Novels

Thore Se Bure Hum Bhi by Aasiya Raees Khan

Thore Se Bure Hum Bhi is a Cousin Marriage Based | Social Issues Based | Strangers to Lovers | Past Story Based | Family Drama Based Novel by Aasiya Raees Khan Published in Kiran Digest 2025.
ناول: تھوڑے سے برے ہم بھی از آسیہ رئیس خان
ماہنامہ کرن ڈائجسٹ، اکتوبر ۲۰۲۵
تبصرہ : اقراء سومرو
آسیہ رئیس خان کا ناول تھوڑے سے برے ہم بھی ایک بہت خوبصورت اور دل کو چھو لینے والی کہانی ہے۔ اس میں صرف محبت نہیں بلکہ رشتوں کے احساس، غلط فہمیوں اور معافی جیسے جذبوں کو بھی بڑی سادگی سے دکھایا گیا ہے۔
کہانی کی مرکزی لڑکی قدسیہ ہے۔ اس کے والد کے انتقال کے بعد اس کی زندگی بدل جاتی ہے۔ اس کی دادی چاہتی ہیں کہ قدسیہ اور اس کی ماں ہمیشہ ان کے پاس رہیں، لیکن اس کے نانا اپنی بیٹی سلطانہ کا گھر بسانا چاہتے ہیں، جو بالکل ٹھیک بات تھی۔ دادی کی ضد نے نہ صرف قدسیہ کو اس کے ددھیال سے دور کر دیا بلکہ نانا، ماں، ماموں اور خالہ سب کو مشکل میں ڈال دیا۔
مصنفہ نے بڑی خوبصورتی سے یہ بتایا ہے کہ کبھی کبھی ہم اپنے کسی پیارے کو اپنے پاس رکھنے کی کوشش میں ایسے رویّے اختیار کر لیتے ہیں کہ وہ ہم سے دور ہو جاتا ہے۔
قدسیہ کا برسوں بعد اپنے ددھیال والوں سے دوبارہ ملنا اس کے لیے بہت مشکل لمحہ تھا، کیونکہ وہ ان کے بارے میں بہت کچھ منفی سن چکی تھی۔ مگر زندگی میں رشتے نبھانے کے لیے کبھی ہمیں معافی مانگنی پڑتی ہے، اور کبھی معاف کرنا سیکھنا ہوتا ہے۔
کہانی کا پیغام بہت خوبصورت ہے۔ ہم ہر وقت سب کو خوش نہیں رکھ سکتے، اور کبھی کبھار ہم ان لوگوں کو بھی دکھ دے بیٹھتے ہیں جن سے ہمیں سب سے زیادہ محبت ہوتی ہے۔ رشتوں میں ضد سے زیادہ اہم محبت، صبر اور درگزر ہے۔

Sun Zara by Aasiya Raees Khan

Sun Zara is a Strangers to Lovers | Family Drama Based Novel by Aasiya Raees Khan Published in Khawateen Digest 2025.
ناول: سن ذرا از آسیہ رئیس خان
خواتین ڈائجسٹ ۲۰۲۵
تبصرہ: اقراء سومرو
آسیہ رئیس خان کے تمام ناولوں کی طرح سن ذرا بھی ایک ایسے مسئلے پر روشنی ڈالتا ہے جو ہمارے معاشرے میں عام پایا جاتا ہے۔
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب والدین بیمار ہو جاتے ہیں تو ان کی خدمت اور دیکھ بھال اولاد کے لیے مشکل ہو جاتی ہے۔ روزمرہ کی مصروف زندگی میں ان کے لیے وقت نکالنا ہر کسی کے لیے آسان نہیں ہوتا۔ بعض اوقات ایسے والدین کی خدمت کی ذمہ داری گھر کے کسی ایک بچے پر ڈال دی جاتی ہے، اور باقی سب یہ سمجھ لیتے ہیں کہ یہی مناسب ہے۔ یوں وہ ایک بچہ والدین کی خدمت کے ساتھ ساتھ اپنی دیگر ذمہ داریوں کا بھی بوجھ اٹھاتا ہے، جب کہ باقی بہن بھائی اپنی زندگی میں مگن ہو جاتے ہیں۔
ناول میں بہت خوبصورتی سے یہ احساس اجاگر کیا گیا ہے کہ جو بچہ دن رات اپنے بیمار والدین کی خدمت کرتا ہے، اسے بھی تعریف، حوصلہ اور آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔ مگر اکثر دوسرے بہن بھائی یہ بات سمجھ نہیں پاتے۔ والدین کسی ایک اولاد کی نہیں بلکہ سب کی ذمہ داری ہوتے ہیں، اور جس طرح والدین نے سب بچوں کو برابر پالا پوسا، ویسے ہی ان کی خدمت بھی سب پر فرض ہے۔
مجھے یہ ناول بہت پسند آیا کیونکہ اس میں ذمہ داریوں کے بوجھ تلے دبے انسانوں کے احساسات، قربانیاں اور چھپی ہوئی خواہشات کو نہایت پیارے اور حقیقت پسندانہ انداز میں بیان کیا گیا ہے۔

Basaat by Qurat ul Ain Khuram Hashmi

Basaat is a Social Romantic Novel by Qurat ul Ain Khuram Hashmi Published in Khawateen Digest 2025.
ناول: بساط
مصنفہ: قرۃ العین خرم ہاشمی
خواتین ڈائجسٹ اکتوبر ۲۰۲۵
تبصرہ : اقراء سومرو
یہ ناول جاگیردارانہ نظام پر مبنی ہے جس میں مصنف نے بہت خوبصورتی سے دکھایا ہے کہ کس طرح قبیلوں کے درمیان دشمنیاں انسانوں کی قربانیاں مانگتی ہیں۔
میرے نزدیک کہانی کا مرکزی کردار آغا جان ہیں۔ وہ ایک ظالم، چالاک اور خودغرض شخص ہیں جنہوں نے ہمیشہ طاقت اور دولت کو ترجیح دی،حتیٰ کہ اپنے بیٹے کی خوشی پر بھی۔ وہ ہمیشہ عورت کو کمتر سمجھتے رہے، مگر قسمت نے انہیں وہی سزا دی جو وہ دوسروں کے لیے کھودے گئے کنویں میں اپنی اولاد کوگراپاتے ہیں۔
جب آغا جان کو احساس ہوتا ہے کہ وہ کتنی بڑی غلطیوں اور گناہوں کے مرتکب ہوئے ہیں، تو وہ نہ صرف سچے دل سے توبہ کرتے ہیں بلکہ سب کچھ چھوڑ کر اللہ کی راہ میں نکل جاتے ہیں۔
مجھے شیما کا کردار بھی بہت پسند آیا۔ایک مضبوط اور بہادر وکیل جو ہر مشکل کے باوجود حق کے ساتھ ڈٹی رہتی ہے۔
مجموعی طور پر، یہ کہانی نہایت سبق آموز، پراثر اور خوبصورت انداز میں لکھی گئی ہے۔

Kar Chale Jaan Nisar Hum Episode 1 to 5 by Sania Umair

Kar Chale Jaan Nisar Hum is a Haveli based | Strong Female Lead Based | Friendship Based | Suspense Based | Crime Mystery Based | Strangers to Lovers Based by Sania Umair Publishing in Khawateen Digest.
کر چلے جانِ نِسار ہم از قلم سنیعہ عمیر
قسط نمبر۱ تا ۵
شائع شدہ: خواتین ڈائجسٹ، ستمبر ۲۰۲۵
ناول اچھا جا رہا ہے، مگر اگر کہانی کی رفتار تھوڑی تیز ہو جائے تو مزید لطف آئے گا۔ درِ ثمین نے اپنی ماں کے لیے آزادی حاصل کرنے کے لیے خود کومحراب خان کی قید میں دے دیا۔ محراب خان کی طرف سے کوئی یقین نہیں کہ وہ کب اس کی شادی زمان سے کروا دیں گے۔ زندگی پہلے بھی آسان نہیں تھی اور اب مہراب خان کی حویلی میں رہ کر آگے بھی آسان ہونے والی نہیں۔ لائبہ کی حرکت پر غصّہ آ رہا ہے۔اتنا کوئی بے وقوف نہیں ہوتا کہ مشکل سے پڑھائی کی اجازت ملتے ہی،بغیر بتائے وہ درثمین کے پاس چلی گئی۔ اب اس کی حفاظت اللہ ہی کرے۔

Tere Jane Ke Bad Episode 1 to 25 by Sania Sheikh

محبت، جدائی، خوشی، غم، زندگی کے انوکھے موڑ سب کچھ سمیٹ کر آپ کے لیے لائی ہوں۔ تو بس، الفاظ کی دنیا میں قدم رکھیں اور کہانی کا جادو محسوس کریں۔ تیار ہیں؟
یہ کہانی ہے “تیرے جانے کے بعد”ایک ایسی داستان جو عروج و زوال، محبت اور صحیح  راستے کی تلاش کی  ہے۔ کچھ کردار اپنی منزل کھو بیٹھتے ہیں، تو کچھ کو راہِ راست نصیب ہوتی ہے۔ کہیں دلوں میں محبت کی روشنی جاگتی ہے، تو کہیں عشقِ حقیقی کی تڑپ روح کو بےقرار کر دیتی ہے۔
یہ قصہ ان لمحوں کا ہے جب کوئی سب کچھ پاکر بھی خالی ہاتھ رہ جاتا ہے، اور کوئی سب کچھ کھو کر بھی وہ پا لیتا ہے جو ہمیشہ سے اس کے مقدر میں تھا۔ کچھ لوگ دنیا کی چکاچوند میں اپنی حقیقت بھول جاتے ہیں، تو کچھ درد و آزمائش میں پل کر اپنی ذات کی گہرائیوں کو پہچان لیتے ہیں۔
کہیں کوئی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ کر اپنے ہی سایے سے خوفزدہ ہو جاتا ہے، اور کہیں کوئی ذلت کی گہرائیوں میں گر کر راہِ حق کی روشنی پا لیتا ہے۔ یہ کہانی ان جذبات کی ہے جو ہمیں جوڑتے بھی ہیں اور توڑتے بھی، جو ہمیں خود سے روشناس کراتے ہیں یا ہمیں خود سے بیگانہ کر دیتے ہیں۔
محبت کی تلاش میں سرگرداں دل اور عشقِ حقیقی کی پیاس میں تڑپتی روحیں، کسی کے جانے کے بعد کیسے بدل جاتی ہیں۔  جدائی صرف زخم دیتی ہے، یا کبھی کبھی ہمیں وہ بھی سکھا دیتی ہے جو ہم ایک ساتھ رہ کر نہیں سیکھ پاتے۔
یہ ناول صرف ایک کہانی نہیں، بلکہ ایک آئینہ ہے ۔۔۔
یہ قصہ ان خوابوں کا ہے جو بکھر جاتے ہیں، ان امیدوں کا ہے جو پھر بھی زندہ رہتی ہیں، اور ان راستوں کا ہے جو اکثر جدائی کے بعد ہی واضح ہوتے ہیں۔
یہ کہانی صرف رشتوں کے بننے اور ٹوٹنے کی نہیں، بلکہ انسان کی اندرونی کشمکش، اس کی خواہشات اور اس کے نصیب کی بھی ہے۔ بعض لوگ چاہتے ہیں کہ ان کی دنیا میں کوئی ایسا آئے جو ان کے دل کی سُن سکے، اور بعض وہ ہوتے ہیں جو خود کو اتنا بلند کر لینا چاہتے ہیں کہ کوئی ان کا ہاتھ نہ لگا   سکے۔ لیکن قسمت ہر کسی کے لیے ایک الگ تحریر لکھتی ہے۔کبھی کسی کو منزل دے کر سب کچھ چھین لیتی ہے، تو کبھی کسی کو راستہ دے کر اسے حقیقی کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے۔
جدائی ہمیشہ کمزوری نہیں ہوتی، بلکہ بعض اوقات یہ ایک نئے سفر کی ابتدا بن جاتی ہے وہ سفر جو ہمیں ہماری حقیقی پہچان، حقیقی منزل، اور کبھی کبھی، حقیقی محبت تک لے جاتا ہے۔۔

Basaat e Shikn Episode 2 by Shanzay Khan

بساطِ شکن ایک ایسی کہانی ہے جو محبت، انتقام اور رازوں کی پرچھائیوں سے جنم لیتی ہے۔
یہ صرف ایک محبت کی کہانی نہیں بلکہ ایک ایسا کھیل ہے جس میں ہر کردار شطرنج کے مہروں کی طرح ہےکبھی سفید، کبھی سیاہ، کبھی وفادار اور کبھی غدار۔
کہانی میں آپ کو ایک طرف جذبات کی نرمی اور محبت کی شدت ملے گی تو دوسری طرف انتقام کی آگ، سازشوں کا جال اور وہ راز جو ہر موڑ پر چونکا دیں گے۔ یہ ناول انسانی رشتوں کے تضاد، خاندان کے اندر چھپے مسائل اور کرداروں کی نفسیاتی کشمکش کو بڑی باریکی سے اجاگر کرتا ہے”
1 165 166 167 594