ایک ایسی لڑکی کی کہانی جس نے محبت کی خاطر اپنا گھر اور والدین چھوڑ دیے اپنے لیے خود رسوائی کا رستہ چُن لیا محبت کرنا جرم نہیں لیکن نامحرم کی محبت میں ماں باپ کو رسوا کر دینا انسان کو زندگی بھر کی رسوائی کا سامنہ کرواتا ہے۔۔
یہ کہانی ہے صرف ایک کردار کی۔ ایک لڑکی جس کا نام شوال فاطمہ ہے۔ وہ ایک ایسی زندگی کی تلاش میں ہے، جہاں آسائشیں ہوں، سکون ہو۔ قدرت اُسے دو راستے دیتی ہے۔۔۔ چُناؤ اُسکے ہاتھ میں ہے۔ مگر کیا ضروری ہے کہ ہمیشہ ہمارا چُنا ہوا راستہ ہی ٹھیک راستہ ہو؟ ہاں یہ ضروری ہے کہ ہر بُرا راستہ پچھتاوے کے نشان ضرور چھوڑ جاتا ہے۔
اکثر اوقات انسانی نفسیات کے سرے کچھ منفی رویوں کے باعث یوں الجھ جاتے ہیں کہ پھر رشتوں کو نبھانے کا ہنر تلاش کرنا مشکل ہوجاتا ہے ایسے میں کسی پر خلوص انسان کا ساتھ ہی ان الجھی ڈوریوں کو سلجھا سکتا ہے
کہتےہیں جتنا چھانو گے اتنا ہی کرکرا نکلے گا-بعض اوقات خوب سے خوب تر کی تلاش میں انسان اپنا اور دوسروں کا قیمتی وقت بھی گنوا دیتا ہے لیکن آذر کے ایک فیصلے نے بہت سوں کا نقصان ہونے سے بچا لیا تھا
شرافت کے شجرے کسی کے ماتھے پر سجے نہیں ہوتے نہ ہی نجابت کسی کی میراث ہے مگر عمر کی محبت کو نجیب الطرفین ہونے کی کسوٹی پر پورا اترنا تھا جسے کیچڑ میں کھلے ایک کنول نے اسیر کر لیا تھا
زخرف اعجاز کے دل کی گہرائی میں کون کون سے راز چھپے ہوئے ہیں یہ جاننا منصور کے لیے سہل نہ تھا۔اس کے لیے تو وہ خود ایک سربستہ راز تھی جواپنوں کی خاطر ایک کڑی مسافت طےکر رہی تھی۔ جسےعلم نہ تھا کہ منزل کی تلاش میں وہ ایک سراب کا تعاقب کر رہی ہے
محبت کرنے والوں کو دکھ دیتے ہوئے اس نے گمان بھی نہ کیا تھا کہ مکافات عمل کا وقت بھی آئے گا۔پورے راستے اس کے اندر جھکڑ چلتے رہے۔ غصہ نفرت جوش اور تاسف اس کے اندر سر پٹختارہا تھا مگر جس لمحے وہ اندر داخل ہوا سارا شور ایک سکوت کے زیر اثر آگیا
جب انسان کو ہر چیز میسر ہو تمام تر آساٸشیں ملی ہوٸی ہوں تو انسان کبھی اپنے اصل مقصد تک پہنچ ہی نہیں سکتا،جب تک در در کی ٹھوکریں نا لگیں جب تک انسان سنبھل ہی نہیں سکتا ، اور جب تک روح پر گہرا زخم نا لگے انسان رب کے سجود جھک ہی نہیں سکتا۔۔۔“
یہ ایک خودسر لڑکی کی کہانی ہے جو دنیا کی رنگینیوں میں گم اپنا گھر ،ماں باپ سب چھوڑ آتی ہے یہ کہانی ہے اپنی تلاش کے سفر کی جو شروع ہوا گمراہی سے اور ختم ہوا اپنی تلاش پر راہِ ہدایت پر۔۔۔
ملکہ رابیل کہانی ہے ایک ایسی ملکہ کی جو ایک پتھر کو اپنی خوش بختی کا راز سمجھتی ہے اور دھوکا دینے والوں کو معاف نہیں کرتی۔
کیا کرے گی قسمت اس ملکہ کیساتھ جاننے کیلئے اس افسانے کو پڑھیں
کہانی ہے ۔۔۔ ۔برسوں پہلے کیے عہد کو پورا کرنے والے کی۔۔۔ ملک سے وفاداری کرنے والوں کی ۔۔۔ بدلے اور انتقام کی آگ میں جلنے والے کی ۔۔۔۔ محبت کرنے والوں کی ۔۔۔