Novels

Ashkon k Moti Episode 3

یہ کہانی ہے صحبتوں کے اثرات کی..
محبت کی, دھوکے کی, آنسوں کی..
یہ کہانی ہے دوستوں پر اندھا اعتبار کرنے والی کی..
اعتبار کے کرچی کرچی ہونے کی..
اپنوں کی محبت کو بھول جانے والوں کی..
کہانی ہے دُنیا کے تعلق سے خُدا کے تعلق تک کی..
بے پردے سے پردے تک کے سفر کی..
کہانی ہے ماں کیمحبّت کی..
لوگوں کے اصل چہروں کی..
کہانی ہے اللّٰہ پر توکّل رکھنے والے ایک لڑکے کی..
لوگوں کی صحبت میں خُدا کو بھول جانے والی لڑکی کی..
کہانی ہے اپنوں کے ہاتھوں رُسوا ہونے والی ایک اور لڑکی کی..
پردے سے عشق کرنے والے ایک اور لڑکے کی..
یک طرفہ محبّت کی, عشقِ حقیقی کی,ادھُوری محبّت کی کہانی ..

Aik Khata Aur Episode 4

یہ کہانی ہے اُس سیاہ سنگِ مر مر کے محل میں دفن ایک راز کی۔۔۔
کسی کی سسکیوں اور آہوں کی داستان کی۔۔
یہ کہانی ہے محبت کے اختتام کی۔۔۔
اُس اختتام کو برباد کرنے والی اُس ایک خطا کی۔۔۔۔
کسی کی زندگیوں میں زہریلے سانپ کی مانند۔۔۔
نامحرم کی محبت کے انجام کی۔۔
یہ کہانی ہے اداصم جعفری کی۔۔
ابلیس کے ورغلانے کے نتائج کی۔۔
یہ کہانی ہے سنیہا مرتضیٰ کی۔۔
زندگی میں لڑکھڑا کر چلنے والوں کی۔۔
یہ کہانی ہے نیمل جعفری کے سوال “کیوں” کی۔۔
یہ کہانی ہے بھٹک کر سنبھلنے والوں کی اور سنبھل کر بھٹکنے والوں کی۔۔
یہ کہانی ہے زندگی اور موت کے جواب کی۔۔
یہ کہانی ہے ۔۔۔۔۔ایک خطا کی ۔۔

Ghiza e Rooh Episode 2

یہ کہانی ایک ایسی لڑکی کی ہے جو ہمیشہ اپنے آپ کو بدقسمت اور غیر محفوظ محسوس کرتی ہے، اور اسے ہر بات میں کمی نظر آتی ہے۔ وہ خود کو کم تر سمجھتی ہے، مگر پھر ایک دن وہ اپنی زندگی میں ایک نئے سفر کا آغاز کرتی ہے۔ اس سفر میں وہ مختلف حالات اور تجربات سے گزرتی ہے، اور آہستہ آہستہ اسے یہ سمجھ آتا ہے کہ اللہ تعالی نے اس کے لیے ایک خوبصورت زندگی تخلیق کی ہے۔ وہ دیکھتی ہے کہ اللہ نے اسے بہت سی مشکلات اور خطرات سے بچایا ہے۔ اس سفر کے دوران، وہ خود سے محبت کرنا سیکھتی ہے اور اپنی اندرونی طاقت کو پہچانتی ہے۔ آخرکار، وہ ایک پختہ اور خوداعتماد لڑکی بن جاتی ہے جس کا واحد مقصد اللہ کی رضا حاصل کرنا ہوتا ہے۔

Dasht e Ulfat Episode 3

یہ ناول مافیا اور آرمی پر مبنی ہے ۔۔ پانچ ایسے دوستوں کی کہانی ہے جو انڈر ورلڈ میں بہت سے ضمیر فروشوں کو مار ڈالتے ہیں ۔۔ جو اپنی محبت کے اگے جھکتے ہیں ۔۔ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو اپنے خاندان کا بدلہ لیتی ہے جو الفائین بنتی ہے جو اس کا باپ اس کو بنانا چاہتا تھا۔۔ ایک ایسی لڑکی کی کہانی جس کو اس کی محبت نے بے آبرو کروایا تھا اس کو موت کے منہ میں اتار دیا۔۔ ایک ایسی لڑکی کی کہانی جس نے اپنی محبت کا ہمیشہ انتظار کیا تھا۔۔ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو اسلام کی طرف بڑھی تھی جس نے ہدایت مانگی تھی اور اس کو دے دی گئی تھی۔۔ ایک ایسی لڑکی کی کہانی جس نے اس ہی شخص سے جھوٹ بول کر اس کی نیندیں حرام کر دی تھی جو اس پر اپنا دل وار بیٹھا تھا۔۔۔ یہ کہانی ہے انتقال کی، دوستی کی محبت کی چاہتے کی، ملک سے وفا کی، ظلم کی یہ کہانی ہے دشتِ الفت کی۔۔۔

Khawahir o Baraadar

 یہ کہانی بہن بھائی کے رشتے پر مبنی ہے جو ہماری پیدائش پر بندھ جاتا ہے اور زندگی کی آخری سانس تک قائم رہتا ہے۔ اس میں آپ ہر کردار کی اس کے حصے کی کوتاہیاں پڑھے گے جو رشتے نبھاتے ہوئے اس سے سر زد ہوئی۔‎

My Kharoos Mr.

“اس بلے کو کتنی جلدی غصہ آ جاتا ہے ہر وقت غصہ غصہ جیسے آیا ہی دنیا میں غصہ کرنے کے لیے ہے!!”
بڑبڑا کر وہ سینے پر ہاتھ بندھتی پیر جھلانے لگی۔ بدر نے ناگواری سے کال کاٹ کر نمبر ڈیلیٹ کر دیا۔
“ویسے تمہیں اتنا غصہ آتا کہاں سے ہے؟”
ہتھیلی پر گال ٹکا کر اس نے آنکھیں بار بار جھپک کر معصومیت سے بولنے کی کوشش کی وہ الگ بات ہے معصومیت سے دور دور تک تعلق نہ ہونے کی وجہ سے یہ کوشش بےکار گئی۔۔
“بچپن سے ایسا ہوں!!!”
کوٹ اٹھا کر پہنتے وہ بےنیازی سے بولا۔ یہ جنگلی بلی کچھ زیادہ فری نہیں ہورہی تھی؟ وہ شرارت سے مسکرائی اسکی نیلی آنکھوں کے کانچ چمک اٹھے تھے۔۔
“پھر تو تمہیں اپنے پیدا ہونے پر بھی غصہ آیا ہوگا جب پہلی بار آنکھ کھلی ہوگی نواب کی۔۔ دنیا میں!!!”
وہ گردن پیچھے پهینکتی ہنس پڑی اس نے جیسے اپنی بات کو انجوائے کیا تھا اب جو کچھ اس کے ذہن میں آ رہا تھا وہ کہہ نہیں سکتی تھی لیکن اسے ہنسی شدید والی آ رہی تھی۔
اسے یوں پاگلوں کی طرح ہنستے دیکھ کر بھی وہ سڑے تاثرات سجائے کھڑا رہا سرمئی آنکھیں البتہ اس کے ہنسی سے سرخ ہوتے چہرے پر گڑھی تھیں۔۔
انہیں دیکھ کر کون کہہ سکتا تھا کہ وہ اس سے ایک سال دو ماہ بڑی تھی۔ اس کے کسرتی جسم اور چھ فٹ سے نکلتی ہائیٹ کی وجہ سے وہ اس کے سامنے بچی لگتی تھی۔
“اچھا ایک آخری بات! اوکے؟ تمہیں سب سے زیادہ غصہ کس پر آتا ہے مطلب سب سے زیادہ!!!” ۔۔
بال کھول کر پھر سے جوڑے میں باندھتے ہوئے وہ سیدھی ہو کر بیٹھی اس کے پیر ہیلز سے کچھ دور ہی تھے۔۔
“تم پر ۔۔۔ اس کے بعد تمہاری ہیلز پر!!”
وہ کٹیلی نظر اس پر پھر زمین پر پڑی ہیلز پر ڈالتا دانت پیس کر بولا۔ اس کا بس چلتا دنیا کی ساری ہیلز کو آگ لگا دیتا سب سے پہلے اس جنگلی گھنگھریالے بالوں والی چڑیل کی جس نے اپنی ہیلز سے گلاس ڈور پر کئی بار ڈیزائن چھاپے تھے۔۔!
ارشیہ کی مسکراہٹ غائب ہوئی اس نے دانت پیس کر اس کھڑوس، بدتمیز، منحوس بلے کو دیکھا۔۔
1 405 406 407 599