Showing 1207–1215 of 1836 resultsSorted by price: high to low
پیار اور انتقام کی داستان، داستان ایک ایسے شخص کی جو مافیا کی دنیا کا بادشاہ ہے۔ ایک ایسی لڑکی کی جو اْسکی زندگی کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لے جاتی ہے۔ یہ کہانی اْس شخص کی ہے جس سے زندگی نے سب کچھ چھین لیا۔ اِس کہانی کو جاننے کے لیے اِن کِرداروں کی دنیا میں جانا بہت ضروری ہے، تو کیا آپ سب اِس کہانی کا حصّہ بَننا چاہیں گے؟
کہانی ہے دو لوگوں کی جو میلوں دور ایک دوسرے ہوتے ہوئے بھی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوتے ہیں۔ کہانی ہے پاکستان میں موجود اقلیتوں کے حقوق کی… کہانی ہے انصاف کی… انتقام کی… اور دو ان دیکھے دشمنوں کی…
ازل سے زمانے میں ایک رواج ہے چلتا آیا ، پڑھنے والا خود کی شخصیت کو کرداروں میں ہے ڈھونڈتا آیا ، ہر کردار پڑھنے والے کی شخصیت کا عکاس ہوتا ہے ، یہ پڑھنے والے پر منحصر ہے کہ وہ اپنی زندگی کی کہانی کو کس کردار کی کہانی سے مماثلت شدہ پاتا ہے ، میرا ماننا ہے کہ انسان ہر موڑ پر اپنی زندگی کا ہیرو اور ولن خود ہوتا ہے، جب اس کے کردار سے کسی کو فائدہ ہو تو وہ ہیرو ہے اور یہی فرد کسی کے نقصان کا محتمل ہوجائے تو ولن ، جانشین کے ہیرو اور ولن کو پڑھنے والا خود ڈھونڈے گا ، وہ اپنی شخصیت کی مناسبت کا کردار بھی خود ہی چنے گا اور پھر اس سے اپنے لئے سبق اخذ کرے گا ، جانشین کی کہانی زندگی کی دوڑ میں دوڑنے والے مسافروں کی ہے ، وہ مسافر جنہیں قافلوں کی سنگت بھی ملی، کبھی ہجر کا عذاب بھی ، کبھی وصل کا تحفہ ملا ، کبھی آزمائش کا وبال بھی ، جو رک گیا وہ رکا رہا جو چل پڑا وہ کھڑا رہا زندگی کے امتحان میں ۔