یہ کہانی ہے میں پر ہم کو ترجیح دینے والوں کی۔ ایسے لوگ عظیم ہوتے ہیں اور عظمت ہر کسی کی میراث نہیں ہے۔
وہ جو صابر رہتے ہیں ہر حال میں
وہ جو سچے ہوتے ہیں اپنے سفر آغاز میں۔
یہ وہ داستان ہے جو اداس روح کو تھوڑی خوشی دے اور روتے ہوئے کو ہنسا دے۔
شادان، ابراھیم، داریا مہوا، زنجبیل ، عالیار ، حکمت علی،سونا ،انصر یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے بہت کچھ کھویا ہے لیکن پھر بھی مروارید بننے کا سفر نہیں چھوڑا۔
پتھروں سے بھری اس دنیا میں نایاب بننے والوں کی کہانی۔