Urdu Digest Novels

Ujli Khwahishon K Chiragh by Madiha Saeed

Ujli Khwahishon K Chiragh Is a Family Based  Novel by Madiha Saeed Published in Shuaa Digest in October 2025.
ناول ؛ اجلی خواہشوں کےچراغ
مصنفہ: مدیحہ سعید
شعاع ڈائجسٹ اکتوبر ۲۰۲۵
تبصرہ : اقراء سومرو
اس کہانی کا مرکزی کردار دامیر حسنین ہے۔ بچپن میں اپنے ماں
باپ کے درمیان ہونے والے جھگڑوں کے باعث اس کے والدین نے اُسے امریکہ بھیج دیا، جس کے نتیجے میں وہ کم عمری ہی سے ذہنی اذیت اور تنہائی کا شکا رہ دس سال بعد جب وہ پاکستان واپس آیا تو اپنے والدین کو معاف نہ کر سکا، یہی وجہ تھی کہ وہ مسلسل ذہنی دباؤ میں مبتلا رہتا اور اپنے رویّے سے ماں باپ دونوں کو اذیت پہنچاتا رہا۔
تاہم ایک ہستی تھی “ اتباع “ جس سے وہ کبھی ناراض نہیں ہو سکتا تھا۔ اس کی پوری دنیا اتباع کے گرد گھومتی تھی۔
ناول میں مجھے سب سے زیادہ پسند علیان کاکرادر ہے ۔ وہ بارہا ٹھکرائے جانے کے باوجود اپنے بھائی دامیرکو تنگ کرنا، اس سے محبت کرنا، اور اُس کی زندگی میں رہنے کی کوشش نہیں چھوڑتا۔
مصنفہ نے بچپن میں ماں باپ کے درمیان ہونے والے جھگڑوں کے اثرات کو کہ کس طرح یہ بچے کی شخصیت کو اندر سے توڑ دیتے ہیں اور اُسے ساری عمر کے لیے ذہنی انتشار کا شکار بنا دیتے ہیں نہایت خوبصورتی اور حقیقت پسندی سے پیش کیا ہے۔
اگر آپ نے یہ ناول پڑھا ہے تو کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے ضرور دیں

Aah Neem Kash Episode 2 by Aasiya Raees Khan

Aah Neem Kash is a Family Based Novel by Aasiya Raees Khan Publishing in Shuaa Digest Monthly.
ناول:آہ نیم کش
قسط نمبر:۲
مصنفہ:آسیہ رئیس خان
ماہنامہ شعاع، اکتوبر ۲۰۲۵ء
 تبصرہ : اقراء سومرو
کہانی کی یہ قسط بہت دلچسپ انداز میں آگے بڑھتی ہے۔ سبیل کو راستے میں ملنے والا ایک انجان شخص اُسے بحفاظت اوک ہاؤس چھوڑ آتا ہے۔ اوک ہاؤس کے لوگ اُس شخص کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اُسے چائے وغیرہ پیش کرتے ہیں، مگر موسم خراب ہونے کی وجہ سے وہ وہیں رکنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
رات کا منظر خاص طور پر بہت کیوٹ تھا جب سبیل کھڑکی میں کھڑی نیچے کھڑے آدم سے اُس کا نام پوچھتی ہے۔
دوسری طرف میر عثمانکا ماضی جاننے کا تجسس بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ جانے کی خواہش ہوتی ہے کہ آخر ان کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ وہ آج تک اُس ماضی سے باہر نہیں نکل سکے۔
بیگم عنایت جہاں کا کردار بہت پرُاسرار لگتا ہے۔ وہ ہر شخص سے الگ انداز میں ملتی ہیں۔ بظاہر باوقار اور سنجیدہ نظر آنے والی بیگم جہانعنایت دراصل بہت سے راز اپنے اندر چھپائے ہوئی ہیں۔
قسط کے آخر میں آدم کے مجرم ہونے کا انکشاف کہانی کو مزید سنسنی خیز بنا دیتا ہے۔ قاری کے دل میں یہ جاننے کی خواہش پیدا ہوتی ہے کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔
آسیہ رئیس خان نے اس قسط کو بھی خوبصورتی سے لکھا ہے۔ کرداروں کے درمیان جذبات، موسم کی کیفیت، اور اسرار سے بھرا ماحول کہانی کو مزید دلچسپ بناتا ہے۔ اگلی قسط کے لیے تجسس مزید بڑھ گیا ہے
1 106 107 108 173