Novels

Khawish

خواہش ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جس کی زندگی بچپن سے مشکلات کا شکار ہے۔ اپنے والدین کی موت کے بعد، اسے نانا کا سہارا ملتا ہے، لیکن اپنی ماموں ممانی کی بے حسی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
یہ کہانی ماہ نور کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے نانا کے کیفے کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ زندگی کی تلخیوں سے لڑتی ہے۔ محبت، دھوکہ، اور قربانیوں کے سفر میں، وہ سیکھتی ہے کہ اعتماد اور خود اعتمادی کی کیا اہمیت ہے۔

Khayal e Yaar Season 1

یہ کہانی ہے اپنی شناخت کھو دینے والی اس لڑکی کی۔۔
یہ کہانی ہے اپنی شناخت کو چھپا کر رکھنا والے اس درندے کی۔۔
اپنوں کے راز جان کر ۔۔اپنی معصومیت کو کھو دینے والوں کی۔۔
محبت سے نفرت کرنے والوں کی۔۔۔
یہ کہانی ہے ایک قتل کے راز کی۔۔۔
اعتبار سے اعتبار اٹھانے والوں کی۔۔۔
یہ کہانی ہے عشق کے دو مکینوں کی۔۔۔۔
یہ کہانی ہے انتظار کی, بدلے کی,دوستی کی ۔۔۔
یہ کہانی ہے یار کےخیال میں رہنے والوں کی۔۔

Khubsorat Mazaak

“بعض اوقات ایک مذاق ہماری زندگی کو کیسے بدل دیتا ہے ؟ہمیں احساس ہی نہیں ہوتا۔ لیکن کبھی کبھی یہی مذاق تلخ ثابت ہوتے ہوئے بھی ہماری زندگی کو خوبصورت معنی دے دیتے ہیں۔ دیر سے صحیح لیکن بہترین وقت پہ ہمیں اللہ تعالَی ہمارے صبر کے صلے میں اس سب سے نواز دیتا ہے جس کی طلب کبھی ہمارے دل میں چھپی ہوتی ہے۔”

Khud Ko Janne ki Dastan Episode 1 by Rahab Binte Rehan

زندگی کا سب سے بڑا سفر، خود کو جاننے اور خود کو پہچاننے کا سفر ہے اور یہ داستان اُس سفر کا ایک چھوٹا سا اہم حصہ ہے –
ہر انسان کے دل میں ایک آئینہ ہوتا ہے، لیکن ہم اکثر اس آئینے میں اپنا حقیقی چہرہ دیکھنے سے کتراتے ہیں۔
یہ داستان ہمیں اس آئینے میں جھانکنے اور اپنی اصل پہچاننے کا موقع فراہم کرتی ہے-
آئیے، اس سفر میں میرے ساتھ چلیے –

Khud Ko Janne ki Dastan Episode 2 by Rahab Binte Rehan

زندگی کا سب سے بڑا سفر، خود کو جاننے اور خود کو پہچاننے کا سفر ہے اور یہ داستان اُس سفر کا ایک چھوٹا سا اہم حصہ ہے –
ہر انسان کے دل میں ایک آئینہ ہوتا ہے، لیکن ہم اکثر اس آئینے میں اپنا حقیقی چہرہ دیکھنے سے کتراتے ہیں۔
یہ داستان ہمیں اس آئینے میں جھانکنے اور اپنی اصل پہچاننے کا موقع فراہم کرتی ہے-
آئیے، اس سفر میں میرے ساتھ چلیے –

Khudapamani

خداپامانی ایک ایسی کہانی ہے جو کہ تین اہم کرداروں کے درمیان گھومتی ہے جس میں ہیں
مرال،فاتح ابراہیم اور اذلان کبیر مرزا۔
 پہلا کردار مرال جو اپنی زندگی اور سفر کے ہر مرحلے پر آپ کے لیے ایک سبق لائے گی اور آپ کو یہ ثابت کر کے دکھائے گی کہ لڑکیاں کمزور نہیں ہوتی ۔
 ایک کردار جوآپ کو اپنے وطن سے محبت کرنے پر مجبور کر دے گاجو آپ کو احساس دلائے گا کہ اس ملک نے آپ کے لیے کیا کیا ہے اور آپ اس کے لیے کیا کر رہے ہیں۔
ایک کردار جس کے بغیر یہ کہانی ادھوری تھی۔ایک ایسا کردار جس سے آپ نفرت کرنا بھی چاہتے ہیں اور کر بھی نہیں پاتے۔
اس کہانی میں بہت سے موڑ آئیں گے جس میں یہ کردار ایک دوسرے سے ملیں گے اور کہانی آگے بڑھے گی۔

Khudi Ki Talash

جب انسان کو ہر چیز میسر ہو تمام تر آساٸشیں ملی ہوٸی ہوں تو انسان کبھی اپنے اصل مقصد تک پہنچ  ہی نہیں سکتا،جب تک در در کی ٹھوکریں نا لگیں جب تک انسان سنبھل ہی نہیں سکتا ، اور جب تک  روح پر گہرا زخم نا  لگے انسان رب کے سجود جھک ہی نہیں سکتا۔۔۔“
 یہ ایک خودسر  لڑکی کی کہانی ہے جو دنیا کی رنگینیوں میں گم اپنا گھر ،ماں باپ سب چھوڑ آتی ہے یہ کہانی ہے اپنی تلاش کے سفر کی جو شروع ہوا  گمراہی سے اور ختم ہوا اپنی تلاش پر راہِ ہدایت پر۔۔۔
1 74 75 76 160
Open chat
Hello 👋
How can we help you?