Article Khuda Naraz...
 
Share:
Notifications
Clear all

Article Khuda Naraz Kar Bethe

1 Posts
1 Users
0 Reactions
295 Views
(@wishanadeem89)
Eminent Member Customer
Joined: 12 months ago
Posts: 16
Topic starter  

خدا ناراض کر بیٹھے

 

کورونا آیا تو ہم نے کتنی آسانی سے سارا الزام امریکہ اور اسرائیل پر ڈال دیا۔

مسجدیں خالی ہوگئیں۔

صفے ٹوٹ گئیں۔

کعبہ خالہ ہوگیا۔

ایک دوسرے کو الزام دیتے رہے۔

موت قریب آئی تو خدا یاد آیا۔

بڑی عبادتیں کی تو خدا کو راضی کیا۔

وباء ختم ہوئی۔

مسجدیں پھر سے کھل گئیں۔

مگر نمازی؟

وہ تو تھے ہی نہیں۔

پہلی صف تک نہ بھری گئی لوگوں سے۔

کعبہ پھر سے بھر گیا۔

انٹرنیٹ پر دیکھنے کے لیے کہ ہم گئے تھے خدا کے گھر۔

مگر وہاں بھی ہم دنیا کو نہ بھولے۔

عبادتیں پھر کم ہوگئیں۔

خدا کو پھر بھول گئے۔

پھر وہی گناہوں میں مبتلا ہوگئے۔

پھر سے لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے۔

اتحاد ختم ہوگیا منافقت بڑھ گئی۔

قومِ لوط کی عادتیں اپنانے لگے۔

خدا پھر ناراض کر بیٹھے۔

زمیں نے اپنا غصہ دیکھایا تو پھر سائنس سنانے لگے۔

تباہ و برباد ہوئے تو پھر خدا کو یاد کیا۔

عبادتیں پھر سے شروع ہوئیں۔

پھر آنسو بہنے لگے۔

خدا کو منانے لگے۔

خدا راضی ہوگیا۔

پھر واپس گناہوں کی طرف چل پڑے۔

خدا کتنا مہربان ہے ناں؟

ہر بار معاف کر دیتا ہے۔

اپنے بندے پر رحم کرتا ہے۔

اس کے ایک بار معافی مانگنے پر اس کے تمام گناہ معاف کر دیتا ہے۔

بندہ کیا کرتا ہے؟

معافی مانگتا ہے پھر سے گناہ کرنے کے لیے۔

خدا کو تو ہماری عبادتوں کی ضرورت نہیں۔

یہ ہم ہے جنہیں ان عبادتوں کا اجر ملے گا۔

آج پھر سے خدا کو راضی کرنے میں لگے ہیں۔

تاکہ کل پھر ناراض کر سکیں۔

خدا کتنا مہربان ہے ناں؟

ہر بار راضی ہو جاتا ہے۔

بندہ بھول جاتا ہے تو اسے یاد دلاتا ہے۔

ہم کیوں بھول جاتے ہیں؟

ہم اس ہستی کو بھول جاتے ہیں جس نے ہمیں پیدا کیا۔

جس نے ہمیں اتنی نعمتوں سے نوازا۔

ہم کتنے نا شکرے ہیں ناں۔

ہم تو یہ سب ڈیزرو ہی نہیں کرتے۔

اپنے گناہوں کو دیکھیں کبھی تو شرم سے زمین میں دھنس جانے کو دل کرتا ہے۔

مگر وہ خدا کتنا مہربان ہے ناں؟

اس نے ہمارے عیبوں پر پردہ ڈال رکھا ہے۔

ہم کتنے نا شکرے ہیں ناں۔

ہم خدا کو بھول جاتے ہیں۔

کتنے مطلبی ہیں۔

جب عذاب آتے ہیں تو خدا یاد آتا ہے۔

خدا کتنا ناراض ہے۔

کبھی سوچا ہے ؟

کعبہ جو خالی ہوا تھا وہ کافروں کی سازش نہ تھی۔

خدا اتنا ناراض تھا کہ وہ نہیں چاہتا تھا ہم اس کے سامنے کھڑے ہوں۔

جب ہم کوئی نماز چھوڑ دیتے ہیں تو کہتے ہیں کہ خیر ہے قضا کر لیں گے۔

ہم یہ نہیں سوچتے کہ سجدے کی توفیق بھی خدا کسی کسی کو دیتا ہے۔

اور ہم وہ سجدے بھی قضا کر دیتے ہیں۔

خدا کے بندے بڑے نافرمان ہو گئے ہیں۔

مگر ہم نہیں مانیں گے یہ۔

ہم کیوں مانیں؟

ہم تو مسلمان ہیں۔

مسلمان۔

نام کے مسلمان!


   
Quote
Share:
Open chat
Hello 👋
How can we help you?