Ongoing Novels

Kar Chale Jaan Nisar Hum Episode 6 by Sania Umair

Kar Chale Jaan Nisar Hum is a Haveli based | Strong Female Lead Based | Friendship Based | Suspense Based | Crime Mystery Based | Strangers to Lovers Based by Sania Umair Publishing in Khawateen Digest.
ناول: کر چلے جانثار ہم از سنیعہ عمیر
قسط نمبر 6
اشاعت: خواتین ڈائجسٹ نومبر ۲۰۲۵
تبصرہ نگار: اقراء عنایت اللہ
اس قسط میں بالآخر بشّار پر یہ حقیقت منکشف ہو ہی گئی کہ وہ مہراب خان کی محبت میں ان کی شفقت حاصل کرنے کی خواہش کے باعث ان کے غلط کاموں کو بھی خاموشی سے برداشت کرتا رہا۔ اور سب سے ہولناک سچ تو یہ آشکار ہوا کہ بستی اور اس کے والدین کا اصل قاتل بھی کوئی اور نہیں بلکہ خود مہراب خان ہے۔
دُرثمین کو بچا تو وہ لایا ہے، مگر اب یہ فکر کھائے جا رہی ہے کہ وہ خود مہراب خان کے چنگل سے آخر کیسے بچے گا۔ مجھے تو اگلی قسط کا بےحد انتظار رہے گا۔
دوسری طرف لائبہ اور اویس کے سینس بہت کیوٹ ہیں بلکہ مرکزی جوڑی سے زیادہ پیارے لگتے۔ مگر لائبہ کا کردار کہیں نہ کہیں کچھ غیر حقیقی اور غیر ضروری طور پر سادہ لوح محسوس ہوا۔
دوست سے مخلص ہونا اپنی جگہ، مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہوتا کہ انسان خود بھی خطرات میں کود جائے یا کسی ایک کو بچانے کے چکر میں اپنا نقصان کر بیٹھے۔
اوپر سے وہ ایک متوسط طبقے کے سخت خیال گھرانے سے تعلق رکھتی ہے، جسے پڑھائی کی اجازت بھی بڑی مشکل سے ملی۔ ایسے میں اپنے ہوسٹل سے دور، ایک نامحرم کے ساتھ، ایک دوسری بستی، وہ بھی خطرناک علاقے کا سفر کرنا سراسر بےوقوفی محسوس ہوتی ہے۔
امید ہے کہ آنے والی قسطوں میں لائبہ کے کردار میں
maturity اور بہتر character development
نظر آئے گی۔

Aah Neem Kash Episode 3 by Aasiya Raees Khan

Aah Neem Kash is a Family Based Novel by Aasiya Raees Khan Publishing in Shuaa Digest Monthly.
ناول: آہ نیم کش از آسیہ رئیس خان
قسط نمبر: 3
شائع شدہ: شعاع ڈائجسٹ، نومبر 2025
تبصرہ نگار: اقراء عنایت اللہ
گزشتہ قسط کے اختتام پر آدم کے بارے میں میرا جو تاثر تھا وہ اس قسط کو پڑھ کر یکسر بدل گیا ہے۔ اب مجھے اس کا کردار بےحد پراسرار اور دلچسپ لگ رہا۔ یقیناً وہ اوک ہاؤس میں کسی بڑے مقصد کے تحت آیا ہے۔
اب تو مجھے تجسس اس بات کا ہے کہ کیا سبیل کی محبت کی کہانی آدم کے ساتھ ہی شروع ہوگی یا پھر اس میں کوئی اور کردار شامل ہوگا؟
میر عثمان اور عدن کے سینز نہایت خوبصورت اور دلکش تھے۔ بظاہر تو میر عثمان ایک آئیڈیل شوہر دکھائی دیتے ہیں، مگر اُن کے ذہن میں کیا چل رہا؟ان کے اصل ارادے کیا ہیں؟ یہ جاننے کا بےحدتجسس ہے
بیگم جہاں عنایت کے ارادے بھی کچھ نیک نہیں لگتے۔ آخر اوک ہاؤس میں ایسا کیا ہے کہ وہ اتنی محتاط ہیں؟ایسا لگتا جیسے وہاں پر کچھ غیر قانونی سرگرمیاں چل رہی ہیں جن میں بیگم جہاں عنایت ملوث ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ آدم کے اصل مقصد سے باخبر ہو جائیں گی یا پھر خود آدم کے ہاتھوں شکست کھائیں گی؟
آپ نے قسط پڑھی؟ اگر ہاں، تو اپنے خیالات ضرور کمنٹس میں شیئر کریں۔

Artemis Episode 2 by Rafia Hussain

کچھ آنکھوں نے راز چھپائے ہوتے ہیں، مسکراہٹوں میں زخم۔ کبھی محبت بدلہ لینے کا سب سے
سفاک آلہ بنتا ہے۔
یہ ان آنکھوں کی کہانی ہے جو محبت کی تلاش کرتی ہیں، جو چھونے سے پہلے ہی توڑنے کی
نیت رکھتے ہیں۔ کہیں پُرجوش خواب دیکھنے والے سفر کرتے ہیں خوابوں کی تکمیل کی خاطر
تو کہیں جال بنے جاتے ہیں خواب زادوں کے لیے۔ انتقام کی اک آگ جو بجھائے نہیں بجھتی۔
جذبات سے خالی سرد سہ پہر کی طرح خاک دست میں لیے ہوئے وہ اسے کسی کی موجودگی
موم بنانے پر نا جانے کیوں تلی ہوئی ہے؟۔
اک طرف انتقام کی آگ انتہا پر پہنچ چکی ہے تو اک طرف حسین معصومیت دست بڑھائے کھڑی
ہے۔ کیا وہ پوشیدہ راز فاش ہو پائے گے؟

Moama e Qatal Part 2 by Minza Hassan

ضمیر کا بوجھ موت کی سنگینی سے کہیں بڑھ کر ہے، روح کا جسم سے انقطاع سہل ہے، مگر ہر روز جسم کے قفس میں اذیت کی تڑپ سہنا بدترین عذاب۔۔ خاموش عشق، چھپے راز اور جان سوز جنون… تین دل، ایک محمل، ایک طوفانِ انتقام۔۔
رات کی سیاہی میں ایک چیخ گونجی، قتل کی چیخ پھر گویا سب تھم سا گیا۔۔ثبوت مٹ چکے تھے، گواہ غائب تھے، اور قاتل کی پرچھائیاں ظلمت کے گہرے پردوں میں تحلیل ہو چکی تھی۔۔ یکدم چاند کی زرد روشنی میں خون کا ایک قطرہ چمکا۔۔ایک ہلکی سرسراہٹ نے اس بھید کی گرہ کھولنی چاہی اور بس۔ گلی کے سائے طویل ہو گئے، ہوا میں سرگوشیاں گھلنے لگیں، اور ہر دروازے کے پس پشت الجھنوں نے پناہ لے لی۔ قاتل کون تھا؟ مقتول کی حقیقت کیا تھی؟ یہ صرف ایک قتل نا تھا… یہ ایک ایسا معمہ تھا جس کی ہر تعبیر میں ایک نیا راز پنہاں تھا اس رات ایک کہانی کا آغاز ہوا جو کئی زندگیوں کو ہلا کر رکھ دینے والی تھی۔۔معمہ قتل کی کہانی۔۔۔

Fakeer e Muhabbat Episode 7 by Nida e Eman

یہ کہانی ہے یک طرفہ عشق کی محبت میں رسوائی کی ایک ایسی لڑکی کی جو نامحرم سے محبت کر بیٹھی۔ ایسا نوجوان جسے وقت نے سفاک بنا دیا جو بدلےکی آگ میں جل رہا تھا جسے اپنی ماں کی موت کا بدلہ لینا تھا یہ کہانی ہے پچھتاوے کی اس لڑکی سے عشق کی جس کا عشق اس نے پا کر بھی کھو دیا ۔

Barena Episode 13 by Noor Fatima

یہ کہانی ہے محبتوں کی مُختلِف کیفیات  میں مقید کرداروں کی کئی ایسی صورتوں پے مبنی ہے جس میں آپ غلط سہی کا فیصلہ کرنے سے کاصر ہوتے ہیں اور کچھ جذباتوں کی جو آپ کو بے اختیار کر دیتے ہیں اور پھر سب سے بڑھ کے قسمت کی جو آپ کو کئی ایسے ادوار سے گزارتی ہے جِس کا آپ کو گُماں بھی نہیں ہوتا

 

Usse Main Bhool Jaun Gar Episode 3 by Sidrah Nadeem

ہجرتیں دل بڑا کر کے کی جاتی ہیں لیکن کچھ ہجرتیں دل بھی مار دیتی ہیں۔۔
کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جسے اچھے مستقبل کی خواہش لاہور لے آئی۔۔
ایک ایسا شہر جس نے تین دل جوڑے پھر توڑے۔۔
وہ دل۔۔ عیشا کا۔۔شاہ زین کا۔۔ اذان کا۔۔
یہ کہانی ہے ٹوٹے دلوں کے جڑنے کی۔۔ اذیتیں بھلا کر آگے بڑھنے کی۔۔ نہ بڑھ سکیں تو کوشش کرنے کی۔۔ زندگی میں نئی جہتوں کے پیچھے چلنے کی۔۔
یہ کہانی ایک سفر ہے ان کرداروں کا اور ان کے سنگ میرا۔

Afriat Episode 3 & 4 by Shiza Haris

 کہانی ہے خود سے لڑنے کی
کچھ لوگ جو لڑتے لڑتے راہ پا گئے اور کچھ جنھوں نے خود کو ضائع کیا
کہانی ہے فریب میں لپٹی زندگی گی اور ماضی کی جو انسان کا پیچھا نہیں چھوڑتا
ناکام محبت کی اور ہر اُس انسان کی جو زندگی میں کہیں نہ کہیں عفریت بن جاتا ہے
1 23 24 25 204