مہرالنساء ایک سادہ کتھا ہے ، ایک عورت کی کتھا جسے کچھ اپنا ذاتی چاہئے تھا ۔ہر عورت کی طرح ۔۔۔کچھ ایسا ذاتی جو صرف اسکا ہو ، جو اس پر احسان کرکے نا دیا گیا ہو، ناہی کسی بھیک میں ۔۔۔اب چاہے وہ چھت ہو یا محبت ۔
اور سب کچھ بہتیرین تھا ، بلکل جیسا کہ مہر نے اپنے لیے اتنے سالوں میں تشکیل دیا تھا ، حتی کہ اسکا ٹاکرا ماضی کے ایک پرندے سے جان ہوا ۔۔۔
ایک دھچکا جس نے اسکی تشکیل شدہ پرفیکٹ زندگی میں ایک آرتعاش ڈال دیا ۔