آزمائشوں کا نیا قصہ، کٹھن راستوں کا جہان۔
صبر و شکر کی کہانی، محبت کی انوکھی داستان”
اس کہانی کا مختصراً خلاصہ:
“ساری پریشانیوں کے پیچھے بہت سی حکمتیں اور مصلحتیں چھپی ہیں، اِس لیے پریشان ہونا چھوڑ دیں، اللہ سے جُڑے رہیں، اللہ سے مدد مانگتے رہیں،
اور صبر سے اللہ کے فیصلوں کا انتظار کریں”
ایک ایسی کہانی ہے جو حجاب کی اہمیت اور اس کے ساتھ جُڑی سچائیوں کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ کہانی ہانی کی ہے، جو ایک پُراعتماد، باحجاب لڑکی ہے، جسے زندگی کے کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے—سماجی دباؤ، دوستوں کے سوالات، اور اپنی شناخت کے بارے میں کشمکش۔ یہ کہانی خودشناسی، حجاب کی خوبصورتی، اور مذہبی وابستگی کی ایک خوبصورت عکاسی ہے۔
یہ کہانی ایک ماہرِ نفسیات کی ہے جو خودی، رشتوں اور خود کو سمجھنے کے سفر پر ہے، دورانِ تعلیم اسے ایک ایسا انکشاف ہوتا ہے جو اس کی زندگی بدل دیتا ہے۔ دوستی، خاندانی تعلقات اور نفسیاتی پہلؤں پر مبنی یہ کہانی عورت کی خود مختاری ااور شناخت کے سفر کو اجاگر کرتی ہے۔
عذر گناہ ، عذرگناہ ایک گہر ا لفظ نہیں ہے میرا نہیں خیال کہ اس کے معنی کسی کو سمجھ نہ آئیں۔خیر!ہم جو گناہ کرتے ہیں۔ ان میں چند ہی گناہوں کو تسلیم بھی کرتے ہیں ۔بعض گناہوں پر عذر پیش کردیتے ہیں۔ایسا عذر جو اگر دوسرا شخص سن لے تو اسے وہ بے مطلب لگے اور ہم کند ذہن۔
ایسے ہی عذر گناہ کے تمام کردار ہیں جن کے پاس بھی یہ عذر موجود ہے۔
ایک ایسی دنیا جہاں خاندانی دشمنیاں گہری تھیں۔ کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جس کی محبت نے اسے دھوکہ دیا۔ یہ کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جو تمام حدیں پار کر کے دو خاندانوں کی دشمنی کے باوجود اپنی محبت کو پانے کی کوشش کرتا ہے۔ ساتھ ہی، یہ کہانی ایک قیدی کی ہے جو اپنے بدلے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کی کوشش کرتا ہے، اس کے سر پر انتقام لینے کا جنون سوار ہے جس کا وہ بیس سال سے انتظار کر رہا تھا۔ کیا وہ انتقام لینے کی جستجو میں اپنا نیا رشتہ کھو دے گا؟ کیا وہ اس راستے میں کامیاب ہو گا جس کا اس نے انتخاب کیا؟ یا وہ اپنے ہی انتقام کی آگ میں جلے گا؟ قتل کے اسرار، سسپنس اور گہری خاندانی دشمنیوں کے درمیان، وفاداری اور غداری کے درمیان کی لکیریں دھندلا جاتی ہیں۔ ماضی کے صدمے دوبارہ سامنے آتے ہیں، ایک الجھتی ہوئی تاریخ کو ظاہر کرتے ہوئے جس سے زندگیوں اور رشتوں کو بکھرنے کا خطرہ تھا۔ کیا انتقام کی جستجو جرم اور جذبے کی اس دل گرفتہ کہانی میں چھٹکارے یا تباہی کا باعث بنے گی؟