Junoon e Ishq Ki Roothi Rut is a Cousin Marriage, Forced Marriage, Gangster Hero, Police Officer Hero, Innocent Heroine, Kidnapping Based Romantic Novel by Sadia Abid.
Kasa e Dill Mein Koi Khanak is a Childhood friends to lovers based | Cousin Marriage Based | Second Marriage Based | Misunderstandings| Family Drama | Social Romantic | Digest Based | Short Novel | Eid based Novel | Ramazan Based | Romantic Novel by Humaira Ali Published in Kiran Digest March 2026.
ناول: کاسہ دل میں کوئی کھنک از حمیرا علی
کرن ڈائجسٹ مارچ ۲۰۲۶
تبصرہ نگار: اقرا عنایت
عسابر اور عریفہ صرف کزنز ہی نہیں بلکہ بچپن سے پکے دوست تھے۔ جو کام عریفہ کرتی، وہی عسابر کو بھی کرنا ہوتا، اور جو کام عسابر کرتا، وہی عریفہ پر بھی لازم سمجھا جاتا تھا۔ ان کی دوستی پورے خاندان میں مثالی مانی جاتی تھی۔
لیکن پھر کہانی میں موڑ آتا ہے جب عسابر اپنی دوسری کزن کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد وہ نہ صرف عریفہ سے بلکہ اپنے پورے خاندان سے بھی دور ہوتا چلا جاتا ہے۔ تاہم جلد ہی اسے احساس ہوتا ہے کہ اس نے اپنوں کو چھوڑ کر اور عریفہ کو تکلیف دے کر دراصل نقصان ہی اٹھایا، کیونکہ نزاہت ویسی نہیں نکلی جیسا اس نے تصور کیا تھا۔
یہ ایک روایتی محبت کی داستان ہے، مگر پڑھنے میں دلچسپ ہے اور قاری کو اپنے ساتھ باندھے رکھتی ہے۔ آخر کار عریفہ اور عسابر کی کہانی کا انجام کیا ہوتا ہے؟ کیا وہ ایک ہو پاتے ہیں؟یا عسابر کے حصے میں صرف پچھتاوا ہی آتا ہے؟ کیاعریفہ اسے معاف کر دیتی ہے؟ ان تمام سوالوں کے جواب جاننے کے لیے یہ ناول پڑھنا ضروری ہے۔
ماضی کے کواڑوں سے آتے نفرت و بد گمانی کی دھول لیے تند و تیز ہوا کے جھونکے جو صرف دل ہی نہیں جهلساتے بلکہ روح کو بھی گهائل کر دیتے ہیں ،اور آنکھوں میں وہ دھندلاہٹ لاتے ہیں کہ حقیقت سامنے ہو کر بھی آشکار نہیں ہو پاتی ۔
لیکن محبت کی ٹھنڈی پھوار ہر درد کا درماں بن جاتی ہے ۔دل کے زخم بھر جاتے ہیں ،روح پھر سے سیراب ہونے لگتی ہے اور آنکھیں رخ یار کے دیدار سے جلملا اٹھتی ہیں ۔
محبت ایک نعمت ہے اسے ہاتھ سے کبھی بھی جانے مت دیجئے ۔ہر روپ میں محبتیں بانٹیے ،یہ کہیں گنا بڑھ کر آپ کے پاس واپس آئے گی ایک نہ ایک دن ضرور آئے گی
یہ ایک خوبصورت اور متاثر کن کہانی ہے جو زندگی، امید ،اور معافی کے موضوعات کو خوبصورتی سے پیش کررہی ہے اس میں ایک ایسا سفر ہے جو مایوسی سے نکال کر زندگی اور تعلقات کی اہمیت کا احساس دلاتا ہے کہانی کا انجام ایک مثبت پیغام دیتا ہے
مسکن ایک ایسی داستان ہے جہاں محبت، رشتے اور راز ایک دوسرے میں گندھے ہوئے ہیں۔ یہ صرف ایک جگہ نہیں، بلکہ ایک احساس ہے۔ ایک ایسی پناہ گاہ جہاں وقت رُک جاتا ہے، مگر دلوں کی دھڑکنیں کبھی نہیں تھمتیں۔یہاں ہر کردار اپنی ذات کا ایک گوشہ چھپائے ہوئے ہے۔
کوئی اپنے ہی قلم کے لفظوں میں بکھراہوا۔۔کوئی یادوں کے سائے میں جیتا ہوا۔۔۔کوئی طاقت کے نشے میں ڈوبا ہوا۔۔۔اور کوئی انصاف کے سفر میں اپنے زخموں سے لڑ نے کوتیار۔ کہانی کے سب کردار مسکن کی سرزمین پر ایسے جُڑتے ہیں کہ اُن کے راز، اُن کی محبتیں اور اُن کے زخم وقت کے ساتھ ساتھ کھلتے جاتے ہیں)
پریشے کی کہانی جس نے ماں باپ کی خوشی کیلئے ارسل سے شادی کر لی مگر دونوں میاں بیوی کے درمیان محبت ہونے کے باوجود کوئی اپنا پن نہیں ہے اور دونوں ایک دوسرے سے دور ہیں اور شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کی زندگی بہت مختلف ہے اب دونوں کو فیصلہ کرنا ہے