Novels

Salsbeel

Salsbeel by Nayab Jilani free PDF Download Available.
J-Aکہانی کا خلاصہ۔۔
سلسبیل جو بہت خوبصورت لڑکی ہے،جرمنی میں اپنے دادا دادی اور باپ کے ساتھ رہتی ہے۔دادی بیكری چلاتی ہیں اور گاؤں میں یہ لوگ جانور بھی پالتے ہیں۔س کا ایک بھائی ڈینی ہے اور دوست ڈی سوزا جس کی ماں نے اس کے باپ کے ساتھ بے وفائی کی تھی۔
سلسلبیل کی ماں وفات پا گئی تھی تو دوسری شادی باپ نے کی اور سوتیلی ماں کا رویہ اس کے ساتھ بہتر نہیں جس کا باپ روبرو اور بھائی روسی اکثر ان کے گھر ملنے آتے ہیں اور ان کا آنا دادا دادی کو پسند نہیں۔
ہیرو ہشام بھی جرمنی میں ڈاکٹر ہے جو سلسبیل کو پسند کرتا ہے جس کی ماں شراب نوشی کرتی ہے اور مر جاتی ہے۔
ہشام کی سوتیلی ماں پاکستان میں ہیں جو نرجس بیگم ہیں اور پیار سے انھیں جی جی کہتے ہیں جو اس سے بہت محبت کرتی ہیں اور کافی سالوں سے منتظر ہیں کہ سوتیلہ بیٹا پاکستان آجاۓ اور جائیداد اس کے حوالے کردیں وہیں وہ شافیہ کی شادی ہشام سے کرانا چاہتی ہیں۔
شافیہ نرجس یعنی جی جی کے محلے میں اپنی سوتیلی ماں اور سوتیلی بہن عرشیہ کے ساتھ رہتی ہے جن کا رویہ شافیہ کے ساتھ اچھا نہیں اور اس کی جی جی سے بہت بنتی ہے اور یہ بھی ہشام کو پسند کرتی ہے اور اس کے آنے کی منتظر ہے۔
اسی گلی میں غوثیہ اپنے بیٹے شاہ ویز کے ساتھ رہتی ہیں جو شافیہ کو پسند کرتا ہے اور ان کے پانچ بہن بھائی ہیں جن کے والدین نہیں ہیں۔یعنی خداداد بڑا بھائی ہے جو سب بہن بھائیوں کو والدین کی طرح کیئر کرتا ہے شایان،داؤد،سلیم اور ایک بہن سنہرے گھر کے فرد ہیں۔
سنہرے کی شافیہ سے دوستی ہے شافیہ کی ماں سمیرا چاہتی ہیں کہ عرشیہ کی شادی خدا داد سے ہوجاۓ۔
خطیب فلسطینی ہے جس کاسارا خاندان شہید ہوگیا اور اب یہ جرمنی آگیا ہے اور ہشام سے اس کی دوستی ہے وہیں کالج میں وہ سلسبیل اور ڈی سوزا سے بھی ملتا ہے۔خدا داد جو سلسبیل کو پسند کرتا ہے یہ اپنی فیملی کے ساتھ جرمنی شفٹ ہوجاتا ہے جس کی دوستی ہشام اور خطیب سے ہوجاتی ہے کہ ایک ہی کالج میں پڑھ رہے تھے۔
ہشام کی سگی ماں نشے کی وجہ سے مر جاتی ہے تو وہ پاکستان جاتا ہے اور نرجس بیگم کی خواہش کو پورا کر کے شافیہ سے نکاح کرتا ہے
سلسبیل کی سوتیلی ماں بھی اس کے باپ سے بے وفائی کر کے بھاگ جاتی ہے اور ایک رات کے اندیهرے میں کوئی آ کر سلسبیل کے ساتھ زیادتی کرتا ہے وہ سمجھتی ہے یہ روبرو ہے جو اس کی سوتیلی ماں کا شوہر ہے۔
ہشام شافیہ کو بتا دیتا ہے کہ وہ سلسبیل کو پسند کرتا ہے اور اس سے شادی کر کے اسے سہارہ دے گا۔
باقی کہانی میں پڑھیں کہ
سلسبیل کا مجرم کون ہے؟
کیا شافیہ ہشام کے ساتھ رہے گی؟
ہشام کا راز بھی ہے وہ کیا ہے؟
بہت زیادہ فلاسفی سے بھرپور کہانی ہے جس میں رائیٹر نے بہت منفرد انداز میں ناول لکھا ہے جسے سمجھنا کچھ مشکل ہے مگر رائیٹر کی علمی قابلیت قابل تعریف ہے۔

Sang e Dar e Ishq

کہانی اس الہام کی جو تقدیر کے صفحوں کو روشن کرتا ہے۔کہانی اس سفر کی جو جو رلائے تو آنکھوں کو مسکراہٹ سونپے۔ جو ہنسائے تو ہونٹوں کو سسکیاں بخشے۔ جو تھکائے تو روح کو سکوں دے۔جو خوش کرے تو دل کو کرب سے آزمائے۔ کہانی ان کرداروں کی جو خود میں کھو کر محبت سے ملے۔ الہام سے ملے۔ وحدانیت سے ملے۔ حق سے ملے۔ مسکراتی ہوئی محبت کی داستان۔

Sang Tera

یہ کہانی “ملک ہاؤس” کے مکینوں کے مابین گردش کرتی ہے۔اس میں کوئی ایک “خاص”کردار نہیں ہے جس پر یہ کہانی مختص ہو بلکہ اس کہانی کے ہر کردار کی اپنی ایک الگ کہانی ہے جسے پڑھ کر یقیناً آپ کافی لطف اندوز ہوں گے

Sanwali

سانولی ناول جو رنگ و روپ پر نہیں قسمت پر لکھی گئی ایک کہانی ہے جو یہ بات بتاتی ہے کہ انسان رنگ روپ سے نہیں قسمتوں سے جیتتا یا ہار تا ہے اور یہی قسمت تھی جو حور عرش کی ماں کو ایک اچھے تہذیب گھر کی بہو ہونے کے باوجود اسے اور حور عرش کو بے گھر ہونا پرا مگر صبر کرنے والوں کو قسمت عطا بھی کرتی ہے

Saraab

یہ کہانی ہے صرف ایک کردار کی۔ ایک لڑکی جس کا نام شوال فاطمہ ہے۔ وہ ایک ایسی زندگی کی تلاش میں ہے، جہاں آسائشیں ہوں، سکون ہو۔ قدرت اُسے دو راستے دیتی ہے۔۔۔ چُناؤ اُسکے ہاتھ میں ہے۔ مگر کیا ضروری ہے کہ ہمیشہ ہمارا چُنا ہوا راستہ ہی ٹھیک راستہ ہو؟ ہاں یہ ضروری ہے کہ ہر بُرا راستہ پچھتاوے کے نشان ضرور چھوڑ جاتا ہے۔

Sarhad Paar Episode 1 by Malaika Qadeer

“سرحد پار” ایک دل کو چھو لینے والی پاکستانی-ہندوستانی رومانوی کہانی ہے، جو محبت، قربانی اور جدوجہد کے پیچیدہ اور گہرے جذباتی پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ کہانی ایک کراچی کی صحافی اور دہلی کے ایک سائبر سیکیورٹی ماہر کی ہے، جن کی تقدیر ایک دوسرے سے جڑی ہے، مگر وہ ثقافتی، مذہبی اور سماجی رکاوٹوں کے بیچ میں اپنی محبت کو تلاش کرتے ہیں۔ دونوں کا رشتہ ایک طویل اور کٹھن سفر پر گامزن ہے، جہاں محبت کے جذبے کے باوجود، دونوں کو اپنی اقدار، خوابوں اور خاندانوں کی توقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کی محبت کی راہ میں مشکلات ہیں، مگر یہ انہیں ایک نئی زندگی اور خود شناسی کی طرف لے جاتی ہے۔
یہ کہانی ہر اُس شخص کی ہے جس نے کبھی دل سے محبت کی، اور پھر ناکامیوں کا سامنا کیا۔ یہ اُن کے لیے ہے جو خود کو کھو کر دوبارہ کھڑا ہونے کی طاقت تلاش کرتے ہیں، اور اُن کے لیے بھی جو اپنی تقدیر کے فیصلوں کا سامنا کرتے ہوئے محبت کی اصل حقیقت کو سمجھتے ہیں۔ “سرحد پار” ایک سفر ہے جو دلوں کی سرحدوں کو عبور کرتا ہے اور زندگی کی پیچیدگیوں میں سے سچی محبت کا راہ تلاش کرتا ہے۔

Saroor e Ishq

یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو اپنے بھائی کے گناہ کی سزا بھگتی ہے اور وہ گناہ جو اس کے بھائی نے کیا ہی نہیں۔۔۔۔ یہ کہانی ہے احتشام کی جو بدلے کی آگ میں پاگل ہو جاتا ہے لیکن وہ اپنا فیصلہ بدل لیتا ہے ۔۔۔۔یہ کہانی نوال کی جو اپنی بھابھی پر جان دیتی ہے جاننے کے لیے پڑھیں
سرورِ عشق ❤️

Satrangi Tere Rang Mein Rang Jawan Last Part A

کہانی ایک سر پھری،خود سر لڑکی کی
کہانی نرم دل کے مالک یوشع خان کی
نفرت کے آغاز سے محبت کے انجام کی کہانی
زندگی کے مختلف پہلوؤں میں ساتھ نبھانے کی کہانی
دو متضاد لوگوں کے ملنے کی کہانی
اپنے جنون کی خاطر آخر بازی لگانے کی کہانی
کسی کی خاطر خود کو فنا کرنے کی کہانی
کہانی لیلک خانزادی اور یوشع خان کی

Satrangi Tere Rang Mein Rang Jawan Last Part B

کہانی ایک سر پھری،خود سر لڑکی کی
کہانی نرم دل کے مالک یوشع خان کی
نفرت کے آغاز سے محبت کے انجام کی کہانی
زندگی کے مختلف پہلوؤں میں ساتھ نبھانے کی کہانی
دو متضاد لوگوں کے ملنے کی کہانی
اپنے جنون کی خاطر آخر بازی لگانے کی کہانی
کسی کی خاطر خود کو فنا کرنے کی کہانی
کہانی لیلک خانزادی اور یوشع خان کی
1 111 112 113 144
Open chat
Hello 👋
How can we help you?