Novels

Novel Khizan Ke Baad by Areeba Awais

ایک ایسی لڑکی کی کہانی جو اپنوں کو کھو دیتی ھے اور اس کے بعد زندگی اس کے لئے پھولوں کی سیج نہیں رہتی، اس کی سٹرگلز اور دوبارہ زندگی جینے کی ساری جرنی اور ایک پاور فل گرل بننے تک آپ کو سب پڑھنے کو ملے گا۔ پڑھنے کے بعد اپنی قیمتی آرا سے ضرور آگاہ کیجئے گا۔

Novel Siyah Episode 1 & 2 by Bushra Khan

“جس طرح روشنی اندھیرے کو ختم کرتی ہے۔سیاہی ویسے ہی سفیدی کو کھا جاتی ہے۔ہمارے اردگرد کے لوگ جن سے ہم روز ملتے ہیں وہ،اور ہم خود بھی اپنے اندر ڈھیروں سیاہی لیے ہوئے ہیں۔سائیکالوجی کے مطابق انسان بے شک گرے ہو سکتا ہے۔مگر حقیقت میں صرف وہ انسان ہی خود میں یہ رنگ رکھتا ہے جس میں سیاہی اور سفیدی برابر حصوں میں ہوں،یا سفیدی سیاہی پر غالب آجائے۔مگر جن کے اندر خون کی طرح سیاہی گردش کرتی ہےوہ لوگ “سیاہ” ہی ہوتے ہیں۔”

Novel Mere Dill Mere Musafir by Izzah Iqbal

یہ کہانی کسی ایک مخصوص کردار کے گرد نہیں گھومتی بلکہ ہر کردار کہانی میں ایک خاص حصہ رکھتا ہے اور دوسرے کردار کو مکمل کرتا ہے۔ اس میں دو کردار ایسے بھی ہیں جن کی شخصیت کے کئی پہلو ایک دوسرے سے مماثلت رکھتے ہیں شاید یہی سبب ہے وہ آپس میں بھڑتے نظر آتے ہیں۔

Novel Prem Katha Ka Ant Na Koi by Syeda

آپ نے کبھی لوک کتھا سنی ہے؟وہ قصہ جو زمانہ قدیم میں رونما ہوا ہو۔جیسے سسی پنوں،ہیر رانجھا یا عمر ماروی کی کہانیاں۔یہ بھی ایک لوک کتھا ہی ہے جو قدیم زمانے میں سوکھی دیپ ندی کے کنارے آباد خدا کی بستی میں رقم ہوئی تھی اور جسے قلم بند کیا ہے آج کے جدید،مصنوعی ذہانت کے دور کی لکھاری نے۔
کہانی ہے ایک قحط زدہ لڑکی کی محبت کی کہ جس نے بغاوت کی چادر اوڑھ لی۔وہ جس نے پانی کا قحط کاٹا پھر جب پانی کی آمد کا شور اٹھا تو وہ اسی پانی کے خلاف اعلانِ بغاوت کر گئی۔آخر کیا وجہ تھی کہ پانی جو کہ زندگی کی مانند درکار تھا،عرصہ سے سوکھے کا شکار خدا کی بستی کے مکینوں کو،صنوبر نے اسی پانی پر بند باندھنے کیلیے بغاوت کر ڈالی۔

Saltanat Episode 1 to 6 by Eman Fatima

“سلطنت”
یہ صرف ایک ناول نہیں…
ایسی دنیا جہاں جائیدادیں تقسیم ہوتے ہوتے دل بھی بانٹ دیتی ہیں،
“سلطنت” اُن لوگوں کی داستان ہے جو طاقت کی جنگ میں اتنے آگے نکل جاتے ہیں کہ اپنے ہی اپنوں کو کھو دیتے ہیں۔
یہاں محبت بھی سازش لگتی ہے،
خاموشی بھی خطرناک محسوس ہوتی ہے،
اور خاندان… خاندان کم، ایک میدانِ جنگ زیادہ لگتا ہے۔
ہر کردار اپنے اندر ایک راز چھپائے ہوئے ہے۔
کوئی محبت کے لیے لڑ رہا ہے،
کوئی انتقام کے لیے،
اور کوئی صرف اپنی “سلطنت” بچانے کے لیے۔
“سلطنت” صرف جائیداد کی جنگ نہیں،
یہ انا، محبت، نفرت، دھوکے اور اُن زخموں کی کہانی ہے
جو انسان ہنستے ہوئے بھی چھپا لیتا ہے۔
یہاں لوگ مرتے کم ہیں…
اندر سے ختم زیادہ ہوتے ہیں۔
اور سب سے خطرناک بات؟
اس کہانی میں ولن کوئی ایک نہیں۔
ہر شخص کسی نہ کسی کی بربادی کی وجہ ہے۔
کیونکہ بعض اوقات
خاندان صرف خاندان نہیں ہوتے…
وہ سلطنتیں ہوتے ہیں۔
اور سلطنتیں محبت سے نہیں،
قربانیوں اور تباہیوں سے قائم رہتی ہیں۔
مگر سوال صرف ایک ہے…
جب اقتدار، غرور اور دولت ایک ہی گھر میں جمع ہو جائیں،
تو آخر میں بچتا کون ہے؟
رشتے… یا صرف سلطنت؟

Novel Shamsheer e Samsam Episode 1 by Benish Arslan

قلم کی نوک سے نکلا ہر حرف اس سچائی کا گواہ ہے
جو کبھی مٹتی نہیں بس وقت کی گرد میں چھپ جایا کرتی ہے۔””اندھیروں میں گھِرے معرکوں نے کئی بار انہیں آزمایا ، دشمن ہر بار نئی چالوں، نئی طاقتوں کے ساتھ آیا-مگر انکی ٹیم تھی اور ایک دوسرے پر مکمل یقین ،جو ہمیشہ ایک دوسرے کا سہارا بنی،ان کی دوستی، اعتبار اور محبت خود “شمشیرِ صمصام” ثابت ہوئی ، ایک ایسی قوت، جسے کوئی شکست نہیں دے سکا”۔ہم لوٹ رہیں ہیں ایک بار پھر سے آپ سب کے دلوں میں گَھرکرنے، ایک بار پھر دھڑکنیں بڑھانے. اپکی “الفا ٹیم”۔
1 5 6 7 557