Haveli based

Jaan e Baharan

یہ کہانی ایک خاندان کی ہے جہاں سب کے دکھ سکھ سانجھے ہیں. محبتوں کی دنیا آباد ہے لیکن وہیں کچھ رنجشیں بھی ہیں. یہ کہانی سنجیدہ، شوخ، شرارتی اور مغرور جیسے کئی کردار سے بھری ہے. سب کا انداز ایک دوسرے سے مختلف ہے. محبتوں کے نئے ترانے اور خوشیوں کے نئے گیت پر اس کا اختتام ہے لیکن درمیان میں کئی کٹھن موڑ بھی ہیں

Kar Chale Jaan Nisar Hum Episode 1 to 5 by Sania Umair

Kar Chale Jaan Nisar Hum is a Haveli based | Strong Female Lead Based | Friendship Based | Suspense Based | Crime Mystery Based | Strangers to Lovers Based by Sania Umair Publishing in Khawateen Digest.
کر چلے جانِ نِسار ہم از قلم سنیعہ عمیر
قسط نمبر۱ تا ۵
شائع شدہ: خواتین ڈائجسٹ، ستمبر ۲۰۲۵
ناول اچھا جا رہا ہے، مگر اگر کہانی کی رفتار تھوڑی تیز ہو جائے تو مزید لطف آئے گا۔ درِ ثمین نے اپنی ماں کے لیے آزادی حاصل کرنے کے لیے خود کومحراب خان کی قید میں دے دیا۔ محراب خان کی طرف سے کوئی یقین نہیں کہ وہ کب اس کی شادی زمان سے کروا دیں گے۔ زندگی پہلے بھی آسان نہیں تھی اور اب مہراب خان کی حویلی میں رہ کر آگے بھی آسان ہونے والی نہیں۔ لائبہ کی حرکت پر غصّہ آ رہا ہے۔اتنا کوئی بے وقوف نہیں ہوتا کہ مشکل سے پڑھائی کی اجازت ملتے ہی،بغیر بتائے وہ درثمین کے پاس چلی گئی۔ اب اس کی حفاظت اللہ ہی کرے۔

Kar Chale Jaan Nisar Hum Episode 6 by Sania Umair

Kar Chale Jaan Nisar Hum is a Haveli based | Strong Female Lead Based | Friendship Based | Suspense Based | Crime Mystery Based | Strangers to Lovers Based by Sania Umair Publishing in Khawateen Digest.
ناول: کر چلے جانثار ہم از سنیعہ عمیر
قسط نمبر 6
اشاعت: خواتین ڈائجسٹ نومبر ۲۰۲۵
تبصرہ نگار: اقراء عنایت اللہ
اس قسط میں بالآخر بشّار پر یہ حقیقت منکشف ہو ہی گئی کہ وہ مہراب خان کی محبت میں ان کی شفقت حاصل کرنے کی خواہش کے باعث ان کے غلط کاموں کو بھی خاموشی سے برداشت کرتا رہا۔ اور سب سے ہولناک سچ تو یہ آشکار ہوا کہ بستی اور اس کے والدین کا اصل قاتل بھی کوئی اور نہیں بلکہ خود مہراب خان ہے۔
دُرثمین کو بچا تو وہ لایا ہے، مگر اب یہ فکر کھائے جا رہی ہے کہ وہ خود مہراب خان کے چنگل سے آخر کیسے بچے گا۔ مجھے تو اگلی قسط کا بےحد انتظار رہے گا۔
دوسری طرف لائبہ اور اویس کے سینس بہت کیوٹ ہیں بلکہ مرکزی جوڑی سے زیادہ پیارے لگتے۔ مگر لائبہ کا کردار کہیں نہ کہیں کچھ غیر حقیقی اور غیر ضروری طور پر سادہ لوح محسوس ہوا۔
دوست سے مخلص ہونا اپنی جگہ، مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہوتا کہ انسان خود بھی خطرات میں کود جائے یا کسی ایک کو بچانے کے چکر میں اپنا نقصان کر بیٹھے۔
اوپر سے وہ ایک متوسط طبقے کے سخت خیال گھرانے سے تعلق رکھتی ہے، جسے پڑھائی کی اجازت بھی بڑی مشکل سے ملی۔ ایسے میں اپنے ہوسٹل سے دور، ایک نامحرم کے ساتھ، ایک دوسری بستی، وہ بھی خطرناک علاقے کا سفر کرنا سراسر بےوقوفی محسوس ہوتی ہے۔
امید ہے کہ آنے والی قسطوں میں لائبہ کے کردار میں
maturity اور بہتر character development
نظر آئے گی۔

Kar Chale Jaan Nisar Hum Episode 7 by Sania Umair

Kar Chale Jaan Nisar Hum is a Haveli based | Strong Female Lead Based | Friendship Based | Suspense Based | Crime Mystery Based | Strangers to Lovers Based by Sania Umair Publishing in Khawateen Digest.
ناول: کر چلے جانثار ہم از قلم سنعیہ عمیر
قسط نمبر ۷
خواتین ڈائجسٹ دسمبر ۲۰۲۵
کہانی تقریباً اپنے اختتام کے قریب ہے۔اس قسط کو پڑھتے ہوئے بار بار یہ احساس ہوتا ہے کہ بشّار شاید سب کچھ سنبھال لے گا، حالات کو درست کر دے گا، مگر نہ جانے کیوں اس کا اپنا انجام خوشگوار نظر نہیں آتا۔ مصنفہ نے اس موڑ پر کہانی کو اس قدر جذباتی اور سنجیدہ بنا دیا ہے کہ قاری ہر کردار کے لیے دل سے دعا کرنے لگتا ہے۔
بطور قاری میری دلی خواہش ہے کہ دُرِ ثمین اور بشّار کو آخرکار ایک خوشگوار انجام نصیب ہو، کیونکہ ان دونوں کے حصے میں پہلے ہی بہت آزمائشیں آ چکی ہیں۔ اسی طرح لائبہ اور اویس کی کہانی بھی کسی سکون بھرے موڑ پر ختم ہو
میں سوچتی ہوں کہ آخری قسط میں شاید کچھ قربانیاں سامنے آئیں، کچھ سچ بے نقاب ہوں ۔ یہ ناول اس مرحلے پر پہنچ چکا ہے جہاں ایک مضبوط، یادگار اور قدرے درد بھرا انجام اسے دیر تک یاد رہنے والی کہانی بنا سکتا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ مصنفہ قاری کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ہمیں مسکراہٹ دے جاتی ہیں یا آنکھوں میں نمی چھوڑ کر الوداع کہتی ہیں۔

Raaz e Hayat by Mehak Yaqoob Mughal

“رازِ حیات” از مہک یعقوب مغل (مہک خانم) ایک سنسنی خیز کہانی ہے جو زندگی کی پیچیدگیوں کو نہایت باریکی سے اجاگر کرتی ہے۔ یہ کہانی حویلی، ونی جیسی رسموں، مافیا کے نظام، معاشرتی مسائل اور دھوکے جیسے موضوعات کو نہایت دھیان اور احتیاط سے بیان کرتی ہے۔
اس کہانی کا مرکزی محور دو بہنوں، حرام فاطمہ اور زینب فاطمہ، کی انفرادی جدوجہد ہے۔ رازِ حیات کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کوئی واضح ہیرو یا ہیروئن نہیں ہے؛ بلکہ ہر کردار اپنی الگ کہانی بیان کرتا ہے، ہر ایک کا اپنا زاویہ اور اپنا سفر ہوتا ہے۔
رازِ حیات میں کوئی ایک مرکزی کردار نہیں، بلکہ ہر کردار اپنی زندگی کا ہیرو ہے، اپنی کامیابیوں، کمزوریوں اور چیلنجز کے ساتھ۔ اس کہانی کی خوبصورتی ان کرداروں کی تہہ دار پیشکش میں ہے، جہاں ہر ایک کی زندگی دوسرے سے جُڑی ہوئی ہے، جو ایک پیچیدہ مگر دل کو چھو لینے والا سلسلہ بناتی ہے۔
رازِ حیات صرف واقعات کا مجموعہ نہیں، بلکہ انکشافات کی ایک زنجیر ہے۔ ہر موڑ پر ایک نیا راز سامنے آتا ہے، اور قاری ہمیشہ اگلا انکشاف جاننے کے تجسس میں مبتلا رہتا ہے۔ سنسنی، معاشرتی پہلوؤں اور انسانی نفسیات کے گہرے مشاہدے کا حسین امتزاج رازِ حیات کو ایک متاثر کن اور سوچ انگیز کہانی بنا دیتا ہے۔
1 2