اس ناول کی جھلکیاں ہمیں ایک ایسے معاشرے کی سیر کراتی ہیں جہاں تعلیم کو ہر فرد کا بنیادی حق سمجھا جاتا ہے۔ یہ داستان چار بہنوں کی ہے جو ہمیں یہ سکھاتی ہیں کہ جنس کی بنیاد پر کسی کو کمزور یا بوجھ سمجھنا نہ صرف غلط ہے بلکہ ناانصافی بھی ہے۔ لڑکیاں رحمت ہیں، اور انہیں وہ ماحول فراہم کرنا چاہیے جہاں وہ اپنی اندرونی مضبوطی کو پہچان سکیں اور اسے بروئے کار لا سکیں۔ اس ناول میں آپ کو زندگی کے کئی اہم سبق ملیں گے جو آپ کو سوچنے پر مجبور کر دیں گے