محبت کی انوکھی داستانوں کو بیان کرتے اس ناول کے لیے ہم نے اس لفظ کا انتخاب کیا کیونکہ اس کا معنی ایسا ہے جو ہر جذبے کو اپنے اندر چھپا لیتا ہے۔ “عاشقتم” ایک فارسی لفظ ہے جس کا مطلب ہے
“مجھے تم سے محبت ہے”
“I am in love with you”
اس ناول میں آپ کو سب کچھ ایک ساتھ ملے گا۔ جوائنٹ فیملی بیسڈ یہ ناول آپ کو ہماری عام زندگی کی عکاسی کرتا دکھائی دے گا۔لڑائی،جھگڑے،کزنز کا پیار،موج مستی،کبھی محبت کبھی نفرت۔۔۔۔۔۔غرض یہ ناول تمام جذبات اور ہر رشتے کا ایک خوبصورت مجموعہ ہے۔
خواب محض بند آنکھوں سے دیکھی گئی دُنیا تک محدود نہیں ہوتے بلکہ کچھ خواب جاگتی آنکھوں سے دیکھے گئے ہماری خواہشیں ہوتی ہے، حسرتیں ہوتی ہے، آرزوئیں ہوتی ہے، ہماری لاحاصل حسرتیں ہوتی ہے، ہمارے مقاصد ہوتے ہیں، ہماری منزلیں ہوتی ہے، جنہیں پانے کی جدو جہد کرنا ہمارے بس میں ہوتا ہے، جس کے لیے کوشش کرنا، جسکی جستجو میں راستے تلاش کرنا ہمارے ہاتھ میں ہوتا ہے، بس اللّٰہ کی طرف سے قسمت میں کوئی آزمائش نہ ہو، ورنہ یہ ہمارے ہاتھ میں ہوتا ہے اپنی لاحاصل خواہشوں کو حاصل میں بدلنا، اپنے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کرنا۔ یہ کہانی ایک ایسی ہی خواب بُننے والی دو آنکھوں کی ہے، جس کے نزدیک خواب دیکھنا اور انکی جستجو میں خود کو مگن کرنا ہی اسکی زندگی کا مقصد ہے۔ جسکی زندگی کے مدار میں بہت کم لوگ گردش کرتے ہیں۔ جسے اپنی اس چھوٹی سی دُنیا میں رہ کر اسے جنت بنانا تھا۔ وہ اپنے خوابوں کو کبھی لاحاصل نہیں سمجھتی تھی کیونکہ اسکے نزدیک اللّٰہ کوشش کرنے والے کو کبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹاتا۔ یہ کہانی ہے انصاف کی، حق کے خلاف جنگ کی، کسی کی تکلیف کی، بدلتے رشتوں کی ، محبت کی، کسی اَن دیکھے خواب کی تعبیر میں موجودآزمائشوں کی، اسکی مصیبتوں کی – مصیبتوں اور آزمائشوں کو صبر سے کاٹنے والوں کے انجام ہمیشہ خوبصورت ہوتے ہیں۔
Andekha Khawab is a Police Hero Based, Suspense Based Romantic Novel by Saman Waheed.
آزمائش تو ہر شخص کی زندگی میں آتی ہے۔ اس چیز کے ذریعے جو آپ کو سب سے بڑھ کر عزیز ہوتی ہے۔ اور کامیاب وہ ہوتے ہیں جو صبر سے اور اللّٰہ پہ توکل کر کے اس کا مقابلہ کرتے ہیں۔
آزمائش ناول کے کرداروں میں بھی آپ کو ایسی ہی چیزیں نظر آئیں گی۔ دیکھتے ہیں کہ کس طرح نورِ صباح اپنی آزمائش کا مقابلہ کرتی ہے۔