی سی لڑکی ہے پر دل کی اتنی ہی اچھی اور اپنے دل کے ہاتھوں وہ اکثر زندگی میں دھوکے کھاتی ہے۔۔۔۔
ارھاب سکندر ایک سمجھدار اور سلجھا ہوا شخص ہے جو اپنی عقل سے ہمیشہ عبیر کو بچا لیتا ہے ۔۔۔۔
ہمقدم دو ایسے کزنز کی کہانی جن میں عمروں کے فرق کے باوجود دونوں کی خوب دوستی تھی۔جہاں ایک طرف رشتوں میں منافقت،انا نفرت،حسد،جلن،اسٹیٹس کا تکبر نمایاں تھا وہیں دو دلوں نے دوستی سے بڑھ کر محبت کو دستک دی تھی۔۔
یہ کہانی ہے محبت کی ، کہانی ہے زایان اور زینا کی ۔ یہ ایک خاندان کی کہانی ہے زائنہ کی کہانی ہے جو بہت شوخ و چنچل سی لڑکی ہے کہانی ہے زائنہ کے چنگیز خان زایان کی جس نے زائنہ سے محبت نہیں عشق کیا تھا ۔