کچھ چیزیں ہماری زندگی میں ہمارا نصیب بن کر آتی ہیں۔ مگر ہمیں احساس تاخیر سے ہوتا ہے۔ قلبِ ایمان۔ بھی کجھ اس طرح کی کہانی ہے۔ ایمان نامی ایک ایسی لڑکی کا جو دنیا کی بھیڑ میں الجھی منزل سے بھٹکی تھی۔ وہ ڈاکٹر تھی۔ ہر لڑکی کی طرح اسے بھی اسکی خوبصورتی نے ہی رسوا کا تھا مگر نا تو وہ کوئی معصوم لڑکی تھی نا ہی کم عقل، اپنے کزن سے حرام کا رشتہ اس نے اپنی کم عمری میں قائم کیا تھا گو وہ آگے چل کر نکاح میں بدلا تھا مگر عقل آنے پر اس نے توبہ نا کی۔زندگی نے ایمان کے امتحان بہت امتحان لئے پہلا جب وہ افواہ ہوئی اور جب اس پر ایسڈ اٹیک ہوا۔ ایمان کے ساتھ ساتھ یہ آمنہ نامی لڑکی اور بابر نامی ترک لڑکے کی بھی کہانی ہے۔
محبت کی انوکھی داستانوں کو بیان کرتے اس ناول کے لیے ہم نے اس لفظ کا انتخاب کیا کیونکہ اس کا معنی ایسا ہے جو ہر جذبے کو اپنے اندر چھپا لیتا ہے۔ “عاشقتم” ایک فارسی لفظ ہے جس کا مطلب ہے
“مجھے تم سے محبت ہے”
“I am in love with you”
اس ناول میں آپ کو سب کچھ ایک ساتھ ملے گا۔ جوائنٹ فیملی بیسڈ یہ ناول آپ کو ہماری عام زندگی کی عکاسی کرتا دکھائی دے گا۔لڑائی،جھگڑے،کزنز کا پیار،موج مستی،کبھی محبت کبھی نفرت۔۔۔۔۔۔غرض یہ ناول تمام جذبات اور ہر رشتے کا ایک خوبصورت مجموعہ ہے۔
انسان کی روح اس دنیا میں تنہا ہی آئی تھی
ایک اجنبی مسافر، ایک خاموش مسکراہٹ کے ساتھ۔
زندگی کے راستے پر بے شمار چہرے ملے
کچھ ایسے جو وقت کے ساتھ مٹ گئے
اور کچھ ایسے جو دل میں گہرے نقوش چھوڑ گئے
جو کبھی مٹ نہ پائے
مگر کیا وقت نے کبھی کسی پر رحم کیا؟
یہ دریا ہمیشہ ایک ہی سمت میں نہیں بہا
جو کل ساتھ تھے
آج کہیں کھو گئے
ہم لاکھ روکیں، لاکھ پکاریں
مگر تقدیر کے فیصلے کبھی نہیں بدلتے
جو کبھی دل کا سکون تھے
وہ لمحوں کے طوفان میں بہہ گئے
آخرکار، سب کچھ مٹ جاتا ہے
مگر وہ لمحے، وہ یادیں
جو دل کی گہرائیوں میں چھپ جاتی ہیں
وہ ہمیشہ کے لیے ہمارے ساتھ رہتی ہیں
یہ کہانی ہے ایک ایسی موٹیویشنل اسپیکر کی جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہے۔ یہ کہانی ہے ایک ایسے ڈاکٹر کی جو اپنی لیب میں کائنات کے قانون میں دخل اندازی کر رہا ہے مگر کوئی ہے جسے یہ سب پسند نہیں آیا اور اس نے کیا پھر کچھ ایسا جو آپ کو چونکا دے گا۔ ڈیتھ سرٹیفکیٹ ایک سائنس فکشن اور موٹویشنل ناول ہے۔