“عورت” کو میرے مذہب نے ایک عظیم الشان رتبے سے نوازا، بیٹی کے روپ میں رحمت کہلائی، بہن کی صورت میں ٹھنڈک، بیوی کا لبادہ اوڑھے راحت کا سبب بنی اور ماں کا منصب عطا کرنے کے ساتھ ربِ کریم نے جنت کو عورت کے قدموں میں سجا دیا گیا۔ افسوس معاشرے کے ایک طبقے نے رحمت کو زحمت گردانا اور بیٹی کی ولادت معیوب سمجھی جانے لگی لیکن اِسی معاشرے میں ایسے لوگ بھی دیکھنے کو ملے جنہوں نے اس رحمت کے ہونے پر سجدۂِ شکر واجب سمجھا۔ عورتوں کی ایک کہانی جہاں ہر لڑکی کو اپنی منفرد داستان کے ساتھ لکھا گیا ہے۔ “حور خان” کی کہانی جس کے حقیقی باپ نے اپنے ہاتھوں سے چند گھنٹوں کی معصوم بیٹی ایک غیر کے حوالے کردی، غیروں کے درمیان ناز و نعم سے پلتی اپنے پردے کا مان رکھتی “سیدہ آورش شاہ” کی کہانی ۔ “ماہی شازل شاہ” کی کہانی جو اپنے بھائی کے بدلے ونی کر دی گئی۔ “حریم علی” کی کہانی جس کی قسمت میں ماں باپ کا سایہ تو نہ آیا مگر وہ شاہ زادی بنا کر پروان چڑھائی گئی۔ “فجر مستقیم” کی کہانی جس نے بھائی کی خوشیوں کی خاطر اپنا آپ گروی رکھ دیا۔
یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو مشکل حالات سے نبردآزما ہوتی ہوئی وقت کی بگھی پہ بیٹھ کر انجان راستوں کے سفر پر نکل گئی۔۔ اب یہ بگھی اسے کہاں لے کر جائے گی جاننے کے لیے پڑھیں ہوم سک۔۔
یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو اپنوں سے ہی ٹھکرائی جاتی ہے لیکن قسمت ایک انجان شخص کو اس کا شریکِ سفر بنا دیتی ہے۔ یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو خوابوں کے شہر میں بستی ہے لیکن حادثاتی طور پر اس کا ہمسفر اس کے خوابوں کے شہزادے سے یکسر مختلف ہوتا ہے۔ یہ کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جو کسی کی تلاش میں ایسی جگہ جا پھنستا ہے جہاں سے واپسی نا ممکن ہوتی ہے۔ کیا قسمت اسے سب کے سامنے سرخرو کرے گی یا اس کی زندگی اسی اندھیری دنیا میں گزر جائے گی؟
نا پسندیدگی اور نہ چاہنے کے باوجود اپنے عزیز استاد اور ماموں جان کی وجہ سے رشتہ ازواج میں بندھے صوفی اور ہارون کی کہانی ہے ’ روبرو ‘۔ دوسری شادی، عمر کے فرق، نوک جھونک اور رومانس کے ساتھ آپ جانیں گے کہ اکثر بڑوں سے زیادہ واضح سوچ اور درست تجزیہ بچوں کا ہوتا ہے اور کبھی ان کی نظر سے دیکھ کر بڑوں کو بھی اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کر لینا چاہیے۔
مہرماں یہ کہانی ہے ایسی ابنارمل لڑکی کی جسے اپنوں کی ہی نفرت حسد جلن اور مذاق کا سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں ہر کوئی اسکے لئے تنگ نظر رکھتا ہے وہیں “یزان درانی” جیسا ہمدرد کزن دوست اسکا ہمسفر بنتا ہے۔۔
یہ کہانی ہے ایسے ہی دو دلوں کی جو ایک دوسرے کہ سنگ زندگی کو بھرپور طریقے سے جیتے ہیں۔۔۔
یہ ناول چار لوگوں کے بارے میں ہے جو کہ حالات اور آزمائشوں کا سامنا کرتے کرتے عشق کے عروج تک پہنچے۔ یہ کہانی کسی شخص کے خدا سے دور ہونے اور اس سے دوستی کرنے والوں کے بارے میں ہے۔ یہ کہانی نیک و بد دونوں لوگوں کے بارے میں ہے