Novels

Dasht e Ulfat Episode 11

 یہ ناول مافیا اور آرمی پر مبنی ہے ۔۔ پانچ ایسے دوستوں کی کہانی ہے جو انڈر ورلڈ میں بہت سے ضمیر فروشوں کو مار ڈالتے ہیں ۔۔ جو اپنی محبت کے اگے جھکتے ہیں ۔۔ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو اپنے خاندان کا بدلہ لیتی ہے جو الفائین بنتی ہے جو اس کا باپ اس کو بنانا چاہتا تھا۔۔ ایک ایسی لڑکی کی کہانی جس کو اس کی محبت نے بے آبرو کروایا تھا اس کو موت کے منہ میں اتار دیا۔۔ ایک ایسی لڑکی کی کہانی جس نے اپنی محبت کا ہمیشہ انتظار کیا تھا۔۔ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو اسلام کی طرف بڑھی تھی جس نے ہدایت مانگی تھی اور اس کو دے دی گئی تھی۔۔ ایک ایسی لڑکی کی کہانی جس نے اس ہی شخص سے جھوٹ بول کر اس کی نیندیں حرام کر دی تھی جو اس پر اپنا دل وار بیٹھا تھا۔۔۔ یہ کہانی ہے انتقال کی، دوستی کی محبت کی چاہتے کی، ملک سے وفا کی، ظلم کی یہ کہانی ہے دشتِ الفت کی۔۔۔

 

Qalub e Talai Episode 2

تین سنہری دلوں نے کھیل کو ترتیب دیا ہے۔ تخت کا کھیل۔ اقتدار کے لالچ کا کھیل۔ ارورہ سیلسٹ اور بلیک ریکس۔ یہ کردار یقیناً قلوب طلائی کے نمایاں ترین کردار ہیں۔ قلوب طلائی کا نام ہی مرکزی پلاٹ کی وضاحت کرتا ہے۔ یہ کوئی محبت کی کہانی نہیں ہے لیکن مجھ پر بھروسہ کریں جو آپ روزانہ پڑھتے ہیں اس سے کچھ مختلف ہوگا۔

Qabeel Episode 3

یہ کہانی ہے زاریہ سلطان کی جو کہ ایک وکیل ہے ۔ اسکے ماں باپ اپنے قتل کی پہیلی اور ایک معزور بھائی کو پیچھے چھوڑ گئے ۔
اپنے اندر کے پچھتاوے اور اپنے بھائی می جان بچانے کے لیے اسے اپنے ماں باپ کو ڈھونڈنا ہے ۔ اسی سلسلے میں ایک ڈیٹیکٹیو آفیسر دائم آوان آغا اس کے ساتھ جڑتا ہے ۔ اور وہ اس قتل کیس سے جڑا ایک اور کیس تلاش کر لیتا ہے دایان دستگیر کا کیس ۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا زاریہ اور دایان اپنی اپنی گھتیاں سلجھا پائیں گے یا پھر یہ پہیلیاں ان کے گلے کا پھانس بن جائیں گی ۔

Rooh e Hayaat by Syeda Zahra

ایسی دنیا جہاں تقدیر اور ایمان آپس میں جڑتے ہیں، زرناب اور زاویار کی ملاقات یونیورسٹی میں ہوتی ہے، حالانکہ دونوں کی شخصیات میں بہت فرق ہے۔ زاویار زرناب کو کچھ الگ محسوس کرتا ہے، لیکن اسے یہ سمجھ نہیں آتا کہ وہ کیا بات ہے جو اسے سب سے الگ بناتی ہے۔ یہ ایک دل کو چھو لینے والا سفر ہے، جہاں محبت، ایمان اور روحانی ترقی کی ایک نئی کہانی سامنے آتی ہے۔

Mashal e Raah by Tehseen Asghar

یہ کہانی ہے فلسطینی بیٹی کی جو قربانی دینے کے لئے سرگرداں ہے، ایک بہن کی جس نے اپنا بھائی اپنی آنکھوں کے سامنے کھویا ۔۔۔۔۔۔ یہ کہانی ہے ایک ایسے لڑکے کی جو اللّه کی طرف سے چن لیا گیا ان لوگوں کی آہو پکار خود محسوس کرنے والا ۔۔۔۔۔

Umr e Guzishta Episode 5

یہ کہانی ہے شیطانوں کی۔ شیطان جو ہمارے ارد گرد ہیں، اور شیطان جو ہمارے اندر بسیرا کیۓ ہوۓ ہیں۔ اکثر و بیشتر ہم سمجھتے ہیں کہ طاقت سے مراد تخت و تاج کا حصول ہے، لیکن ایسا نہیں ہے۔ طاقت اپنے اندر موجود شیطان کو شکست دینے کا نام ہے، اور اس کہانی کے کردار اسی کشمکش میں مبتلا رہیں گے۔ اس کہانی کے ذریعے میں بتانا چاہتی ہوں کہ وقت میں پیچھے یا آگے نہیں جا سکنا اصل میں ہمارے لئے ایک نعمت ہے اور اس نعمت سے اس کہانی کے بہت سے کردار محروم رہیں گے کیونکہ آپ دیکھیں گے کہ کیسے وہ وقت کو بدلنے کی جستجو میں خود بدل جائینگے-
عمر گزشتہ 1815 کے بر صغیر کی کہانی ہے۔ اس کہانی میں سازش، سیاست اور طاقت کی بو گھلی ہوئی ہے۔ کوئی نہیں جانتا لڑائی کس کے خلاف ہے لیکن فاتح صرف وہی ہوگا جس کی نیت صاف ہو۔ عمومی طور پر ہر سیاسی جنگ کو شطرنج کی بساط سے تشبیہہ دی جاتی ہے۔ یہ کہانی بھی ویسی ہی ہے لیکن اس بساط پر ہر مہرہ چلنے سے پہلے کرداروں کو سانپ سیڑھی کا کھیل کھیلنا ہوگا۔ اٹھ کر گرنا ہوگا، گر کر اٹھنا ہوگا۔
1 20 21 22 163
Open chat
Hello 👋
How can we help you?