Novelettes

Haal e Dill by Amina Mehar

یہ کہانی ایک ایسے لڑکے آریان عبیداللہ خان کی ہے، جسے لگتا تھا کہ سب لڑکیاں ایک جیسی ہوتی ہیں۔
دوستوں کے ساتھ لگائی گئی ایک شرط کے تحت اس نے ایک نیک سیرت لڑکی، ایمان اورنگزیب، کو دوستی کے جال میں پھانسنے کا ارادہ کیا۔
لیکن وقت نے کچھ اور ہی سوچ رکھا تھا۔ جو لڑکی پہلے صرف ایک شرط کا حصہ تھی، وہی لڑکی آریان کے دل کی دنیا بن گئی۔
ایمان، جو دین دار اور اللہ کے قریب رہنے والی لڑکی ہے، اپنے اصولوں پر سختی سے قائم رہتی ہے۔ لیکن وہ آریان کی باتوں میں آ کر محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے۔
اسے لگتا ہے کہ وہ محبت میں بدنصیب نکلی۔ مگر دراصل، محبت بدنصیبی نہیں ہوتی، غلط انسان سے محبت کرنا بدنصیبی ہوتا ہے۔

Mera Dill Lahore by Aroosha Habib

تقدیر کے پیچیدہ جال میں الجھے جذبات، اور وہ سوالات جن کے جواب کبھی نہیں ملتے۔۔۔اگر آخر میں سب کچھ مٹی بن جانا ہے تو یہ دل اتنی شدت سے کیوں دھڑکتا ہے؟
اگر زبان احساسات کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی تو پھر دل انہیں سہنے کے لیے کیوں مجبور ہے؟درد سے لے کر تسلیم تک، خاموشی سے لے کر چیخ تک، اور محبت سے لے کر فنا تک

Yaadon Ka Sodagar by Sahar Irfan

“یادوں کا سوداگر” ایک گہرے، جذباتی، اور نفسیاتی سفر کی کہانی ہے۔ مرکزی کردار عریبہ ایک ایسی لڑکی ہے جو اپنی ماں کی موت کے بعد تلخ یادوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے۔ ایک خواب نما بازار میں اُس کی ملاقات ایک پراسرار شخص عارب سے ہوتی ہے، جو لوگوں کی یادیں خریدتا ہے۔ لیکن ہر سودا ایک قیمت مانگتا ہے — اور وہ قیمت صرف یادیں نہیں، پہچان، احساس، اور روح کا ایک ٹکڑا بھی ہو سکتی ہے۔
یہ کہانی انسانی جذبات، غم، اور پہچان کی تلاش کا ایک علامتی سفر ہے جو قارئین کو آخری سطر تک سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔

Khawabida Wujood by Farheen Abrar

یہ ایک سوئے ہوئے وجود کا سفر ہے —
جہاں خواب حقیقت کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں،
اور خاموش روشنی روح کو جگانے آتی ہے۔
یہ کہانی ہے بیداری کی،
رب کی طرف پلٹنے کی اُس صدا کی،
جو ہر نیند میں چھپی ہوتی ہے…
مگر سننے والا ہر کوئی نہیں ہوتا۔
کیونکہ یہ دروازہ ہر کسی پر نہیں کھلتا…
اور جو ایک بار گزر جائے،
وہ واپس نہیں پلٹتا۔
1 2 27
Open chat
Hello 👋
How can we help you?