یہ کہانی ہے سکون سے ظلم تک کے سفر کی….کہی لوگوں کی آہ کی، جس میں کہی آہیں، کہی چیخیں دب گئیں….اس کہانی میں کئی معصوم بچے، مرد اور عورتیں اسی آس میں مار گئے کہ کوئی ہے جو انہیں بچائے….یہ کہانی ہے ان لوگوں کی جنہوں نے صبر سے کام لیا، اس امید میں جئے کہ کوئی تو ہو گا جو انہیں ظالموں کے ظلم سے بچائے گا… یہ کہانی صرف ایک لڑکی کی نہیں، ان تمام لوگوں کی ہے جنہوں نے اپنے مسلم بھائی بہنوں کا انتظار کیا، اس یقین سے کہ وہ ان کے لیے کچھ کریں گے…