ظُلمة أَوَّل اللَّي...
 
Share:
Notifications
Clear all

ظُلمة أَوَّل اللَّيل قسط ۲ از قلم ملیحہ چوہدری

1 Posts
1 Users
0 Reactions
22 Views
(@m_choudhaey-6)
Active Member Customer
Joined: 4 weeks ago
Posts: 2
Topic starter  

باب 2

..............….

 

" ہیلو..... !! 

 

"اینجل میں آ گیا ہوں ....

موبائل میں سے کسی کی آواز آی تھی ...

اُسکے چہرے کا رنگ فک پڑ گیا جبکہ وہ گھبراتے ہوئے بولی اتنی گھبراہٹ اسکو پہلے کبھی نہیں ہوئی تھی جتنی آج تھی اسکو وہ خود پر بندھ باندھتے ہوئے بولی ....

 

"ک کون ..؟ 

 

چہرے پر پسینے کی بوندیں واضح چمک رہی تھی جبکہ خوف اُسکے پورے وجود سے عیاں ہو رہا تھا...

 

"ک کون ہو تُم ؟ سامنے آؤ میرے .......

 

وہ بمشکل ہی اپنے اندر ہمت مجتمع کرتے ہوئے گرّائی تھی........

 

"میں تمہارا کارل ہوں اینجل ..!! دوسری طرف سے پھر بولا گیا تھا .....

 

"میں اینجل نہیں ہوں سنا تمنے وہ بیڈ سے کھڑی ہوتے ہوئے چلّا کر بولی .....

 

"ہاہاہا ہاہاہا ....!!دوسری طرف سے قہقہ کی آواز کو سن کر وہ ایک بار پھر تیش کھاتی ہوئی چلّائی تھی ....

 

"اگر اتنی ہی ہمت ہے تو سامنے آؤ میرے یوں چھپ چھپ کر کیوں پریشان کر رہے ہو" اس بار اُسکی آواز میں بے بسی تھی ......

 

"ویٹ اینجل ویٹ !! فون کٹ گیا تھا ، اور وہ فون کو  ایسے گھور رہی تھی جیسے سارا قصور اس موبائل کا ہی ہو .........

 

وہ کئی گالیوں سے نوازتے ہوئے پھر سے ناول کی طرف متوجہ ہو گئی تھی.....

 

تھوڑی دیر میں وہ بلکل ایسی ہو گئی تھی کہ جیسے کچھ ہوا ہی نا ہو .....

 

وہ ایسی ہی تھی زیادہ کوئی چیز سر پر سوار نہیں رکھتی تھی........

 

گول خوبصورت پیشانی ، براؤن چمکیلی آنکھیں ، گلابی پنکھڑی لب، لمبے گھنے آبشار جیسے بال وہ اپنی فٹنیس کا خاص خیال رکھتی تھی .....

 

سب کا خیال رکھنے والی دٹ کر سب کے سامنے کھڑی ہو جانے والی وہ دیکھنے میں نازک تھی لیکن اندر سے اتنی ہی بے خوف تھی  آزادی سے زندگی گزارتی اور سبکو آزادی سے ہی زندگی کو گزارنے کا کہتی تھی ........

 

'کندیل  سیّد رحمان' تھی وہ جہاں جاتی ہر جگہ روشنی پھیلا دیتی اُسکی ذات ایسی کہ سب ایک ملاقات میں ہی اُسکے آسیر ہو جاتے تھے.......

 

تھوڑی دیر پہلے ہونے والے رونما واقعہ کو بلاے طاق رکھیں ناول پڑھنے میں مگن تھی ......

 

دور کھڑا کارل مسکرایا تھا........

 

"اینجل تمہارا کارل ایسے ہی نہیں تمہاری ذات پر قائل ہوا ہے........

 

"لو یو مائی فائر پرنسز........

 

شیطانوں کا بادشاہ کارل اپنی اینجل کو دیکھ خوش ہو رہا تھا........

 

اور اُسکی خوشی میں کالی سیاہ راتیں خوش تھی کالا آسماں خوش تھا ہوائیں جھوم جھوم کر ناچ رہی تھی..... اور اپنی خوشی کو دیکھ خوش ہو رہا تھا...........

 

"بہت جلد ایک دھماکے دار ملاقات کے ساتھ تمہارا کارل تمہارے سامنے ہوگا اینجل "

 

وہ وہاں سے غائب ہو گیا تھا جبکہ آسمان میں کالی سیاہ رات اُن دونوں کو دیکھ کر مسکرا رہی تھی ....

 

.....….......💕💕💕💕💕💕

 

آج کی صبح بھی رات سے کم نہیں تھی ایسا لگتا تھا جیسے صبح ہی نہیں ہوئی ہو نومبر کا موسم تھا ہلکی ہلکی ٹھنڈ ہو رہی تھی دُھند حد سے زیادہ تھی کُچّھ بھی نہیں چمک رہا تھا وہ یونیورسٹی کے لیے تیار ہوئی اور ایک نظر اپنے وجود پر ڈالی بلیک جینز پہنے ٹھنڈ کا فراک نما لونگ کوٹ پہن رکھا تھا سے پر پی کیپ اوڑھے اور بالوں کو اُسنے کھلا چھوڑا ہوا تھا اُسکی آنکھوں میں انجانی چمک بڑھی اور وہ خود اور ستائش بھری نظروں سے دکھتی بیڈ پر سے اپنا بیگ اٹھایا اور فلیٹ سے باہر نکل گئی......

 

وہ اپنی قیمتی گاڑی میں بیٹھی بے نیاز سی ٹریفک ختم ہونے کا انتظار کر رہی تھی.......

 

"کارل سنو  ، دیکھو میری طرف "؟ 

 

کسی نے کارل نامی شخص کو پُکارا اُسنے جھٹکے سے چہرا دوسری سائڈ پر کیا جہاں سے اسکو آواز سنائی دی تھی.......

 

"لیکن وہاں تو کوئی بھی نہیں تھا... وہ اپنا وہم سمجھتے ہوئے پھر سے سیدھی ہو کر بیٹھ گئی تھی جبکہ دماغ ابھی بھی اس آواز کی طرف ہی متوجہ تھا........

 

اُسکا موبائل وائبریٹ ہوا اُسنے دیکھا تو کوئی اجنبی نمبر تھا... وہ کچھ وقفہ تو اٹھاؤں نا اٹھاؤں کی کش مکش میں مبتلا رہی پھر کال اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئی اُسنے یس کا بٹن پریس کر دیا تھا ....

 

"کیا ہوا فائر آف پرنسز ؟ 

"کارل کو ڈھونڈ رہی ہو ؟ 

 

وہیں مخصوص آواز وہی ہنسی اُسنے جلدی سے ادھر اُدھر نظریں دوڑائیں کہیں یہ شخص آس پاس ہی نا ہو ....

 

"نہیں نہیں اینجل ایسے مت دیکھو... 

 

"تمہارا کارل اتنی جلدی کسی کو نظر نہیں آتا ہے، دم سادھے وہ اُسکو سن رہی تھی.... 

 

"ت تُم ؟ وہ کچھ بولتی کھٹاک سے فون کاٹ دیا گیا تھا اُسنے اُس نمبر پر پھر بہت کوشش کو دوبارہ ملانے کی کال لیکن یہ کیا تھا.؟ یہ نمبر استعمال میں ہی نہیں تھا.......  

 

وہ پریشانی میں گھر گئی تھی جو بات اسکو محض عام سی لگ رہی تھی اب اسکو بہت عجیب اور مشکل سے بھری نظر آ رہی تھی.....  

 

"ایسے کیسے ہو سکتا ہے ؟ ابھی ابھی تو کال پر بات ہوئی ہے پھر یہ، نمبر استعال میں کیسے نہیں ہے ؟ وہ پریشانی سے اس گٹھی کو سلجھانے کی کوشش میں تھی جب اسکو گاڑیوں کے ہورن کی آواز نے اپنی جانب متوجہ کیا تھا.....  

 

اور اس نے جلدی سے بعد پر چھوڑ کر اپنی گاڑی آگے بڑھا دی تھی........

 

......................💕💕💕💕

 

گاڑی یونیورسٹی کی پارکنگ میں رکی وہ لوک کرتے ہوئے گاڑی سے اُتری تھی...

 

ایک حجوم اُسکی طرف سٹوڈنٹ کا بڑھا تھا....

 

"اینجل اینجل سارے سٹوڈنٹ اُسکی پکارتے ہوئے اُسکے چاروں طرف سے گھیر لیا تھا.... اور وہ سبکو حیرت سے دیکھ رہی تھی .....

 

"کیا تم اُس ہینڈسم کو یونی میں لائی ہو..؟ میکی نے پوچھا جو ایک کرسچن تھی .....

 

"ک ...! وہ جواب دیتی کہ دوسری لڑکی نے سوال کر ڈالا .....

 

"کیا تمہارا اور اُسکا ریلیشن ہے ؟ 

 

ایسے سوال اُسکا دماغ ہی گھوما گئے تھے 

 

"کیا تمہارا اور اُس ہینڈسم کا افیئر چل رہا ہے ؟ 

 

اور بس یہاں اینجل کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تھا....

 

کچھ تو اُسکا دماغ اُس کال نے گھمایا ہوا تھا رہی صحیح کسر سٹوڈنٹ کے اُوٹ پٹانگ سوالوں نے پوری کر دی تھی .... 

 

وہ چلّائی تھی اس پاس کے لوگ اُسکی طرف مکمّل متوجہ ہوئے تھے.......

 

"انف انف ...!!!  

 

"یہ کوئی طریقہ ہے کسی سے اُسکی پرائیویسی پوچھنے کا ؟ مینرز ہے بھی کہ نہیں ہے آپ لوگوں میں ؟

 

"اور کس شخص کی بات کر رہے ہو تم سب ؟ میں یہاں کسی کو نہیں لائی سمجھے"... وہ جانے لگی تھی کچھ یاد آنے پر وہ رکی اور پلٹ کر اُن سب کی طرف دیکھا اور بولی .....

 

" کسی کی پرائیویسی کو کبھی ایسے سرے عام پوچھنے کی غلطی مت کرنا کیونکہ میں اینجل ہوں جو تحمّل سے کام لے گئی لیکن ہر کوئی اینجل نہیں ہوتا اس لیے آئندہ دھیان رکھیے گا .....

 

"ایسا نا ہو کسی سے ایسے سوال پوچھ کر جواب کے بدلے کچھ اور ہی ملے.......وہ ایک طنزیہ مسکراہٹ اُن سبکی طرف اچھالتے ہوئے پلٹ کر ڈیپارٹمنٹ کی طرف بڑھ گئی تھی پیچھے وہ سب اسکو ہنکو کی طرح دیکھتے رہ گئے تھے...........

 

..............................💕💕💕

 

اگلا باب انشاءاللہ

بہت جلد ملے گا آپکو جب تک آپ اسکو پڑھے اور اپنے ریویویز دینا مت بھولئے گا

ووٹ ، شیئر ، اور کمینٹ ضرور کرنا

 

This topic was modified 3 weeks ago by Novels Hub

   
Quote
Share:
Open chat
Hello 👋
How can we help you?