ابنِ آدم
آدم کے بیٹے سے واقف ہو؟
کون ہے آدم کا بیٹا ؟
وہ جو عزت کرنا جانتا ہو۔
وہ جو دوسرے کی عزت کی حفاظت کرنا جانتا ہو۔
وہ جو خود میں خوفِ خدا رکھے۔
جو سب سے افضل ہے۔
آدم کا بیٹا تو وہ ہے کہ جس کے پاس سے گزرے کوئی عورت تو خود کو محفوظ سمجھے۔
رہ میں نظر جھکا کر جو چلے تو پہچانا جائے کہ یہ آدم کا بیٹا ہے۔
آج ابنِ آدم کیا کر رہا ہے جانتے ہو؟
آج آدم کا بیٹا دوسروں کی عزت کا دشمن بن گیا ہے۔
آج آدم کا بیٹا عزتیں نوش رہا ہے۔
آج جس رہ سے وہ گزرتا ہے تو وہاں کی عورت خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہے وہاں۔
کیا کر رہا ہے آدم کا بیٹا۔
وہ جس کو محافظ بنا کر بھیجا گیا آج وہی ہے عزت کا دشمن بن گیا تو کیا بنے کا پھر معاشرے کا؟
آدم کا بیٹا نہیں رہا کوئی۔
سب درندے بن گئے۔
جو مرد درندگی کو مردانگی سمجھے وہ ہی اصل نامرد ہے۔
آدم کا بیٹا تو بہت نرم مزاج ہوتا ہے۔
آج مرد کی آواز پر عورت کانپ جاتی ہے۔
آدم کے بیٹے کی آواز پر عورت کبھی نہیں کانپتی۔
بتاؤ تو تم زرا۔
کیا ہو تم بھی ابنِ آدم؟