Dewana dar Ishq

Ask for More Information

Meet The Author

Dewana dar Ishq

اسکے خواب کچھ انوکھے تھے ، اسے کسی خوبصورت همسفر کی خواہش کبھی نہیں رہی تھی ۔۔۔۔
وہ چاھتی تھی اسکا همسفر نیک هو،
جسکا کردار کسی شیشے کی مانند شفاف هو ،
جسکی نظریں ھر عورت کو دیکھ کر جھک جائے
وہ پاک هو ،
بہت پاک هو ،
مگر وہ اپنے خاندان کا سب سے عیاش صفت لڑکا سمجھا جاتا تھا۔۔۔
جسکے ارد گرد طرح طرح کی لڑکیاں منڈلاتی تھی ،
جس نے دنیا کا هر حسن دیکھ رکھا تھا
مگر یوں ہی حسیناؤں کے اس هجوم میں اسکی نظر اچانک سے س اک لڑکی پر پڑی تھی ،
اسکی نظریں ناپاک تھی ،
اسکا کردار عیب دار تھا ،
مگر اسکے دل پر عشق حملہ آور هوچکا تھا
نظریں اٹک گئ تھی ،
دل جم گیا تھا ،
عشق نے دنیا کے تمام حسن فراموش کرادیے تھے
وہ “ایک” کا هوگیا تھا ،
“ایک” لفظ کی کششش آپ جان سکتے ہیں ؟
جب عشق “ایک” پر ٹھرجاۓ
جب نگاہیں “ایک” پر پابند هوجاۓ
جب دل “ایک” کا قیدی بن جاۓ ،
پھر اضافی حسن کہاں دکھتے ہیں؟
اشاراتی نین کہاں بھاتے ہیں ؟
اسکی روح ایک ہی فریکوئنسی پر رک گئ تھی
اور وہ وہ مجنون تو تمام تر عیاشیاں بھول گیا تھا ۔۔۔
اسکی راتیں سجدوں میں گذرتی ،
اسکے دن مسجدوں میں گذرتے ۔۔۔
اسے اس “ایک” کو پاکر عرش والے “ایک” کی یاد آگئ تھی
اسے خدا مل گیا تھا ۔۔۔
اور وہ لڑکی اسے تو خواب ٹوٹنے کا دکھ تھا ،
اسے باکردار شخص کی تلاش تھی ،
جس کا ماضی شفاف ہو ،
جس کا دل پاکیزہ ہو
وہ کہاں شراب خانوں سے بھٹکے شخص کو اپنا سکتی تھی….
 مگر ۔۔۔۔!
کاش وہ جان پاتی ،
کسی بدکردار کی نظر کا طرح طرح کے حسن کے درمیان رهنے کے باوجود ،
انہیں دیکھنے کے باوجود ،
بھیڑ میں کسی “ایک” چہرے پر ٹک جانا کیا هوتا ہے ؟
کاش وہ “ایک” کے راز کو جان پاتی
کاش وہ “ایک” کے حسن کو محسوس کرپاتی ۔۔۔۔!

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Dewana dar Ishq”

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Open chat
Hello 👋
How can we help you?