Article Akhir Kab T...
 
Share:
Notifications
Clear all

Article Akhir Kab Tak

1 Posts
1 Users
0 Reactions
49 Views
(@wishanadeem89)
Eminent Member Customer
Joined: 2 months ago
Posts: 16
Topic starter  

آخر کب تک؟

 

سمجھ نہیں آتا کہ آخر کب تک یہ نظام چلتا رہے گا۔

مجرم کے بجائے مظلوم کو سزا ملتی رہے گی۔

آخر کب تک؟

حالت یوں ہیں کے بجائے ایک rapist کو سزا دینے کے،مظلوم سے پوچھا جاتا ہے کہ آخر آپ کیا کر رہی تھی وہاں۔

آپ کیوں گئی وہاں۔

آپ نے اپنا لباس کیوں نا درست پہنا۔

اور بھی بہت کچھ۔

مگر کیا مجرم سے پوچھا کبھی کہ تم نے اس مظلوم کے ساتھ یہ کیوں کیا۔

نا جانے کتنے ہی کیس آگئے مگر آج تک کوئی ایک بھی rapist اپنے انجام کو نا پہنچا۔

مظلوم تو مر گئے مگر درندے اب تک زندہ ہیں۔

کیوں؟

کیونکہ یہ یا تو امیر گھرانوں کی بگڑی اولادیں ہیں یا پھر ان کے پیچھے کسی بڑی پارٹی کی سپورٹ ہوتی ہے۔۔

آخر کب تک یہ نظام یوں ہی چلے گا؟

ایک بندے کے گھر سے چوری ہوئی اور اس سے بولا جا رہا ہے کہ آپ نے اپنا سامان وہاں رکھا ہی کیوں تھا۔۔

یعنی بہت ہی عجیب و غریب سوال ہے یہ۔۔ نہیں؟

مگر سمجھے کون یہاں۔۔

بات کریں کچھ ایسی اولادوں کی جو اپنے ماں باپ کے جرم کی سزا پاتے ہیں۔۔

باپ درندہ صفت تھا۔

آہ مگر بیٹا فرشتہ نکلا۔

مگر کردار تو اس کا بھی خراب کر دیا نا لوگوں نے۔

 

ارے یہ تو اس کا بیٹا سہے توبہ توبہ۔

کوئی ضرورت نہیں اس سے بات کرنے کی۔

جیسا باپ ہے ویسا ہی بیٹا ہو گا۔

کیا یہ ضروری ہے کہ بیٹا باپ پر ہی جائے۔

بات تو دل و دماغ کی ہے نا۔

باپ کا ذہن شیطانی تھا تو اس میں بیٹے کا کیا قصور۔

مگر سمجھے کون یہاں۔

آخر کب تک یہ نظام یوں ہی رہے گا۔۔

کب تک ایک مظلوم کو اپنے نا کردہ جرم کی سزا ملتی رہے گی۔

آخر کب تک؟

۔«««««۔


   
Quote
Share:
Open chat
Hello 👋
How can we help you?