Novels

Hasil e Zeest Episode 3

یہ کہانی ہے
“ٹوٹے ہوئے اعتبار کی کِرچیوں سے زخمی انسانوں کی”
“گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے انسانوں کی”
“رشتوں کی ڈور کو ٹوٹنے سے بچاتے انسانوں کی”
“سب حاصل کر کے خالی ہاتھ رہ جانے والے بد نصیبوں کی”
“زندگی کو زندہ دلی سے جینے کی کوشش کرنے والوں کی”
“دوست کا لبادہ اُوڑھے حاسدوں کی”
“اپنوں کی خاطر خود قربان ہوتی جانوں کی”
“اپنا اصل بھول کر گمراہی کی راہوں میں بھٹکتے لوگوں کی”
“دل میں پیدا ہوتے محبت و نفرت کے جذبوں کی”
“حلال و حرام میں تمیز بھول جانے والوں کی”
“اچھے اور برے مکافات کی”
“نسلوں کو برباد کرتے معاشرے کے ناسوروں کی”
“ڈوب کر اُبھرتی اُمنگوں کی”
“زندگی میں کچھ حاصل کرنے اور کچھ لُٹا دینے کی”
یہ کہانی ہے
“حاصل زیست کی”

Qalb e Emaan Episode 1

کچھ چیزیں ہماری زندگی میں ہمارا نصیب بن کر آتی ہیں۔ مگر ہمیں احساس تاخیر سے ہوتا ہے۔ قلبِ ایمان۔ بھی کجھ اس طرح کی کہانی ہے۔ ایمان نامی ایک ایسی لڑکی کا جو دنیا کی بھیڑ میں الجھی منزل سے بھٹکی تھی۔ وہ ڈاکٹر تھی۔ ہر لڑکی کی طرح اسے بھی اسکی خوبصورتی نے ہی رسوا کا تھا مگر نا تو وہ کوئی معصوم لڑکی تھی نا ہی کم عقل، اپنے کزن سے حرام کا رشتہ اس نے اپنی کم عمری میں قائم کیا تھا گو وہ آگے چل کر نکاح میں بدلا تھا مگر عقل آنے پر اس نے توبہ نا کی۔زندگی نے ایمان کے امتحان بہت امتحان لئے پہلا جب وہ افواہ ہوئی اور جب اس پر ایسڈ اٹیک ہوا۔ ایمان کے ساتھ ساتھ یہ آمنہ نامی لڑکی اور بابر نامی ترک لڑکے کی بھی کہانی ہے۔

Aashiqtum

محبت کی انوکھی داستانوں کو بیان کرتے اس ناول کے لیے ہم نے اس لفظ کا انتخاب کیا کیونکہ اس کا معنی ایسا ہے جو ہر جذبے کو اپنے اندر چھپا لیتا ہے۔ “عاشقتم” ایک فارسی لفظ ہے جس کا مطلب ہے
“مجھے تم سے محبت ہے”
“I am in love with you”
اس ناول میں آپ کو سب کچھ ایک ساتھ ملے گا۔ جوائنٹ فیملی بیسڈ یہ ناول آپ کو ہماری عام زندگی کی عکاسی کرتا دکھائی دے گا۔لڑائی،جھگڑے،کزنز کا پیار،موج مستی،کبھی محبت کبھی نفرت۔۔۔۔۔۔غرض یہ ناول تمام جذبات اور ہر رشتے کا ایک خوبصورت مجموعہ ہے۔

Death Certificate by Eraj Swalaheen

یہ کہانی ہے ایک ایسی موٹیویشنل اسپیکر کی جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہے۔ یہ کہانی ہے ایک ایسے ڈاکٹر کی جو اپنی لیب میں کائنات کے قانون میں دخل اندازی کر رہا ہے مگر کوئی ہے جسے یہ سب پسند نہیں آیا اور اس نے کیا پھر کچھ ایسا جو آپ کو چونکا دے گا۔ ڈیتھ سرٹیفکیٹ ایک سائنس فکشن اور موٹویشنل ناول ہے۔

Alfaaz by Namra Mehran

کہانی اُن دلوں کی جنہیں لفظوں نے توڑا
اور ان نرم دلوں کی جنہوں نے زخمی دلوں پر مرہم رکھا ۔
کہانی ٹوٹے دلوں کی
اور جوڑنے والے دلوں کی
کہانی ایک اداس اور زخمی دل لڑکے کی
اور اس پر مرہم رکھنے والی لڑکی کے لفظوں کی!

Sirat e Mustaqeem by Taisha Shabbir

“یہ کہانی ایک ایسے لڑکے کی جو اپنے مذہب سے دور تھا۔ وہ شاید اس خوبصورت مزہب کی خوبصورتی کو جاننا نہیں چاہتا تھا۔
کہانی ہے ارزم درانی کی جس نے ایک لڑکی سے بے پناہ محبت کی۔
کہانی ہے حیا فاطمہ کی جو ایک لڑکے کی بے پناہ محبت بن گئی۔

Bakht e Muflis by Kainat Jameel Abbasi

کوئی زخموں پر مرہم رکھتا تھا…
کوئی تحریروں سے امیدیں جگاتا تھا…
کوئی سچ کی آنکھ بنا ہوا تھا…
وہ ایک امید تھے، ایک آواز تھے…
ایک روشنی، ایک انقلاب تھے وہ…
مگر امیدیں ٹوٹ گئیں، آوازیں دفن ہو گئیں…
روشنی پر اندھیرے نے راج کر لیا…
اور انقلاب… کبھی آ نہ سکا…
وجہ؟
وہ لوگ… جن کے دلوں میں دل نہیں، پتھر تھے…
جن کے ضمیر مر چکے تھے…
جو لاپرواہ، بےحس، اور خاموش تماشائی بنے رہے…
سب مٹی ہو گئے…
اور جو باقی رہ گئے۔۔
ان کو بچانے بھی کوئی آگے نہیں بڑھا۔
وہ… تنہا رہ گئی…
نم آنکھیں، لرزتے لب،
بہتے آنسو، اور کچھ دعائیں۔۔
چاروں طرف آگ کا طواف…
جس کی تپش اس تک پہنچ رہی تھی۔
اور اس کی آہیں، اس کی پکار…
بس ایک رب سن رہا تھا…
کیا اس کا سننا کافی نہیں؟
کہیں میں اور آپ بھی تکلیف کی شدت میں زبان سے ادا ہونے والی ان بددعائوں میں شامل تو نہیں؟
کیا ہم خاموش تماشائیوں پر عذاب نہیں آئے گا؟
1 2 3 4 162
Open chat
Hello 👋
How can we help you?