Banjaray Episode 3
بنجارے نو افراد کی کہانی جو ایک دوسرے سے یا تو قسمت کی وجہ سے جڑے ہیں یا ضرورت کی وجہ سے ۔ سب کی زندگیوں کے تجربات ایک دوسرے سے مختلف مگر اپنی اپنی فطرت میں کافی سنگین ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اذیتیں برداشت کرنے کے بعد کچھ کے دل نرم ہو گئے اور کچھ کے مزید سخت ۔ بنجارے ان لوگوں کی کہانی ہے جنہوں نے اپنے گھروں اور خونی رشتوں کو کھو دیا۔ حالات کے مدِ نظر وہ اپنی بقا کی جنگ لڑنے پر مجبور ہیں۔ پھر چاہے اس جنگ میں انہیں اپنے ضمیر کا سودا ہی کیوں نہ کرنا پڑے
Raad Episode 8
ایسے لوگوں کی کہانی جو جانتے بوجھتے غلط میں ملوث ہوئے
ایسے لوگوں کی کہانی جنہوں نے اپنوں کے ساتھ دھوکہ کیا
وہ لوگ جنہوں نے ایمانداری کا خمیازہ بھگتا
وہ لوگ جنہوں نے سیاست میں جا کر حیوانیت اختیار کی
وہ لوگ جنہوں نے کسی کے جرم کی سزا کاٹی
ان لوگوں کی کہانی جنہوں نے وعدے نبھائے اور ان کی بھی جنہوں نے وعدے توڑے
اپنے اصل کی جانب لوٹنے کی کوشش کرنے والے یہ کردار کیا اپنے آپ میں خود ہی سیاہ ہیں۔
سیاست کے سیاہ باب کو بیان کرتی، نیکی کی سزا کاٹنے والوں کی، جرم کی دنیا میں پائے جانے والوں کی، اپنے اصل سے بھاگنے والوں کی، گناہوں کے سفر میں رب کو فراموش کیے جانے کی کہانی ہے رعد
سیاہ اور سفید کی گرج سے بھرپور کہانی ہے رعد
Dasht e Junon Ke Sodaai Upcoming Novel
NOVELS HUB SPECIAL NOVEL
آٹھ لوگ ۔۔آٹھ زندگیاں ۔۔آٹھ کہانیاں ۔۔
ہر سفر میں ساتھ رہنے کی قسم کھائے وہ آٹھ دوست جو ایک دوسرے کی زندگیوں میں اپنا مقام بدلتے اپنی زندگی کے فیصلوں سے نبردآزما ہوتے،آزمائشوں اور غلطیوں سے سیکھتے آگے بڑھتے گئے۔لیکن ! کیا وہ سب اپنی زندگیوں کو سنبھال پائیں گے ؟ کیا قدرت کے کھیل ان سب کو ہمیشہ سہل راستوں کا ہم سفر بنائیں گے؟
یہ کہانی ہے داؤد آفندی کی ! جسے اپنی زندگی کا سب سے قیمتی حصہ چھن جانے کا ڈر ہے۔۔
یہ کہانی ہے روفائیل خان کی ! جو کہ سب کچھ پاکر بھی خالی ہاتھ رہ جانے والا ہے۔۔
یہ کہانی ہے سیام خان کی ! جس کی قسمت اسے دنیا کی بے رحم موجوں کے حوالے کردینا چاہتی ہے۔
یہ کہانی ہے ماہ رنگ کی ! جس کا چاند سا حسن اور غیر یقینی فطرت اسے بے طرح آزمانا چاہتی ہے۔۔
اس کہانی کے مزید کرداروں سے ملنے کے لیے ۔۔
میرے ساتھ اس سفر کا آغاز کریں۔۔
یہ ہے ۔۔دشتِ جنوں کے سودائی ۔۔۔
MARK YOUR CALENDARS – DATE WILL ANNOUNCE SOON.