کہانی ہے کانٹوں بھرے گلشن میں ایک گل کی پاسداری کی، قصہ ہے عشق میں برگ سے مرگ ہونے تک کا، داستان ہے دو الگ الگ خاندان اور ان کی فرسودہ رسموں کی، داستان ہے ایک پراسرار بھید کے عیاں ہونے کی۔
یہ وہ کہانی ہے جہاں راجہ اور رانی کو آپکو تلاش کرنا ہے میں نے اِن سب کو مہرے کہا ہے۔
کچھ کہانیاں صرف درد سے بھری ہوتی ہیں
اُن میں مرہم رکھنے والے کم ہوتے ہیں
اُن میں چالیں زیادہ ہوتی ہیں
اُن میں انتقام ہوتا ہے
اُن میں نفرت ہوتی ہے
اُن میں بس ہر ایک استعمال ہوتا ہے
اُن میں سب بس کلنک بن کر رہ جاتے ہیں
اور جو بچ جاتے ہیں وہ زندہ نہیں رہتے
ایسی کہانیوں کا اختتام بس موت ہے
صرف موت