زندگی میں کچھ خواہشیں کچھ چاہتیں چند واقعات کی نظر ہو کر حسرت بن کر رہ جاتی ہیں۔۔کہانی کرداروں کی جستجو اور چاہتوں کے گرد گھومتی نظر آتی ہے، جو کسی نہ کسی مقام پر پوری ہوتی ہیں یا دل میں دبی حسرت ہو کر رہ جاتی ہیں۔۔
کسی بھی رشتے میں اعتبار اور بھروسہ ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتا ہے ۔جس کی مضبوطی کے بنا کوئی بھی رشتہ کھوکھلا ہوتا ہے ۔لیکن یہی اعتبار جب کسی ایک رشتے کے ترازو میں اندھا ہو کر تولا جانے لگے تو انسان سے جڑے کسی دوسرے رشتے کے لیے سانس لینا دوبھر کر دیتا ہے ۔
اعتبار کیجیے مگر اندھا نہیں آنکھیں کھلی رکھیں ،آپ کی بند آنکھیں کسی معصوم کی زندگی برباد کرنے کے لیے کافی ہیں ۔
یہ کہانی ہے نفرت سے محبت تک کے سفر کی، جو رب کی رضا میں راضی ہوگیا اس نے سب کچھ پالیا،یہ کہانی ہے محبت کے بعد یقین کی،ضروری نہیں ہے کہ محبت کے بدلے ہمیشہ محبت مل جائے۔