Share:
Notifications
Clear all

mah e malka by maryam muzzaffar, episode 9 sneak peak

1 Posts
1 Users
0 Reactions
23 Views
maryam muzzaffar
(@bilqeesnewss)
Eminent Member Customer
Joined: 3 months ago
Posts: 13
Topic starter  

اب کون سا نیا چاند چڑھا دیا تم نے عنایت ۔“ المیرا نے ایک مختصر نگاہ سب کے چہروں پر ڈالی۔ اختتام میں نظریں اس بڑھیا سے جا ملیں جس سے اسے اس دنیا میں سب سے زیادہ نفرت تھی۔ باپ کی بات کا'' جواب دیئے بنا وہ اپنی دادی کی آنکھوں میں آنکھیں گاڑے کھڑی رہی۔
”او!“ محسن نے اسکے چہرے کے سامنے چٹکی بجائی۔ ” ہیروئن ادھر! باپ کو کوئی عزت وزت دینی ہے کے نہیں۔“ نیرہ اور اسکے گھورنے کا مقابلہ ابھی بھی جاری و ساری تھا۔
” باپ قابل عزت حرکت کرے تو میں عزت دونا۔“ اسکے سخت لہجے پر کمرے میں سب کو سانپ سونگ گیا۔ اسکا بھائی جو اپنی آنکھوں سے ابھی کچھ دیر پہلے باپ کو اپنے سے دس سال چھوٹی شادی شدہ عورت کے ساتھ پارک میں ڈیٹ مارتا دیکھ کر آیا تھا خاموش رہا۔
گہری سانس لیتے محسن نے کرسی کے ہتے سے ٹیک لگائی۔ ” کیا غیر قابل عزت حرکت کی ہے میں نے؟“ المیرا نے بالآخر باپ کو دیکھا۔ ٹین ایج کا غصہ سر چڑھ کر بول رہا تھا۔
” چار بچوں کے باپ ہیں آپ، سب سے بڑے کی شادی کی عمر ہوگئی ہے اور خود آپ پارک میں دو بچوں کی ماں کے ساتھ گھومتے پھر رہے ہیں۔“ محسن نے آئبرو اچکائی۔
”پھر؟“ المیرا باپ کی ڈھٹائی پر ہکا بکا رہ گئی۔
” جب اس عورت کو مسئلہ نہیں میرے ساتھ گھومنے پر تو تمہیں کیوں ہورہا ہے۔ میری ماں ہو تم؟“ آخر میں انکی آنکھوں کا سبز رنگ گہرا ہوا۔ بلکل ویسے جیسے غصہ میں المیرا کی آنکھوں کا ہوتا تھا۔
کچھ دیر وہ یونہی ہاتھ پہلو میں گرائے کھڑی رہی۔ ہر کوئی باپ بیٹی کو خاموشی سے دیکھ رہا تھا۔ المیرا جانتی تھی وہ حق بجانب ہے مگر وہ یہ بھی جانتی تھی مردوں کو پوجنے والا یہ معاشرہ اسکے باپ کی غلطی پر نقاب ڈال کر مرد کا ساتھ ہی دے گا۔
” اس عورت کا شوہر دبئی ہوتا ہے۔ خود وہ دو چھوٹے بچوں کی ماں ہے۔ اگر کچھ وقت میں اسکے ساتھ بیٹھ گیا تو تمہیں کیا مسئلہ ہورہا ہے۔ جس کی عزت پر داغ آنا ہے وہ تو پرسکون ہے۔“
” عزت مرد کی بھی ہوتی ہے ابا۔“ سولہ سالہ المیرا نے پراعتماد لہجہ میں کہا۔” جیب میں پیسہ ہو تو دنیا کے بازار سے عزت خریدنا ناممکن نہیں۔“ ہنستے ہوئے انہوں نے اپنے بجتے فون کو جیب سے نکالا۔ سر پر رکھی جالی دار ٹوپی اتارتے چارپائی پر اچھال دی۔ بہت اداکاری کر لی شریف ہونے کی۔

 

episode 9 will be published on 31st may 2024

This topic was modified 1 month ago 2 times by maryam muzzaffar

   
Quote
Share:
Open chat
Hello 👋
How can we help you?