Novels

Dastan e Firaq by Haleema Sadia

محبت… وہ جذبہ ہے جو لفظوں میں قید نہیں ہوتا،
فراق… وہ کرب ہے جو وقت کی گرد میں بھی مٹتا نہیں،
اور “داستانِ فراق”… ان دونوں کا ایک سچا، خاموش گواہ ہے۔
اُن رشتوں کی بات ہے جنہیں ہم نبھاتے ہیں، اُن قربانیوں کی جنہیں ہم زبان نہیں دیتے، اور اُن فاصلوں کی جو بسا اوقات دلوں کے درمیان آ کر سب کچھ بدل دیتے ہیں۔
یہ کہانی اُن سب کے نام جو کبھی ٹوٹ کر کسی سے محبت کر بیٹھے تھے،
اور پھر خاموشی سے اُس محبت کو اپنے اندر دفنا بیٹھے۔

Dastan e Hayat

کہانی ہے حسد کی.
حسد ایسا زہر ,جس نے دو خاندانوں کی زندگی خراب کر دی.
کہانی ہے ایسی لڑکی کی جس نے خود کو ہیل کرنا سکھایا اور اپنے ہر خوف پر قابو پایا.
کہانی ہے ایسے لڑکے کی جس نے ہمیشہ اپنوں کا خیال رکھا.

Dastan e Ishq Episode 1 by Amna Jamil

داستانِ عشق ایک راز، انتقام اور محبت کی داستان ہے، جہاں زایان درویش، ایک بے رحم مافیا ڈان،
اپنے ماضی کے اندھیروں میں قید ہے۔ سیہر حیات، ایک باہمت ڈاکٹر، اس کی زندگی میں روشنی بن کر آتی ہے۔
لیکن جب محبت اور بدلے کا ٹکراؤ ہوتا ہے، تو کیا زایان اپنے زخموں سے نجات پا سکے گا،
یا ماضی کا سایہ ان کی محبت کو برباد کر دے گا؟

Dastan e Ishq Episode 2 by Amna Jamil

 

“داستانِ عشق ایک راز، انتقام اور محبت کی داستان ہے، جہاں زایان درویش، ایک بے رحم مافیا ڈان،
اپنے ماضی کے اندھیروں میں قید ہے۔ سیہر حیات، ایک باہمت ڈاکٹر، اس کی زندگی میں روشنی بن کر آتی ہے۔
لیکن جب محبت اور بدلے کا ٹکراؤ ہوتا ہے، تو کیا زایان اپنے زخموں سے نجات پا سکے گا،
یا ماضی کا سایہ ان کی محبت کو برباد کر دے گا؟

Dastan e Maazi by Alishba Noor

یہ کہانی ایک تذکرہ ہے۔ ایک ایسے لڑکے کی کہانی جو اپنی محبت کو جیت یا ہار چکا ہے۔ یہ کہانی حقیقی کرداروں پر مبنی ہے۔ اس کہانی کو لکھتے ہوئے اتنا عرصہ نہیں لگا مگر ارسلان کو سہتے ہوئے کافی سال لگے تھے۔۔۔۔ اس کہانی کو میں نے لکھتے ہوئے محسوس کیا اور کوشش کی کہ یہ ہر طرح سے عمدہ ہو، امید کرتی ہوں کہ یہ چھوٹی سی کہانی پڑھنے والوں کو بے حد پسند آئے گی۔ میں نے ہر طرح سے اس کہانی کو اپنے الفاظوں سے نکھارنے کی کوشش کی ہے۔

Dastan e Muhabbat Novel by Cellina Faisal

یہ داستان ہے ایک ایسے بندھن کی جہاں خاموشی لفظوں سے زیادہ بولتی ہے ، یہ ناول گہرے دوستوں کے گرد گھومتا ہے جنہوں نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نہ چھوڑا ۔ یہ داستان ہے ضد اور جذبات کی ، دوستوں کے ہنسی مزاق کی ، شکوہ ، روگ ، پچھتاوا اور محبت کی ۔ وقت ، حالات اور شک ان کے تعلق کو بار بار آزمائش میں ڈالتی ہے۔ لیکن سچی دوستی اور چاہت ہر امتحان میں خود کو منواتی ہے۔

Dastan e Phalestine by Laiba Irshad

یہ کہانی ہے فلسطین کی جہاں ایک چھوٹا بچہ جنم لیتا ہے اسکا باپ اور دادا مسجد اقصیٰ کی حفاظت کرتے شہید ہو جاتے ہیں اور جب مہدی جنم لیتا ہے تو اسکی ماں اسے مسجد اقصیٰ کے بارے میں بتاتی ہے جس سے وہ ایک سپاہی بن جاتا ہے اور مسجد اقصیٰ کے لیے لڑتا ہے۔۔۔
یہ کہانی ہے لاہور کی ایک معصوم لڑکی کی جو بہترین رائٹر تھی وہ روز فلسطین پر ہونے والے ظلم کو دیکھ کر انکے لیے دعا کرتی تھی لیکن ایک دن اس نے اپنے رائٹر ہونے کا حق ادا کیا اور فلسطین کے لیے لکھنا شروع کیا۔۔۔ جس سے مہدی ہو کبھی کبھی اپنی ہمت ہارتا محسوس کرتا تھا اسے اس ارٹیکل اور ناول کو دیکھ حوصہ ملتا تھا کہ انکے ملک کے لیے کوئی ہے جو اواز اٹھائ رہا ہے۔۔۔ اور پھر یہاں سے سفر شروع ہوا تھا۔۔۔ دوستی کا ایک گمنام محبت کا جہاد کا ۔۔۔
1 108 109 110 548