یہ ایسی کہانی ہے جو ہر موڑ پر آپ کو نئے رنگ، نئی سوچ اور بدلے ہوئے زاویے سے متعارف کروائے گی۔ اس کا ہر کردار پڑھنے والے کو اضطراب کی کیفیت میں مبتلا کر دے گا۔ آپ کے لئے فیصلہ کرنا مشکل ہو جائے گا کہ کس سے ہمدردی کریں، کس سے نفرت لیکن بہرحال آخری فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔
بدلتی راہیں ناول ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتا ہے جو اپنے باپ کے لاڈ پیار کی وجہ سے تھوڑی سخت مزاج کی حامل ہے مگر اسے اپنے قریبی رشتوں سے پیار ہے وہ اپنی خواہشات کو پورا کر دینے کی خاطر سب کچھ کرنے کی حامی ہے مگر اسکی زندگی اچانک ایک نیا رخ اختیار کرتی ہے اور ایک ایسا لمحہ آتا ہے جس کے بعد پھر پہلے جیسا کچھ نہیں رہتا اور زندگی کے اس اُتار چڑھاؤ میں اُسے اپنا ہم سفر مل جاتا ہے ..