یہ ایسی کہانی ہے جو ہر موڑ پر آپ کو نئے رنگ، نئی سوچ اور بدلے ہوئے زاویے سے متعارف کروائے گی۔ اس کا ہر کردار پڑھنے والے کو اضطراب کی کیفیت میں مبتلا کر دے گا۔ آپ کے لئے فیصلہ کرنا مشکل ہو جائے گا کہ کس سے ہمدردی کریں، کس سے نفرت لیکن بہرحال آخری فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔