گل بانو رند، مکران کے سردار کی اکلوتی بہن، سخت اصولوں والے رند خاندان میں پلتی ہوئی ایک معصوم اور دل کی صاف لڑکی تھی۔ اس کی زندگی ایک چھوٹی سی خطا کی وجہ سے بدل گئ۔۔ایک محبت جسے وہ اپنے دل کی ضرورت سمجھتی تھی مگر جسے رند خاندان گناہ اور شرمندگی تصور کرتا تھا۔ یہی محبت، جسے عام لوگ احساس اور جذبات کا نام دیتے ہیں، گل بانو کے لیے مصیبت بن گئی اور اس کے خاندان کے تقدیر پر ایسا اثر چھوڑا کہ نہ صرف اس کی بلکہ رند خاندان کی زندگی بھی اجڑ گئی۔