Urdu Digest Novels

Banjara Hon by Maimona Sadaf

Banjara Hon Is a Social Issue Based Novel by Maimona Sadaf Published in Khawateen Digest September 2025.
ناول: بنجارہہوں از قلم میمونہ صدف
خواتین ڈائجسٹ ستمبر ۲۰۲۵
تبصرہ : اقراء سومرو
مصعب احمد ایک ماحولیاتی کارن ہے ۔ وہ یونیورسٹی میں اکثر پودے لگاتا ہے اور ماحول کو صاف رکھنے اور دنیا کو بچانے کے لیے تقاریر کرتا اور چندہ اکٹھا کرتاہے ۔ یونیورسٹی کے طلبہ اُسے “مصعبِ انقلابی” کہتے ہیں۔ وہ سادہ زندگی گزارنا پسند کرتا ہے فطرت کے قریب رہنا اور فطرت کا تحفظ اس کا مقصدِ حیات ہے۔
مشکوَہ ابراہیم ایک امیر والد کے ہاں آسائش بھری زندگی گزارنے والی نفیس لڑکی ہے، جسے ہمیشہ وہی ملا جو اس کی خواہش تھی۔ مگر حیثیت، دولت اور آسائش پسند یہ لڑکی مصعب جیسے سادہ اور انقلابی نوجوان کی طرف مائل ہو گئی۔ ان کی دوستی بھی پودے لگانے سے ہی شروع ہوئی۔ مصعب کے ساتھ وہ کبھی ڈھابے پر چائے پیتی، کبھی مکئی کی روٹی اور ساگ سے لطف اندوز ہوتی ہے ، بائیک پر معصب کے ساتھ گھومنا۔ان لمحوں نے اسے نے یہ جانا کہ زندگی وہ نہیں جو آجتک وہ گزارتی آئی ہے، بلکہ زندگی تو عام چیزوں میں خوشی تلاش کرنے اور سادگی سے لطف اندوز ہونے کا نام ہے۔
کہانی بہت سبق آموز ہے کہانی میں یہ دکھایا گیا ہے اگر ہم آج اپنے ماحول کو گندگی سے بچائیں گے نہیں، اسے پاک و صاف نہیں رکھیں گے، اور زیادہ سے زیادہ پودے نہیں لگائیں گے تو عنقریب ہم اپنی فطرت سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

Sab Sitare Tum Rakh Lo by Mansha Mohsin Ali

Sab Sitare Tum Rakh Lo Is a After Marriage Based Novel by Mansha Mohsin Ali Published in Pakeeza Digest September 2025.
ناول: سب ستارے تم رکھلو از منشا محسن علی
شائع شدہ: پاکیزہ ڈائجسٹ ۲۰۲۵
تبصرہ : اقراء سومرو
روحانہ عرف روحی ایک گہری سانولی رنگت کی لڑکی تھی جسے پودوں سے بے انتہا محبت تھی۔ سادہ اور پُرلطف لڑکی، مگر ہمارے معاشرے کا یہ کڑوا سچ ہے کہ ایسے رنگ کی لڑکیوں کو ہمیشہ طنز، طعنے اور مذاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہیں ہمیشہ یہ احساس دلایا جاتا ہے کہ وہ کمتر ہیں۔
یہ سوچے بغیر کہ ایسی لڑکیاں کس طرح ذہنی دباؤ اور احساسِ کمتری کا شکار ہو جاتی ہیں۔
مگر روحانہ کے والدین کا کردار مجھے بے حد پسند آیا، خاص طور پر روحانہ اور اس کی امی کی محبت بھری وابستگی، اور اجالا (روحانہ کی بہن) اور اس کے ابا کا۔ روحانہ کی امی اور ابا کی ہلکی پھلکی نوک جھونک نے ناول میں جیسے جان ڈال دی۔
کہانی میں ایک ایسا موڑ بھی آتا ہے جو قاری کو چونکا دیتا ہے۔ لیکن اگر وہ ابھی بتا دیا جائے تو مزہ کرکرا ہو جائے گا۔یہ راز تو آپ کو ناول پڑھنے کے بعد ہی معلوم ہوگا۔
یہ کہانی صرف ایک لڑکی کی نہیں، بلکہ ان تمام دلوں کی ترجمان ہے جو رنگ و نسل کے پیمانوں پر پرکھے جاتے ہیں۔ ناول پڑھ کر اپنی رائے ضرور دیجیے گا۔
1 70 71 72 173