یہ داستان ہے بے اعتباری کے راستے سے اعتبار کے راستے پر روانہ ہونے کی۔
یہ داستان ہے ایسی لڑکی کی جس کا ایک روز ایسے شخص سے سامنا ہو جاتا ہے جس کی وہ ساری زندگی شکل بھی نہیں دیکھا چاہتی تھی۔ اس ملاقات کے بعد اس کی زندگی مکمل طور پر پلٹ جاتی ہے اور پھر وہ زندگی کے ایسے سفر پر چل پڑتی ہے جو اسے ایک نئے انسان میں ڈھال دیتا ہے۔
یہ داستان ہے تکلیفوں کے ساتھ ہنس کر زندگی جینے والوں کی۔