Ongoing Novels

Gehri Manzil Episode 1

یہ کہانی ینگسٹرز کی پرسنل لائف پر لکھی گئی ہے….
جو کہ عام طور پر والدین نہیں سمجھ پاتے…..
یہ کہانی دو اہم کرداروں پر مشتمل ہے-
پہلی “نور” جو کہ حلال کو اہمیت دیتی حرام سے بچتی پر پھر بھی اسے حلال کے لئے بھی سخت محنت کرنی پڑتی اور انتظار کیونکہ اسکے گھر کا ماحول معاشرے کی باتوں اور والدین سے کھل کر نہ بول پانے کی وجہ سے وہ اس سب میں بڑی مشقت اٹھاتی ہے….
اور دوسری جانب “جیف” جو کہ ایک بہت ہی گندی دنیا میں جا بسا تھا صرف اور صرف پڑھائ اور دنیاوی کامیابی کی خاطر اسکے والدین نے اسکی اٹھتی جوانی پر نظر نہیں کی….
اسہی طرح مختلف انداز میں اس کہانی میں آپ مختلف کرداروں کو گناہ میں پرتے گناہ سے بجتے اور گناہ سے روکتے ہوئے دیکھے گے….
اور ایسی سچی محبت کا احساس جس کی وجہ سے ایک ایسا گناہ گار جسے خدا یاد تک نہیں تھا وہ عشق مجازی سے ہوتے ہوئے عشق حقیقی کو بھی جان لے گا….!

Intiqam e Muhabbat Episode 2

یہ کہانی پارس اور وجیح کی ہے….
پارس نے زندگی میں اتنے دھوکے کھائے تھے کے وہ کسی پر بھی بھروسہ نہ کر پاتی تھی…
پھر بھی وہ اس کے قریب ہو چلی تھی….
پر اسکے ساتھ پھر سے وہی ہوتا ہے..
جو ہمیشہ سے ہوتے آیا تھا…
پر اس بار سب کچھ بہت مختلف اور الجھا سا تھا.
پارس تھک ہار کے اللہ کی طرف رجوع ہوئ….
اور زندگی کی طرف پھر سے آگے بڑھی.
پر پھر سے وجیح اسکے سامنے آ پہنچا….
اور اب اس نے نہ چاہتے ہوئے بھی اپنی محبت سے بدلہ لیا..

Bar e Digar Tu Episode 10

“بارِ دیگر تُو” الفاظ فارسی کی شاعری سے ماخوذ ہے جس کے معنی آپ کو کہانی خود سمجھائے گی، کہانی ایسے کرداروں پر مبنی ہے جن کی محبتیں جدا ہیں نبھانے کا قرینہ بھی الگ ہے لیکن ایک چیز جو ان میں یکساں ہے وہ ہے ان کا اپنی اپنی محبتوں کو چننا اور اسی کو ترجیح دینا۔
یہ داستان ہے محبت کرنے والوں کی اور ایسی محبت کی جہاں ہزار بار مواقع ملنے پر بھی کردار اس ایک محبت کو ہی پانا چاہتے ہیں۔ اس کہانی کے مرکزی کردار ہیں یسرا شیراز جو ایک مضبوط لڑکی ہے لیکن اتنی ہی جذباتی بھی جو جلد نہ کسی پر اعتبار کرتی ہے نہ کسی کو معاف۔ سہل حیات جس نے زندگی میں سوائے ادھورے پن کے کچھ نہ دیکھا ہے، جو غلطی سے اپنی محبت کا دل دکھا بیٹھا ہے۔ عفراء شیراز جو رشتوں کی گتھیوں میں الجھی ہوئی ہے، وہ ایک ان چاہے رشتے میں بندھی ہے جو کسی اور کی محبت ہے۔ اور بدر عالم خان جو ماضی اور حال کے درمیان میں معلق ہو کر رہ گیا ہے، نادانی میں رشتوں میں بگاڑ پیدا کر بیٹھا ہے۔
ان مخصوص کرداروں کے علاوہ مزید کردار بھی بارِ دیگر تُو کا حصہ ہیں اور اس کہانی کو نئے موڑ پر لے جانے کے اہم جز ہیں۔ دیکھنا ہے یہ سارے کردار کس طرح اپنی منزلوں تک پہنچتے ہیں اور کیسے اپنی اپنی محبت کو پاتے ہیں، زندگی کیسے کھیل کھیلتی ہے اور قسمت کس طرح کے رنگ رچتی ہے۔ کون اپنی محبت کو ازل کے لئے اپنا کر لیتا ہے اور کس کی قسمت میں دائم جدائی لکھ دی جاتی ہے..

To Chand Tumhen Dekhta Hai Last Episode

یہ ناول  تین قسم کے کرداروں پر مشتمل ہے پہلے وہ جو ماضی کی دلدل سے نکلنا چاہتے ہیں، دوسرے وہ جو ماضی کو کریدنا چاہتے ہیں اور تیسرےکردار  جو ہر حال میں دوسروں کی بربادی کا سامان تیار کیے رکھتے ہیں ۔ یک طرفہ محبت جدائی ،لو ٹرائی اینگل،محبت میں  قربانی اور بے وفائی سب ایک ساتھ پڑھنے کو ملیں گے ۔یہ جادو اور سسپنس سے بھرا ناول ہے۔ یہ ناول اپ کو ایک نئی اور خوبصورت دنیا سے روشناس کروائے گا۔ اپ ان کرداروں سے محبت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

Sirat e Mustaqeem Episode 2

کہانی کا آغاز عیسائ لڑکی سے ہوتا ہے جو ایک اسلامک انسیٹیوٹ کے باہر بورڈ پر لکھی گئ آیت
اھدناالصراط المستقیم
 کو روز دیکھتی اور اسکا مفہوم سمجھنے کی کوشیش میں رہتی یہ کہانی ہے  عیسائیت سے اسلام میں داخل ہونے والی ایزل عشمال کی یہ کہانی ہے ساشہ سے ایزل تک کا سفر طے کرنے والی لڑکی کی
عام سے خدو خال لیکن پُرکشش شخصیت پر غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا میکائیل جو اپنی ماں اور دو بہنوں کے ساتھ اسلام آباد میں مقیم ہے گھر کا واحد کفیل
سید گھرانے سے تعلق رکھنے والے سید اذقان بخاری جو کہ انگلینڈ سے ایم بی بی ایس کرنے کہ بعد لاہور میں اپنا ہسبتال چلانے کہ ساتھ ساتھ اپنے بابا جان کا بزنس بھی سنبھالتے ہیں
انابیہ کا تعلق ایلیٹ کلاس گھرانے سے ہے جو اپنے گھر میں آکیلی رہتی ہے اسکے والدین دو سال پہلے ایک کار حادثے میں فوت ہو چکے ہیں
عائض کہانی کا مرکزی کردار یہ وہ کردار ہے جو کہانی کو لے کر چلے گا کہانی

Ik Sard Sham Episode 1

یہ ناول خود شناسی کے سفر پر نکلنے والوں کے لیے بہترین رہنمائی ہے۔ وہ لوگ جو مکمل ہونے کے باوجود خود کو پہچان نہیں پاتے، جان نہیں پاتے۔ یہ کہانی اپنے آپ کو پہچان کے، اپنے برے کو اچھے بنانے کے سفر کا نام ہے۔ یہ کہانی آپ کے نام ہے۔ یہ کہانی ہر اس انسان کے لیے اللّٰہ کی طرف سے نعمت ہے، جو اس سے کچھ موتی چننا چاہتے ہیں، منور ہونا چاہتے ہیں۔ اپنے اندر کی سرد شام کو، صبح کی روشنی میں بدلنا چاہتے ہیں، سنورنا چاہتے ہیں۔ آزادی مبارک، میرے پیارے قاریوں!

Berung Zindagi Episode 2

مینہ کو نہیں پتا تھا کہ زندگی اُس کے غلے پر جائیں گی اور اس کے جینے کے لیے قیمت اُسکے اپنوں کو چکانی پڑے گی۔ وہ بیزار ہوگئی تھی اس بوجھ کے ساتھ جیتے جیتے کہ اُسکی اپنے ہی اُسکی وجہ سے نہیں رہے گے۔
کیا کوئی ہوگا ایسا جو مینہ کو اس کھول سے نکال کر اُسکی زندگی سوار دے گا یا اُسکی بے رنگ زندگی ککو بھر دے گا

Aik Khata Aur Episode 10

یہ کہانی ہے اُس سیاہ سنگِ مر مر کے محل میں دفن ایک راز کی۔۔۔
کسی کی سسکیوں اور آہوں کی داستان کی۔۔
یہ کہانی ہے محبت کے اختتام کی۔۔۔
اُس اختتام کو برباد کرنے والی اُس ایک خطا کی۔۔۔۔
کسی کی زندگیوں میں زہریلے سانپ کی مانند۔۔۔
نامحرم کی محبت کے انجام کی۔۔
یہ کہانی ہے اداصم جعفری کی۔۔
ابلیس کے ورغلانے کے نتائج کی۔۔
یہ کہانی ہے سنیہا مرتضیٰ کی۔۔
زندگی میں لڑکھڑا کر چلنے والوں کی۔۔
یہ کہانی ہے نیمل جعفری کے سوال “کیوں” کی۔۔
یہ کہانی ہے بھٹک کر سنبھلنے والوں کی اور سنبھل کر بھٹکنے والوں کی۔۔
یہ کہانی ہے زندگی اور موت کے جواب کی۔۔
یہ کہانی ہے ۔۔۔۔۔ایک خطا کی ۔۔

The Veil Of Illusion Episode 2

“The Veil of Illusions” is a gripping tale of love, betrayal, and the fight for freedom against forces beyond their control. With intricate dialogue, heart-pounding suspense, and a romance that transcends enemies, this novel blends fantasy, romance, and mystery in a spellbinding narrative where nothing is as it seems, and every choice comes with a price.

As Isa and Alessandro stand at the edge of fate, the ultimate question remains: Can they rewrite their destinies, or will they fall victim to the prophecy that binds them both?

Arzo Kay Musafir Episode 2

یہ لوگوں کی بھیر میں ٹوٹے اعتبار اور رشتوں کی کہانی ہے۔ یہ کھانی چند شاطر انسانوں کی ہے جو اپنے آپ کو بہترین سمجھ کر اپنا نقصان کر بیٹھے۔ ایک ایسی کہانی جس میں اچھائی اور برائی کی نا ختم ہونے والی جنگ شامل ہے۔ نماز،قرآن اور انسان کی اہمیت شامل ہے۔ بعض اوقات انسان بھول جاتا ہے کہ اس کے اوپر بھی کوئی ہے جو اس کے سب اعمال سے واقف ہے، اور اس بھول میں وہ اپنے آپ کو خدا سمجھنا شروع کردیتا ہے حالانکہ وہ صرف ایک ہے اور ایک ہی رہے گا۔اور پھر اس کہانی کے ہر کردار نے اس زمینی خدا کا انجام دیکھا۔ایک ایسی کہانی جس سے کچھ سیکھا جائے اور ایک ایسی کہانی جہاں ہر ایک کردار سرمائی ہے۔ نہ سیاہ نہ سفید

Behshat Tak Episode 3

“داستانِ سفر ایک ایسی لڑکی کی جس کی زندگی کا مقصد وہ وعدہ وفا کرنا تھا جو اس سے “کروڑوں سال” قبل لیا گیا تھا”
داستانِ سفر کوئلے سے کندن بننے والوں کی،نعمتوں کی ناقدری کر کے تہی دامن رہ جانے والوں کی،خود سے محبت کرنے والوں کی،خود کو بےمول کر کے بےسکون رہ جانے والوں کی،نظام کے جنگ کی،جیت کے بھی ہار جانے والوں کی۔۔۔

Tahi Dast Episode 4

بچپن کے خوشگوار دن،
ایک مرتبہ پھر جینے کے
خواہشمند تھے وہ سب۔
پیار کے شہر، پیرس میں
اکٹھے ہو کر زندگی کا لطف
لینے والے تھے۔
لیکن قسمت نے کھیلا ایک کھیل
ان میں سے ایک،
ہمیشہ کے لیے گُمنام تھا۔
کسی بدلے کے صدقے،
سب کی زندگیوں کو تبدیل کرکے

Libas e Basti Episode 5

یہ کہانی ہے ان گمراہ بندوں کی جنہیں الله رب العزت ہدایت  بخشتا ہے اور اپنا محبوب بنا لیتا ہے ۔
یہ کہانی ہے آزمائشوں پر شکوہ کرنے والوں کی جنہیں الله رب العزت تحمل بخشتا ہے اور صابرین بنا دیتا ہے ۔
یہ کہانی ہے خزاں کی  ان ٹوٹی کلیوں کی جنہیں الله رب العزت بہار بخشتا ہے اور  پھول بنا دیتا ہے ۔
“اور بے شک وہ جسے چاہے ہدایت دے “(القرآن )

Taseer e Ishqam Episode 9

کہانی ہے چار کرداروں کی۔ زندگی کی دوڑ دھوپ میں خود سے جڑے عزیز از جان رشتوں کو کھونے کی۔ کہانی ہے صبر کرنے والوں کی، شکر کی،کسی معجزے کے انتظار کی۔ کہانی ہے اس لڑکی کی جو وقتی تعلقات کی بھینٹ چڑھ جائے۔ اس مرد کی جو اپنے خاندان کی بقا کے لیے جان کی بازی لگا دے۔ کہانی ہے تاثیرِ عشقم کی جو رنگ جائے ان کرداروں پر اور دکھا دے اپنے عشق کا اثر۔۔

Barena Episode 5

یہ کہانی ہے محبتوں کی مُختلِف کیفیات  میں مقید کرداروں کی کئی ایسی صورتوں پے مبنی ہے جس میں آپ غلط سہی کا فیصلہ کرنے سے کاصر ہوتے ہیں اور کچھ جذباتوں کی جو آپ کو بے اختیار کر دیتے ہیں اور پھر سب سے بڑھ کے قسمت کی جو آپ کو کئی ایسے ادوار سے گزارتی ہے جِس کا آپ کو گُماں بھی نہیں ہوتا
1 9 10 11 83
Open chat
Hello 👋
How can we help you?