یہ کہانی لائبہ کی ہے۔ یہ کہانی سیف کی ہے۔ یہ کہانی سمیہ کی ہے۔ یہ کہانی اُس امتحان پر ہے جو دوستی میں لیا جائے۔ پیار کے تکونے میں پھنسے یہ تین افراد آخر کس کو چنیں گے، دوستی کو یا پھر محبت؟
پہلی “نور” جو کہ حلال کو اہمیت دیتی حرام سے بچتی پر پھر بھی اسے حلال کے لئے بھی سخت محنت کرنی پڑتی اور انتظار کیونکہ اسکے گھر کا ماحول معاشرے کی باتوں اور والدین سے کھل کر نہ بول پانے کی وجہ سے وہ اس سب میں بڑی مشقت اٹھاتی ہے….
اور دوسری جانب “جیف” جو کہ ایک بہت ہی گندی دنیا میں جا بسا تھا صرف اور صرف پڑھائ اور دنیاوی کامیابی کی خاطر اسکے والدین نے اسکی اٹھتی جوانی پر نظر نہیں کی….
اسہی طرح مختلف انداز میں اس کہانی میں آپ مختلف کرداروں کو گناہ میں پرتے گناہ سے بجتے اور گناہ سے روکتے ہوئے دیکھے گے….
اور ایسی سچی محبت کا احساس جس کی وجہ سے ایک ایسا گناہ گار جسے خدا یاد تک نہیں تھا وہ عشق مجازی سے ہوتے ہوئے عشق حقیقی کو بھی جان لے گا….!
یہ کہانی پارس اور وجیح کی ہے….
پارس نے زندگی میں اتنے دھوکے کھائے تھے کے وہ کسی پر بھی بھروسہ نہ کر پاتی تھی…
پھر بھی وہ اس کے قریب ہو چلی تھی….
پر اسکے ساتھ پھر سے وہی ہوتا ہے..
جو ہمیشہ سے ہوتے آیا تھا…
پر اس بار سب کچھ بہت مختلف اور الجھا سا تھا.
پارس تھک ہار کے اللہ کی طرف رجوع ہوئ….
اور زندگی کی طرف پھر سے آگے بڑھی.
پر پھر سے وجیح اسکے سامنے آ پہنچا….
اور اب اس نے نہ چاہتے ہوئے بھی اپنی محبت سے بدلہ لیا..
“بارِ دیگر تُو” الفاظ فارسی کی شاعری سے ماخوذ ہے جس کے معنی آپ کو کہانی خود سمجھائے گی، کہانی ایسے کرداروں پر مبنی ہے جن کی محبتیں جدا ہیں نبھانے کا قرینہ بھی الگ ہے لیکن ایک چیز جو ان میں یکساں ہے وہ ہے ان کا اپنی اپنی محبتوں کو چننا اور اسی کو ترجیح دینا۔
یہ داستان ہے محبت کرنے والوں کی اور ایسی محبت کی جہاں ہزار بار مواقع ملنے پر بھی کردار اس ایک محبت کو ہی پانا چاہتے ہیں۔ اس کہانی کے مرکزی کردار ہیں یسرا شیراز جو ایک مضبوط لڑکی ہے لیکن اتنی ہی جذباتی بھی جو جلد نہ کسی پر اعتبار کرتی ہے نہ کسی کو معاف۔ سہل حیات جس نے زندگی میں سوائے ادھورے پن کے کچھ نہ دیکھا ہے، جو غلطی سے اپنی محبت کا دل دکھا بیٹھا ہے۔ عفراء شیراز جو رشتوں کی گتھیوں میں الجھی ہوئی ہے، وہ ایک ان چاہے رشتے میں بندھی ہے جو کسی اور کی محبت ہے۔ اور بدر عالم خان جو ماضی اور حال کے درمیان میں معلق ہو کر رہ گیا ہے، نادانی میں رشتوں میں بگاڑ پیدا کر بیٹھا ہے۔
ان مخصوص کرداروں کے علاوہ مزید کردار بھی بارِ دیگر تُو کا حصہ ہیں اور اس کہانی کو نئے موڑ پر لے جانے کے اہم جز ہیں۔ دیکھنا ہے یہ سارے کردار کس طرح اپنی منزلوں تک پہنچتے ہیں اور کیسے اپنی اپنی محبت کو پاتے ہیں، زندگی کیسے کھیل کھیلتی ہے اور قسمت کس طرح کے رنگ رچتی ہے۔ کون اپنی محبت کو ازل کے لئے اپنا کر لیتا ہے اور کس کی قسمت میں دائم جدائی لکھ دی جاتی ہے..