Share:
Notifications
Clear all

deen aur dunya

1 Posts
1 Users
0 Reactions
43 Views
(@wishanadeem89)
Eminent Member Customer
Joined: 2 months ago
Posts: 16
Topic starter  

دین اور دنیا کو ہمیشہ برابر رکھو۔۔
اور اگر ان دونوں میں کسی کو زیادہ افضل رکھنا ہے تو دین کو رکھو۔۔
کبھی بھی دنیا کے لیے دین کو مت چھوڑنا۔۔
دنیاوی زندگی کو دین کے مطابق گزاریں تو زندگی آسانی سے گزرے گی لیکن جب دنیا کے لیے دین کو چھوڑ دو گے تو صرف در در کی ٹھکر ہی ملے گی۔۔
دینِ اسلام بہت ہی خوبصورت ہے۔۔
ایک پاکیزہ اور مکمل دین۔۔
جس میں شک کی تو گنجائش ہی نہیں۔۔
سب کچھ صاف صاف ایک کتاب میں بتا دیا گیا اور پھر اس کتاب کی سچائی کی گواہی بھی دی گئی۔۔
جانتے ہو کون سی کتاب؟؟
"قرآن مجید"
بلاشبہ قرآن مجید سب سے بہتر کتاب ہے۔۔
دنیا میں سکون چاہتے ہو؟؟؟
نماز پڑھو ۔
قرآن پڑھو ۔
اللّٰہ سے بات کرو ۔
لوگوں کو خوش رکھنا سیکھو ۔
دنیا کی زندگی اس وقت زیادہ مشکل ہو گی جب تم اپنا دین چھوڑ دو گے۔۔
دین کے بغیر دنیا میں تم کچھ بھی نہیں۔۔
اپنے دین پر چلو دینِ اسلام پر چلو۔۔
یہ ہی تو واحد راہ ہے اچھائی کی طرف۔۔
صراطِ مستقیم کی طرف۔۔
پریشان ہو تو رب کو پکار لینا مگر کبھی کسی انسان کے آگے مت جھکنا۔۔
شرک سے بچنا ۔
خدا سے معافی مانگتے رہنا ۔
خدا کی رضا جانتے رہنا ۔
لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلانے کے بجائے اللّٰہ کے سامنے پھیلا لینا یقین رکھو خالی ہاتھ نہیں لوٹائے جاؤ گے۔۔
انسان پر بھروسا بس ایک حد تک کرنا۔۔
دل لگانا ہے تو اللّٰہ کی عبادت میں لگاؤ
یہ دنیا محض ایک دھوکا ہے۔۔
یہ دنیا فانی ہے۔۔
یہ زندگی ایک دن ختم ہو جائے گی۔۔
کیا تمہیں ہمیشہ رہنے والی زندگی سے خوف نہیں آتا؟؟؟؟
کیا تمہیں قیامت کے دن ہونے والے سوالات سے ڈر نہیں لگتا؟؟؟
کیا تم خود کو اس قابل بنا سکتے ہو کہ بغیر سوال کیے جنت میں بھیج دیے جاؤ؟؟؟
ہمیشہ رہنے والی زندگی سے خوف کھاتے ہو۔۔
قیامت کے دن ہونے والے سوالات سے ڈرتے ہو۔۔
بغیر کسی سوال کے جنت میں جانا چاہتے ہو۔۔
تو پھر دنیا کی زندگی کو بہتر بنا لو۔۔
دنیا کی عیاشیوں سے منہ پھیر لو۔۔
خود کو صرف خدا کی عبادت میں مصروف کر لو۔۔
خدا کے بندوں کی مدد کرنے میں مصروف ہوجاؤ۔۔
"تم اللّٰہ کی مخلوق پر رحم کرو گے تو اللّٰہ تم پر رحم کرے گا"

حقوق العباد میں کوتاہی کرنے سے ڈرو۔۔
صراطِ مستقیم کو اپنا لو۔۔

دنیا کی عیاشی کو دین پر ترجیح مت دو۔۔

۔«««««۔


   
Quote
Share:
Open chat
Hello 👋
How can we help you?