Romantic Thrill

Ankabot Episode 3

یہ کہانی ہے ایک ایسے کردار کی جو زندگی کی رنگینیوں میں ڈوب کر اپنی آخرت بھلائے ہوئے ہے۔۔۔یہ کہانی ہے اس کردار کی جو اس فانی دنیا کی آساںٔشوں اور چمک دمک میں اس قدر کھو گیا ہے کہ وہ بھول چکا ہے کہ جو گھر وہ یہاں بنا رہا ہے وہ مکڑی کے جالے جیسا انتہائی کمزور گھر ہے
        یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جس نے اپنی زندگی کے تین سال ایک لاحاصِل شہ کے پیچھے بھاگتے بھاگتے گزار دیے یہ جانے بغیر کہ جو لاحاصِل ہے وہ لاحاصِل ہی رہے گا پھر چاہے آپ اپنی پوری زندگی بھی وقف کر دو اور اگر آپ کو وہ لاحاصِل شہ مل بھی جائے تو آپکو سکون نہیں مل سکے گا
یہ کہانی ہے ان نوجوان سپوتوں کی جن کو محبت ہے اپنی دھرتی سے جو اپنے وطن کی خاطر اپنی جان دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے جو جانتے ہیں اپنا اس دنیا میں آنے کا مقصد کہ جن کو پیسے سے نہیں بلکہ اپنے ملک سے محبت ہے ۔۔

Bismil

کچھ کہانیاں ازل سے ہی زخموں سے چور ہوتی ہیں،
ان میں نا تو کوئ مرہم رکھنے والا ہوتا ہے،
اور نا ہی کوئ آپ کے لئے جنگ جیتنے والا،
ایسی کہانیوں میں آپ کو خود لڑنا ہوتا ہے،
چاہے آپ اس میں جیتیں یا نا جیتیں،
چاہے آپ کی روح چھلنی ہو یا دل کرچی کرچی،
چاہے آپ سب کچھ پاکے بھی سب کچھ کھودیں،
چاہے آپ اپنی کہانی کے ابلیس ہی کیوں نا بن جائیں،
کچھ کہانیوں کو صرف جیتنے کے لئے کھیلا جاتا ہے،
بنا ہتھیار، بنا کوچ کے،
ایسی کہانیوں میں ہتھیار اور مہراہ، دونوں انسان ہوا کرتے ہیں،
یہی ان کہانیوں کا راز ہے،
یہاں جیت جتنی گہری ہو، اتنا ہی زخم بھی گہرا ہوتا ہے،
اور یوں آپ کہانی تو جیت جاتے ہیں،
لیکن اختتام پہ آپ فاتح سے بسمل ہوجاتے ہیں!

Tum Ehad Nibhana Chahat Ka

کچھ کہانیاں ازل سے خود میں راز سموئے ہوتی ہیں۔ کچھ راز ہوتے ہیں جن کا چھپا رہنا ہی بہتر ہوتا ہے۔ کچھ رازوں کے امین ہوتے ہیں جو ان کی حفاظت کرتے ہیں۔کچھ عہد ہوتے ہیں جن کو پورا کرنا ازل سے لکھا ہوتا ہے۔ کچھ چاہتیں ہم پر فرض کر دی جاتی ہیں جو خلوص مانگتی ہیں۔
اور کچھ عہد ہوتے ہیں جن کی وفائیں بھی ہوتی ہیں۔
Open chat
Hello 👋
How can we help you?