Novels

Ruu e Kitabi

روئے کتابی مطلب ایک کتابی چہرہ انسان کا چہرہ روئے کتابی ہر کسی کے لیے نہیں ہوتا،صرف چند ایک گنے چنے لوگوں کےلیے ہوتا ہے۔اور وہ صرف چند ایک لوگ ہی اس کتاب کو پڑھنے کے قابل ہوتے ہیں۔
روئے کتابی کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو دوستی کے رشتے میں بہت بڑے زخم کا شکار ہوتی ہے۔جس کی دوستی اس کے لیے زندگی بھر کا ناسور بن جاتی ہے۔جو دوسروں کو بچاتے بچاتے خود گہری کھائی میں گر جاتی ہے۔
یہ کہانی ہے ایک ایسے انسان کی جو اپنی گھر کی عزتوں کے ساتھ کھڑا ہونا جانتا ہے۔ان کے ساتھ ساتھ قدم ملا کر چلتا ہے۔جواپنے گھر کی لڑکیوں کا محافظ بنتا ہے۔
اور یہ کہانی ہے محبت میں مبتلا ایک ایسی لڑکی کو جو خود کو اندھیروں کے حوالے کرتی ہے۔جو سیدھے راستے تک جانےوالے ہر راستے کو اپنے ہاتھوں سے بند کرتی ہے۔
مختصراً یہ کہانی ہے آج کل کی لفظی محبتوں کی جو صرف سوشل میڈیا تک ہی محدود ہوکر رہ جاتی ہیں لیکن ان کی تباہی انسان ساری زندگی یاد رکھتا ہے۔

Saalim

یہ ایک ایسی کہانی  ہے جو  ہمارے معاشرے کے مختلف منفی پہلوؤں کے گرد گھومتی ہے ۔کہانی کے سب کرداروں سے ہمیں  ایک سبق ملتا ہے۔یہ کہانی ہم سب کی زندگی میں آنے والے اس موڑ کے لیے ہے جب روشنی اور تاریکی کے انتخاب کا فیصلہ ہم پر چھوڑ دیا جاتا ہے ہم چاہے تو روشنی کی طرف قدم بڑھائیں چاہے تو تاریکی میں داخل ہو جائیں۔

Saat ( Seven) Part 1

کہتے ہیں سات ایسے گناہ ہیں جن سے انسان کو منع کیا گیا جو ہر گناہ کی جڑ ہیں یہ سات گناہ کیسے ہر انسان کی روزانہ کی زندگی میں اثر انداز ہوتےہیں اور ان سات گناہوں کی کہانی سے سات ایسے افراد جو ایک دوسرے سے بہت الگ ہیں مگر ان کے گناہ انکو کیسے آپس میں جوڑتے ہیں اور انکی زندگیوں میں ہونے والے کچھ ایسے خطرناک واقعات جس میں وہ سب پھنس جاتے ہیں کیا یہ گناہ انکو برباد  یا آباد کریں گے  یا کسی اور دنیا کے راز کھول دیں گے اس کیلیۓ اپنی اپنی سیٹ بیلٹ پہن لیں کیونکہ سات کا ایڈونچر شروع ہونے والا ہے

Sab Mausam Hein Pyar ke

یہ کہانی ہے دو ایسے کرداروں کی جو ہمیشہ سے ایک دوسرے  کو جانتے تھے ایک دوسرے  کو سمجھتے تھے ایک دوسرے  سے واقف تھے لیکن اپنے ہی حقیقی احساسات کو نہیں  سمجھتے تھے اور ان احساسات  کا احساس  بھی ان دونوں کو تب ہؤا  جب قسمت ان دونوں کے درمیان کسی تیسرے کولےآئی تو کیا ہوپائیں گے وہ دونوں ایک یہ قسمت لے جائے  گی دونوں کو ایک دوسرے  سے دور..

Sachi Muhabbat

یہ کہانی ہے ایک لڑکی کے صبر کی ، اس کی سچی محبت کی اس کی وفا کی ۔ کیا اس لڑکی کو وہ ملے گا جس کے لیے اس نے صبر کیا جس کے لیے اس نے سب چھوڑا تھا جس کے لیے اس نے خود کی عزت نفس کو مجروح کروایا تھا ۔
1 109 110 111 147
Open chat
Hello 👋
How can we help you?