Article Humari Qomi...
 
Share:
Notifications
Clear all

Article Humari Qomi Zuban

1 Posts
1 Users
0 Reactions
32 Views
(@wishanadeem89)
Eminent Member Customer
Joined: 2 months ago
Posts: 16
Topic starter  

ہماری قومی زبان

 

اردو۔

ہماری اصل پہچان۔

ہم وہ قوم ہیں جو اپنی اصل پہچان کھو چکے ہیں۔کیسے؟

ہم اپنی زبان بھول چکے ہیں۔اپنی قومی زبان۔وہ زبان جس کے دم سے یہ وطن قائم ہے،ہم اسے بھول چکے ہیں۔آج پاکستان میں قومی زبان کے علاؤہ ہر طرح کی زبان بولی اور پڑھی جا رہی ہے۔ آج جسے انگریزی آتی ہے وہ ہی پڑھا لکھا ہے بس کیونکہ اردو بولنے والوں کو تو جاہل سمجھا جاتا ہے۔ہم ہندی،یونانی،انگریزی،چینی،چاپانی،روسی اور دیگر کئی زبانیں بولنے پر بڑا فخر محسوس کرتے ہیں مگر جب اپنی ہی زبان کے کسی لفظ کا مطلب معلوم نہ ہو تو ہم ہرگز بھی شرمندہ نہیں ہوتے۔ہم نہ صرف اپنی پہچان بلکہ اپنی تہذیب تک بھولتے جا رہے ہیں۔معلوم ہوتا ہے کہ آنے والے وقت میں اگر چند اردو بولنے والے افراد نہ رہے اور یہ اردو ادیب نہ رہے تو اردو زبان کا زوال شروع ہو جائے گا جو کہ ملکی زوال ہوگا۔جو وطن اپنی تہذیب و زبان بھول جائیں وہ زیادہ عرصے تک خطہ زمین پر نہیں رہ سکتا۔یہی وجہ ہے کہ آج امریکی،برطانوی اور یونانی ہم پر حکومت کرنے میں کافی کامیاب ہیں۔ہم اپنی زبان اس حد تک بھول چکے ہیں کہ اب ہندی بھی اپنی زبان میں شامل کر لیتے ہیں۔ہم نہ صرف اپنی قومی زبان بلکہ صوبائی زبانیں بھی زبانیں بھی بولتے جا رہے ہیں اور یہ ہی اس وطن کی سب بڑی ناکامی اور زوال کا سبب ہیں۔اگر جو ہم اپنی قومی زبان پر توجہ نہ دیں تو پھر یہ صرف تاریخ کی کتابوں میں رہ جائے گی۔ لمحہ فکریہ تو یہ ہے کہ آج انگریزی کا امتحان آسان اور اردو کا امتحان مشکل لگتا ہے۔مگر سوال یہ کہ آخر ہم اپنی قومی زبان سیکھیں ہی کیوں؟ یہ تو ہم پیدا ہوتے ساتھ ہی سنتے چلے آتے ہیں تو پھر اسے سیکھنے کی کیوں ضرورت ہے۔چاہیے تو یہ کہ ہر مضمون اردو میں پڑھایا جائے مگر یہاں تو یہ عالم ہے کہ اردو کا مضمون الگ ہے اور باقی سب مضمون انگریزی میں ہیں۔قومیں وہی کامیاب ہوتی ہیں جو اپنی زبان کو دوسری زبانوں کی نسبت زیادہ اہمیت دیں۔ آج انگریزوں کی کامیابی کا اصل راز یہی ہے کہ وہ اپنی زبان کو سب سے پہلے اہمیت دیتے ہیں۔ جاگو پاکستانیوں جاگو۔

-»»»»»-

 


   
Quote
Share:
Open chat
Hello 👋
How can we help you?