Novels

Naya Aasman

یہ کہانی ان سب کے نام جو زندگی میں بلند مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں۔جن کے دلوں میں محنت کی لگن ہے۔
کبھی ہمت نہ ہارو اور آگے بڑھتے جاؤ۔
زندگی کے سفر میں مشکلات آئیں گی، یہ ایک حقیقت ہے،
کبھی بھی ہمت نہ ہارنا، یہ وقت بھی گزر جائے گا۔
جب تک تمہاری تپسیا اور محنت میں لگن ہو،
دیکھنا، ایک دن تمہیں تمہاری منزل مل جائے گی۔
راہ میں کانٹے ہوں گے، مگر تمہاری عزم کی چمک انہیں مٹا دے گی،
اگر تم نے کبھی بھی اپنے خوابوں سے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا،
تو ایک دن تمہاری محنت تمہیں وہ مقام دے گی جس کا تم نے خواب دیکھا تھا۔
یاد رکھو، جو لوگ اپنی مشکلات کو اپنی طاقت بنالیتے ہیں،
وہی زندگی میں کامیاب ہوتے ہیں،
اور جو اپنے خوف سے لڑنے کا حوصلہ رکھتے ہیں،
وہی حقیقت کو اپنے قدموں تلے روند دیتے ہیں۔

Maah Mir

یہ کہانی ماہ میر، یہ کہانی ترکی میں رہنے والی ایک لڑکی کی ہے جو زندگی کے مختلف نشیب و فراز، مشکلات اور خوابوں کی تکمیل کی جدوجہد کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ ناول اس کی شخصیت، حوصلے اور محبت کے سفر کو بیان کرتا ہے، جہاں ہر موڑ پر زندگی اسے نئے چیلنجز کے ساتھ آزماتی ہے۔ کہانی نہ صرف اس کے اندرونی جذبات اور کشمکش کو پیش کرتی ہے بلکہ سماج کی حقیقتوں اور اس کے خوابوں کے ٹکراؤ کو بھی خوبصورتی سے اجاگر کرتی ہے۔

To Chand Tumhen Dekhta Hai

یہ ناول  تین قسم کے کرداروں پر مشتمل ہے پہلے وہ جو ماضی کی دلدل سے نکلنا چاہتے ہیں، دوسرے وہ جو ماضی کو کریدنا چاہتے ہیں اور تیسرےکردار  جو ہر حال میں دوسروں کی بربادی کا سامان تیار کیے رکھتے ہیں ۔ یک طرفہ محبت جدائی ،لو ٹرائی اینگل،محبت میں  قربانی اور بے وفائی سب ایک ساتھ پڑھنے کو ملیں گے ۔یہ جادو اور سسپنس سے بھرا ناول ہے۔ یہ ناول اپ کو ایک نئی اور خوبصورت دنیا سے روشناس کروائے گا۔ اپ ان کرداروں سے محبت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

Mehrban Episode 12

یہ کہانی ہے ایک ایسی  لڑکی کی جو ماں باپ کی لاپرواہی اور اپنے تکلیف دہ ماضی کے باوجود اپ نے اپ کو کمزور نہی پڑنے دیا کہانی ہے ایک ایسے ایک لڑکے کی جو اپنے ماں باپ کی دردناک موت دیکھنے کے باوجود اپنی بہن کو پالا یہ کہانی ہے دوستی کی بے غرض محبت کی قربانی کی .

Behshat Tak Episode 4

داستانِ سفر ایک ایسی لڑکی کی جس کی زندگی کا مقصد وہ وعدہ وفا کرنا تھا جو اس سے “کروڑوں سال” قبل لیا گیا تھا”
داستانِ سفر کوئلے سے کندن بننے والوں کی،نعمتوں کی ناقدری کر کے تہی دامن رہ جانے والوں کی،خود سے محبت کرنے والوں کی،خود کو بےمول کر کے بےسکون رہ جانے والوں کی،نظام کے جنگ کی،جیت کے بھی ہار جانے والوں کی۔۔۔

Sheh Maat Episode 5

اگر وقت ٹھر جائے۔ سانس ساکن ہو جائے۔ آنکھ نم ہو جائے۔ تو خاموش رہنے کی بجائے اپنی کہانی کہہ ڈالنا ضروری ہو جاتا ہے۔ اور جس پل تمہیں لگے کہ اب کوئی تمہیں سننے نہیں آئے گا۔ اس پل لکھ ڈالو۔ اپنی کہانی کو۔ جو اک راز کی صورت ، اک بری یاد کی طرح تمہارے سینے میں دفن ہے۔
صوفیہ سکندر کہانی کا وہ کردار ہے جس نے میرے ہاتھ میں قلم تھما کر مجھ سے اپنی کہانی لکھوائی ہے۔ یہ وہ کہانی ہے جو بہت سے لوگ سنانا چاہتے ہیں مگر سنا نہیں سکتے ۔۔۔کچھ کہانیاں ممنوعہ ہوتی ہیں۔ وہ لفظوں میں کہی نہیں جا سکتیں۔ اور میں اس ممنوعہ کہانی کو رقم کرتی ہوں۔ کچھ سچ، کچھ جھوٹ۔ کچھ حقیقت، کچھ افسانہ۔
اس کہانی کے سب کردار فکشن ہیں، کہانی من گھڑت ہے ۔۔۔مگر ۔۔۔عزیز قارئین ؟
کیا کرداروں پر بیتنے والی اذیت جھوٹی ہوتی ہے؟
بعض کہانیاں صرف کہانیاں نہیں ہوتیں۔ کسی کی زندگی ہوتی ہیں۔ کسی کا ماضی ہوتی ہیں۔ کسی کے اوپر بیتنے والی قیامت ہوتی ہیں ۔ یہ کہانیاں سننے میں بڑی دلچسپ ہوتی ہیں مگر جو اس ٹارچر سے گذرتا ہے وہی جانتا ہے ۔۔۔بس وہی جانتا ہے کہ ازیت کیا ہوتی ہے۔
“شہہ مات” کو لکھنا بھی کسی ازیت سے کم نہیں۔ کوئی مجھ سے پوچھے کہ ٹارچر کیا ہے؟ میں کہوں گی اپنے احساسات کو قلم کے ذریعے کاغذ کی سطح پر اتارنا ۔۔۔۔اور پھر کسی تاریک گوشہ میں بیٹھ کر اس ان کہی کو پڑھنا۔ اس درد کو پڑھنا جو آپ کی آنکھیں نم کر ڈالے۔

Pas e Aina Episode 1 to 4

یہ کہانی ایک فیملی ولاگر اور اس کی فین کی ہے۔۔۔ ایک لڑکی جو ایک مشہور لڑکی کی دیوانی ہے وہ کس طرح اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کرتی ہے اور اپنے عزیز رشتے کھو دیتی دیتی ہے۔۔۔ اس کی ایک چھوٹی سی غلطی اس کی زندگی کا سب سے بڑا سبق ثابت ہوتی ہے۔

Raah Guzar Episode 4

راہ گزر کہانی ہے صبر کرنے والوں کی۔۔۔تنہائیوں میں رونے سسکنے والوں کی۔۔۔ٹوٹ کر بکھرنے والوں کی۔۔۔بکھر کر جڑنے والوں کی۔۔۔ایمان کو پانے والوں کی۔۔۔ظلم مٹانے والوں کی۔۔۔جدا ہو جانے والوں کی

Arzo Kay Musafir Episode 3

یہ لوگوں کی بھیر میں ٹوٹے اعتبار اور رشتوں کی کہانی ہے۔ یہ کھانی چند شاطر انسانوں کی ہے جو اپنے آپ کو بہترین سمجھ کر اپنا نقصان کر بیٹھے۔ ایک ایسی کہانی جس میں اچھائی اور برائی کی نا ختم ہونے والی جنگ شامل ہے۔ نماز،قرآن اور انسان کی اہمیت شامل ہے۔ بعض اوقات انسان بھول جاتا ہے کہ اس کے اوپر بھی کوئی ہے جو اس کے سب اعمال سے واقف ہے، اور اس بھول میں وہ اپنے آپ کو خدا سمجھنا شروع کردیتا ہے حالانکہ وہ صرف ایک ہے اور ایک ہی رہے گا۔اور پھر اس کہانی کے ہر کردار نے اس زمینی خدا کا انجام دیکھا۔ایک ایسی کہانی جس سے کچھ سیکھا جائے اور ایک ایسی کہانی جہاں ہر ایک کردار سرمائی ہے۔ نہ سیاہ نہ سفید

Sirr e Ayaa Episode 3

یہ کہانی ہے سیرینا کی، ایک خودمختار اور مضبوط لڑکی، جس کی زندگی میں سکون کا دور ختم ہونے کو ہے۔ ماضی نے ایک بار پھر اپنے سائے ڈال دیے ہیں، اور وہی پرانے زخم تازہ کر دیے ہیں! مگر اس بار کیا ہوگا؟ کیا تاریخ اپنے آپ کو دوہرائے گی، یا پھر سیرینا کے لیے نئی راہیں کھلیں گی؟
دوسری طرف، ریان ہے، ایک نوجوان جس کا حال خوشگوار ہے، مگر ماضی ایک ناخوشگوار یاد۔ وہ ماضی کو پیچھے چھوڑ چکا ہے، لیکن سوال یہ ہے کے کیا ماضی نے اس کا پیچھا چھوڑ دیا ہے؟
سیرینا اور ریان کی داستان کو جانیے، ان کے ماضی کی گرہیں کھولیے، اور ان کے جذبات کی گہرائیوں میں ڈوبیے۔ ایک ایسی کہانی جو دلوں کو چھو جائے اور زندگی کی حقیقتوں سے روشناس کرائے۔

Noor e Umeed Episode 1

(یہ کہانی ہے دو لوگوں کی زین داؤد اور صبحہ شیخ کی ہے ،دو مختلف لوگوں کی ، لیکن اس کتاب میں ایک ایک کردار اپنی کہانی رکھتا ہے،یہ کتاب بہت سی باتوں کو غلط ثابت کرے گی اور بہت کو سچ ۔ اس کتاب میں دوا بھی ہے اور زہر بھی لیکن۔۔ یہ ہم نے سوچنا ہے کہ ہم کس کو چُنیں ۔ اس کتاب میں سفر بھی ہے اور منزل بھی ،کوئی رک کر سفر طے کر رہا ہے اور کوئی بھاگ بھاگ کر ۔ منزل سب کو ملی ہے کسی کو زندگی میں کسی کو امر ہو جانے کے بعد ۔ اس کتاب کے بہت سے کردار ہیں لیکن آج کے زمانے کے ، ہم جیسے ہی ، ہمارے جیسے مسئلے ، اور شاید حل بھی یہیں مل جائیں)
1 23 24 25 147
Open chat
Hello 👋
How can we help you?