Taseer e Ishqam Episode 9
کہانی ہے چار کرداروں کی۔ زندگی کی دوڑ دھوپ میں خود سے جڑے عزیز از جان رشتوں کو کھونے کی۔ کہانی ہے صبر کرنے والوں کی، شکر کی،کسی معجزے کے انتظار کی۔ کہانی ہے اس لڑکی کی جو وقتی تعلقات کی بھینٹ چڑھ جائے۔ اس مرد کی جو اپنے خاندان کی بقا کے لیے جان کی بازی لگا دے۔ کہانی ہے تاثیرِ عشقم کی جو رنگ جائے ان کرداروں پر اور دکھا دے اپنے عشق کا اثر۔۔
Barena Episode 5
یہ کہانی ہے محبتوں کی مُختلِف کیفیات میں مقید کرداروں کی کئی ایسی صورتوں پے مبنی ہے جس میں آپ غلط سہی کا فیصلہ کرنے سے کاصر ہوتے ہیں اور کچھ جذباتوں کی جو آپ کو بے اختیار کر دیتے ہیں اور پھر سب سے بڑھ کے قسمت کی جو آپ کو کئی ایسے ادوار سے گزارتی ہے جِس کا آپ کو گُماں بھی نہیں ہوتا
Dehliz k Paar Wo Season 2 Episode 8
کہانی ملک کے رکھوالعوں کے گرد گھومتی ہے کہانی کسی ایک شخصیت کا تعاقب نہیں کرتی بلکہ یہ مختلف کرداروں کا مجموعہ ہے جو اپنے آپ میں اہم ہے۔ کہانی ہے کرنل جبرئیل کی سربراہی کی زارا جبرئیل کے ساتھ کی میرال خان کی شخصیت کے بھول بھلیوں کی عنصب جہانگیر کی بہادری کی شامیراسامہ کی محبت کی اروا شمس کی پاکیزگی کی ایس کے کی قید کی روپا دیوی کے عشق کی اور صدام حیدر کے انتقام کی ماضی کے دریچوں میں دوبے ان رازوں کی جو کھل کر بہت سی حقیقتیں نگل لیتے ہیں۔ دہلیز کے پار وہ کہانی ہے انصاف کی ملک کی خاطرجان دینے کی اور لڑ کر فتح یاب ہونے کی۔۔۔
Click Below to Read it on Forum who find it difficult to Read on Website.
Kashmakash Episode 4
اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ زندگی کیا ہے تو میرا ایک لفظی جواب ہو گا
کشمکش ۔
پیدائش سے موت تک کی کشمکش ۔
خوشیوں سے دکھوں تک کی کشمکش
غریبی سے امیری تک کی کشمکش
امیری سے غریبی تک کی کشمکش
بچپن سے جوانی تک کی کشمکش
جوانی سے بڑھاپے تک کی کشمکش
دوستی سے اجنبیت تک کی کشمکش
محبت سے نفرت تک کی کشمکش
یہ کہانی ذوفشاں اکبر کی زندگی کی کشمکش کو بیان کرتی ہے اور اس کہانی کے آئنے میں ہم سب کو اپنی زندگیوں کی کشمکش بھی ضرور نظر آئے گی۔
Mah e Malka Episode 14
کہانی ہے مصر میں مقیم چار لوگوں کی ۔ ۔
کہانی ہے ایک کشتی کی ۔ ۔
چمکتی چیزوں کی لت ،
عدل کا جنون ،
بہتری سے بھاگنے کی چاہ ،
تلاش کی آرزو ،
کہانی ہے ایک متوازی دنیا کی ۔ ۔ ۔
عورتوں کی مردوں پر حکمرانی کی ۔ ۔ ۔
انسانیت کے انسانیت پر تجربوں کی ۔ ۔ ۔
سچ کی اصل صورتوں کی ۔ ۔ ۔
کہانی ہے چار لوگوں کی ۔ ۔ ۔
اور انکی قید خانی کی ۔ ۔
Mah e Doran Episode 8
فیری ٹیلز خیالی ہوتی ہیں۔۔جس میں شہزادی اور شہزادہ ایک لمبی مشکلات کی مسافت کے بعد بلآخر ایک ہو جاتے ہیں۔۔اور کہانی ایک حسین مقام پر احتتام پزیر ہو جاتی ہے۔۔
فیری ٹیلز حقیقی بھی ہوتی ہیں۔۔جس کے کردار کسی سلطنت کے شہزادی شہزادہ نہیں ہوتے۔۔بلکہ حقیقی دنیا کے عام کردار ہوتے ہیں۔۔جن کی شروعات تو حسین ہوتی ہے مگر مسافت بدصورت ہوتی ہے اور پھر جانے اس کانٹے دار راستوں سے چھلنی ہونے کے بعد وہ ایک ہوتے بھی ہیں یا نہیں۔۔
اس فیری ٹیل کے کردار بھی محض عام انسان ہیں۔۔جن کے احتتام کا کسی کو علم نہیں۔۔”
Itar Ki Khusboo
بلندیوں پر چڑھنے کا شوق کسے نہیں ہوتا اور وہاں سے دنیا دیکھنے کی تمنا، تو کہیں نہ کہیں سب کے دل میں ہوتی ہے۔ بس ایسے ہی، یہ کچی عمر کے بچے اپنی خواہشات کی تکمیل کے لیے پہاڑوں پر چڑھ دوڑے لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ وہ زندگی کا ایک نیا ورق پلٹ رہے ہیں۔
Lugz
یہ افسانہ ایک پراسرار قلمکار کی داستان ہے، جو ایک نازک بانو کی زندگی کے تاریک پہلوؤں کو قرطاس پر بکھیر رہا ہے۔ ایک ایسی لڑکی جس کے ساتھ ناگوار واقعہ پیش آیا، اور پھر اس نے انتقام کی راہ اپنائی۔ جب عدالتوں نے دولت کے آگے دروازے بند کر دیے، تو معاشرے کی بنیادیں ہل گئیں، اور معیشت کی دھڑکنیں سست پڑ گئیں۔ اس کہانی میں راز کی ایک ایسی پرت کھلتی ہے جو حقیقت اور فسانے کی حدود کو چھوتی ہے۔