Ongoing Novels

Takht e Nahas Episode 2 by Kaniz Fatima Asghar

ایک نحوست زدہ سلطنت، ایک خاموش تخت اور ایک ایسا راز جس نے نسلوں کو جکڑ رکھا ہے۔ تختِ نحس چار ایسی لڑکیوں کی داستان ہے جو ایک پراسرار تقدیر کے ساتھ جنم لیتی ہیں۔۔۔
ایک ملکہ بننے کے لیے،
ایک سلطنت کی سپہ سالار کے منصب کے لیے،
ایک حرف و قلم کی طاقت سے تاریخ بدلنے کے لیے،
اور چوتھی…وہ منتخب، جس کے ہاتھ میں تختِ نحس کا فیصلہ ہے، یا تو وہ اس نحوست کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دے،
یا پوری سلطنت کو برباد کر دے۔
اس کہانی میں جادو نہیں، نَسَب کی صدیاں پرانی نحوست ہے۔
یہ داستان سازشوں، تخت کی بھاری ذمہ داری، عورت کی اصل طاقت، باطنی خوف، انتخاب، وفاداری اور تقدیر کے کھیل کے گرد گھومتی ہے۔
یہ ناول طاقت، انکسار، تقدیر اور خودی کی جنگ ہے۔

Bazi Kadah Novel Episode 1 by Saniya Umair

Bazi Kadah is a Urdu Romantic Novel by Sania Umair Publishing in Khawateen Digest.
ناول: بازی کدہ از سنیہ عمیر
پہلی قسط
تبصرہ نگار: اقراء عنایت
خواتین ڈائجسٹ فروری ۲۰۲۶
پہلی قسط اس قدر پسند آئی کہ اب دوسری قسط کا شدت سے انتظار ہے۔ سنیہ عمیر نے ناول کی شروعات ہی کچھ اس انداز میں کی ہے کہ پہلی ہی قسط میں کرداروں سے گہری وابستگی ہو جاتی ہے۔
خاص کر فواد، کیا کردار ہے۔اتنی غربت کے باوجود اللہ کا شکر ادا کرنا، اس کی نعمتوں کو گننا اور تھوڑے پر صبر کرنا اس کی شخصیت کا سب سے خوبصورت پہلو ہے۔ غربت کے باوجود نہ اسے دولت کی ہوس ہے اور نہ ہی وہ کسی غلط راستے سے پیسہ کمانے کی خواہش رکھتا ہے۔ وہ ایک خوددار اور ذمہ دار بیٹا اور بھائی ہے جو اپنی ضروریات پر اپنے گھر والوں کی ضرورتوں کو ترجیح دیتا ہے۔
دوسری جانب کہانی کی مرکزی کردار (FMC) راحین گیلانی ایک امیر خاندان کی مغرور لڑکی، مگر اس کا کردار صرف ایک مغرور امیر زادی تک محدود نہیں۔ پہلی ہی قسط میں اندازہ ہو جاتا ہے کہ اس نے اپنے گرد ایک مضبوط خول چڑھا رکھا ہے تاکہ اس کے اندر کے زخم اور تکلیفیں کوئی نہ دیکھ سکے۔
فواد اور راحین کے سین مزے کے تھے اور جلد ہی ان کے بیچ ایک بانڈنگ بھی بن گئی۔ مگر قسط کے اختتام پر کینسر والا ٹوئسٹ ان پریڈکٹیبل تھا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ راحین اپنی اس بیماری کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہے یا بغیر لڑے ہی ہار مان لیتی ہے۔

Ibtihal Episode 2 by Husna Hussain

Ibtihal is a Social Romantic Novel by Husna Hussain Publishing in Khawateen Digest.
ابتہال از حُسنی حسین
قسط ۲
تبصرہ نگار: اقرا عنایت
خواتین ڈائجسٹ ۲۰۲۶
بلاشبہ حُسنیٰ حسین کا یہ ناول بھی میرے پسندیدہ ناولز کی فہرست میں شامل ہونے جا رہا ہے۔ ان کا طرزِ تحریر ہمیشہ کی طرح دل کو چھو لینے والا ہے۔ جس خوبصورتی سے وہ اپنے کرداروں کے جذبات، احساسات اور باطنی کیفیات کو لفظوں میں ڈھالتی ہیں، وہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔
اس قسط میں چند نئے کرداروں کا اضافہ کہانی کو مزید دلچسپ بنا رہا ہے۔ ہر نیا کردار اپنے ساتھ تجسّس لے کر آیا ہے، جس سے پلاٹ میں گہرائی محسوس ہوتی ہے۔
ابتہال میری پسند یدہ کردار بنتی جارہی۔ اور مجھے امید ہے کہ آگے چل کر اس کے کردار میں منفی پہلو نہیں آئے گا بلکہ وہ مزید مضبوط اور مثبت انداز میں ابھرے گی۔
میرال اور شاہزیب کے ماضی کے حوالے سے بھی بے حد تجسّس پیدا ہو گیا ہے۔ ان کے درمیان کیا راز چھپے ہیں؟ دوسری جانب دلربا کے عزائم ایک انجانا خوف پیدا کر رہے ہیں کہ وہ آگے جا کر شاہزیب کے ساتھ کیا کرنے والی ہے۔
کہانی میں سوالات ہی سوالات ہیں، اور تقریباً ہر کردار اپنے اندر کوئی نہ کوئی راز سموئے ہوئے ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والی اقساط میں کون کون سے نئے موڑ اور حیران کن ٹوسٹس سامنے آتے ہیں۔

Aah Neem Kash Episode 6 by Aasiya Raees Khan

Aah Neem Kash Is a Family Based  Novel by Aasiya Raees Khan  Publishing in Shuaa Digest.
ناول: آہ نیم کش از آسیہ رئیس خان
قسط نمبر: ۶
تبصرہ نگار: اقراء عنایت
شعاع ڈائجسٹ فروری ۲۰۲۶
عدن کی زندگی کے بارے میں ایک ایک کر کے نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں اور کئی راز کھلتے جا رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اسپتال میں داخل کیوں ہے؟ اور اس کے پیچھے کیا وجہ ہے؟
ادھر میر عثمان کے ماضی کے حوالے سے تجسس بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ ماضی میں دکھائے گئے دو کردار، جن میں ایک لڑکا اور اس کے دوست کا ذکر کیا گیا تھا، وہ دوست میر عثمان ہی معلوم ہوتے ہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ کس کا کس سے کیا تعلق ہے؟ اور کون سا کردار کس سے جڑا ہوا ہے۔
کیا آپ لوگوں نے قسط پڑھ لی؟

Gehre Panion Ka Safar Episode 6 by Laila Afzal Khan

میرا ناول برِّصغیر کے وقت پر ہے۔ یہ اُس دور پر ہے جب ہندو مسلمان اکٹھے رہتے تھے۔ یہ ناول میں نے میرے ذہن میں آنے والے مختلف خیال کو اکٹھا کر کے لکھا ہے، اس کا یا اس کے کرداروں کا حقیقت سے دُور دُور تک کوئی واسطہ نہیں ہے۔

Dahr Episode 2 by Eman Fatima Mushtaq

سیاہ ‘سفید‘سرخ۔۔۔
تین رنگ‘تین سرے
ایک تکون
انتقام‘نفرت‘محبت۔۔۔
تین جزبے‘تین احساسات
ایک داستان
نفرت سے شروع ہوئی ہر کہانی محبت پر ہی ختم نہیں ہوتی۔کچھ کہانیاں ’’دہر‘‘بھی ہوتی ہیں۔
جہاں انتقام کی آگ میں جلتے لوگ اپنے ساتھ دوسروں کو بھی جلا کر راکھ کر دیں گے۔
جہاں حال اور ماضی کے کئی رازوں سے پردے اٹھیں گے۔
جہاں کسی کی ایک غلطی اسے تباہی کے دہانے پہ لا کھڑا کرے گی۔
جہاں کئی پتھر دل انسان محبت جیسے عزیم جزبے سے آشناں ہوں گے۔
جہاں بخت کی سیاہی قلب کو سیاہ کر دے گی۔

Dua e Hadi Episode 3 by Khadija Zaheer

اِس کہانی کے بارے میں، میں آپکو زیادہ کچھ نہیں بتا سکتی چند الفاظ میں تو بلکل نہیں یہ کہانی خود اپنا آپ منوائے گی۔ میں بس اتنا کہہ سکتی ہوں کہ اِس کہانی میں موجود ہر کردار پرفیکٹ ہےدوسروں کے لیے۔ اتنا پرفیکٹ جتنا کہ ایک انسان ہو سکتا ہے۔ یہ کمزور کرداروں کی کہانی نہیں ہے۔ اِس میں موجود کوئی کردار بیچارہ اور بے کس نہیں ہے۔ یہ وہ  کردار ہیں جنہیں ہم اپنی حقیقی زندگیوں میں آئیڈیالائز کرتے ہیں جن کے بارے میں ہمارا تصور کہتا ہے کے یہ پرفیکٹ ہیں۔ ہر کام میں بہترین۔۔۔۔۔ پر کیا حقیقت میں کوئی اتنا مکمل ہوتا ہے؟؟؟
یہ میری پہلی کہانی نہیں ہے میری پہلی کہانی اِس سے بہت مختلف تھی یہی کردار یہی حالات مگر انت بلکل مختلف۔ مگر یہ کردار اپنی کہانی مجھ سے بہتر جانتے تھے اور آج جو کہانی آپ پڑھنے جا رھے ہیں وہ میری پہلی کہانی سے بہت مختلف ہے۔ اگر میں یہ کہوں کے اِن کرداروں نے خود کو لکھا ہے تو یہ غلط نا ہو گا۔
یہ کہانی اُمید ہے۔۔۔ کیسے ؟؟ یہ آپ پڑھ کر جانیں گے۔
امید کروں گی آپکا اِن کرداروں کے ساتھ سفر بہترین رہے اور آپ اِن کی غلطیوں سے سیکھیں۔  پرفیکٹ انسانوں کی غلطیاں ؟ عجیب ہے نا؟  یہی مسئلہ ہے ہمارا ہم کچھ انسانوں کو اتنا پرفیکٹ سمجھ لیتے ہیں کہ اُن سے غلطی کرنے کا حق بھی چھین لیتے ہیں۔ غلطیاں تو سب ہی کرتے ہیں بس وہ غلطی نہیں کرنی چاہیے جو کرتے ہوئے گناہ لگے۔۔۔۔ کیونکہ غلطیوں کی معافی مل جاتی ہے گناہوں کے کفارے مشکل ہوتے۔
اس کہانی میں ہم اسماعیل کی بات کریں گے.. پتا ہے اسماعیل کون ہوتا ہے؟ وہ جسے رو رو کر بڑی دعاؤں کے بعد حاصل کیا جائے اور پھر اس پر آزمائش آ جائے۔ ہم سب کی زندگی میں ایک اسماعیل ہوتا ہے جس سے ہمیں بڑی محبت ہوتی ہے جسے ہم بہت دعاؤں سے حاصل کرتے ہیں اور پھر اُسے اللہ کی راہ میں قربان کرنا ہوتا ہے۔۔۔۔ اور معلوم ہے جب آپ اللہ کی راہ میں اپنا اسماعیل قربان کرتے ہیں تو اللہ اُسے لوٹا دیتا ہے یہی سیکھیں ھم اس کہانی میں۔ اُمید کرتی ہوں آپکو یہ کہانی پسند آئے گی۔

Raah e Wafa Episode 1 to 4 by Noor Ul Ain Abdul Wadood

 یہ داستان ہے اُن قدموں کی جو وفا کی راہ پر چلتے رہے، چاہے زخموں کا موسم کتنا ہی طویل کیوں نہ تھا۔ جذبات کی نزاکت، جاسوسی کی سنسنی اور خود شناسی سے گندھی یہ کہانی ہے تین کرداروں کی جو وفا کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔
1 9 10 11 204