“داستانِ سفر ایک ایسی لڑکی کی جس کی زندگی کا مقصد وہ وعدہ وفا کرنا تھا جو اس سے “کروڑوں سال” قبل لیا گیا تھا”
داستانِ سفر کوئلے سے کندن بننے والوں کی،نعمتوں کی ناقدری کر کے تہی دامن رہ جانے والوں کی،خود سے محبت کرنے والوں کی،خود کو بےمول کر کے بےسکون رہ جانے والوں کی،نظام کے جنگ کی،جیت کے بھی ہار جانے والوں کی۔۔۔

مارسیل کی گہری پرکشش عمارتوں کی فرہنگ میں سے ایک داستان کی شروعات ہوتی ہے۔۔مارسیل کی حیرت انگیز بناوٹ دیکھنے والے کو الگ ہی دنیا میں لے جاتی ہے۔فرانس کا یہ شہر جہاں صرف ظلم و زیادتی ،گناہ اور خوف کا راج تھا ۔مارسیل ایک اسلامی اور کرائم مافیا بیسڈ ناول ہے۔ جو ایک چھ سالہ بچی “دُرِ فاحا قریشی ” کی کہانی بیان کرتا ہے، جو اپنے خاندان کے بے رحمانہ قتل کے بعد ایک سخت گیر مگر پراسرار لڑکے حنیٰ کے ساتھ زندگی کے نئے راستے پر نکلتی ہے۔ ظلم، انتقام، قربانی اور ایمان کی روشنی میں لپٹی یہ کہانی جذبات، سسپنس اور غیر متوقع موڑ سے بھرپور ہے۔ کیا فاحا اپنی کھوئی ہوئی زندگی اور خوشیاں واپس حاصل کر پائے گی؟ کیا حیان سکندر اپنی نفرت اور تلخی کے حصار سے باہر آ سکے گا؟ کیا زیان قریشی کو اس کے بچپن کی محبت مل پائے گی ؟سامنے آئے گا یتیموں پر ظلم و جبر کرنے والوں کا انجام۔۔۔!!
“یہ کہانی ہے ایک ایسے انسان کی جو کفر کی تاریکیوں سے نکل کر ہدایت کے نور میں ڈھل جاتا ہے…”