Novelettes

Bharam

جب مبحت میں احساس کے نام کسی کی روح کی تلافی کی جائے تو وہ محبت محبت نہیں رہتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور 
 ہماری زندگی میں دیر سویر سے کوئی ایسا شخص ضرور آتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جس کے پیچھے ہم دنیا سے منہ موڑ لیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپنی دنیا اسی تک حدود کر لیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر ایسا وقت بھی آتا ہے کہ وہی شخص تھپڑ کی صورت میں آپکو بتاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہ وہ بھی دنیا جیسا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور تب آپکے پاس پچھتاوے کے سوا اور خود کو تسلی دے کر اٹھ کھڑے ہونے کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔

Bharossa

یہ عید اسپیشل ناول آپ کے لیے لکھا گیا ہے جس میں خوشی اور غمی کے پہلو دیکھاۓ گئے ہیں عید پر ہونے والے حادثے کے حوالے سے ایک خوبصورت سبق بھی موجود ہے امید ہے قارئین کو بھروسہ اور اعتبار کے رشتوں پر مبنی میرا یہ ناول پسند آئے گا ۔

Bin Dekhe Raste

یہ کہانی ہے ایسی لڑکی کی جسے محبت ہو گئی ہے ایک ایسے شخص سے جسے اس نے آج تک دیکھا نہیں ہے ۔ ایسی لڑکی جس میں لڑکیوں والی کوئی بات نہیں ہے اس کا کام تو بس لوگوں کو مارنا اور ان کے کئے کا احساس دیلانا ہے

Chand Khubsorat Hai Na

رامین سکندر نامی ایک لڑکی جو لے پالک ہے لیکن اسے معلوم نہیں بعد میں اس کی منگنی کے دن اسے پتہ چلا اور اس کے منگیتر نے اسے صرف جائیداد کے لیے چھوڑ دیا جس کے بعد وہ بہت دکھی تھی پھر وہ اور اس کی دوست ملیحہ بیچلرز کے لیے لاہور چلی گئیں۔ اور جہاں وہ اپنی دوست ملیحہ کے بھائی یزدان ملک کے بارے میں سوچنے لگتی ہے
لاہور میں ایک نامعلوم شخص نے اسے بہت سے خطوط بھیجے پھر بیچلر کے بعد وہ واپس اسلام آباد چلی گئی جہاں اس کی شادی اس کے دوست کے بھائی کے ساتھ ہو گئی اسے لگتا ہے کہ وہ اس کی دوست کا دوسرا بھائی معید ہے یزدان نہیں بلکہ نکاح پر اس کی دوست ملیحہ اسے بتاتی ہے کہ یزدان وہ شخص تھا جس نے اسے خطوط لکھے اور نکاح کے بعد جب وہ اس سے ملی تو پتہ چلا کہ وہ یزدان ہے معید نہیں

Chand Raat

یہ کہانی چاند رات اور عید کے گرد گھومتی ہے۔چاند رات محبت کے مل جانے اور بچھڑ جانے کے کہانی ہے۔ یہ سفر ہے مایوس تاریک سے اجلی صبح تک کا۔اس میں آپکو ملیں گے عام زنگی کے عام سے لیکن بہت خاص کردار۔یہ کہانی ہے چاند رات سے عید کی صبح تک کے سفر کی۔مسکراہٹ دینے والی ،دل کو مغموم کر دینے والی کہانی.

Clay Pot

زندگی کی تختی پر کندہ سب سے دلکش لفظ محبت ہے۔
کہانی ہے محبت کی۔۔۔
انتظار کی۔۔۔ فراق کی۔۔۔
درد کی۔۔۔ آہ کی۔۔۔
کہانی ہے محبت سے دیوانہ ہونے تک کی۔۔۔
کہانی ہے مٹی کی۔۔۔ چاک کی۔۔۔
کہانی ہے سُر کی۔۔۔ ساز کی۔۔۔ راگ کی۔۔۔
کہانی ہے اجنبیت سے انسیت کی۔۔۔
کہانی ہے چناب کی۔۔۔ جو ہر بات کا گواہ ہے۔۔۔
کہانی لیلیٰ کی۔۔۔ جس کی آنکھوں کا کوئی دیوانہ ہے۔۔۔
کہانی ہے علی کی۔۔۔ جو کسی کے صدقے اُتارتا ہے۔۔۔
کہانی ہے محبت کی تختی پر کندہ لفظ دکھ کی۔۔۔

Daldal ka dalan

ہر اُس دھڑکتے دل کے لئے جو دلدل کے دالان میں دھڑکتا ہے ،مگر محتاط رہتا ہے ،اپنی دھڑکن کو آگ کی چنگاریوں سے محفوظ کر لطیف رکھتا ہے،دارِ فُرقت پہ اپنے دالان سے باہر نکلنے کا راستہ پا لیتا ہے اور دانش عمل بننے کی تگ و دو کرتا ہے ۔۔۔۔۔
دھڑکتے دل کی دھڑکن کو سنتے ہیں ۔۔۔۔۔

Darakhshan Hai Hayat

“دخشاں ہے حیات” کا معنی ہے
“پرنور ہے زندگی “
یہ کہانی ہے ایک مغرور پٹھانی جو پردیس چھوڑ کر اپنوں میں آئی یہ کہانی ہے ایک سرپھرے پٹھان کی جو گاٶں کا سردار ہونے کے ناتے اپنا فرض ادا کررہا تھا جو عورتوں کی دل سے عزت کرتا تھا یہ کہانی ہے وادی کشمیر کی یہ کہانی عید کے سنگ کی خوشیوں کے رنگ کی یہ کہانی ہے دو ستاروں کی کے کیسے یہ دونوں ایک ہوتے ہے

Dastoor ul Amal

اگر کوئی کہانی اور اُس کے موضوع پر غور کرے گا تو حقیقتا ًمیرے بات کی تہہ تک رسائی حاصل کر لے گا۔ ہمارے معاشرے میں کئی جگاہوں پر آج بھی غیرت کے نام پر قتل،بلی چڑھ جانا،خودکشی جیسے مسائل عام ہیں اور اس میں بھی کثیر تعداد عورتوں کی ہوتی ہےفقط صرف ایک چیزوں کی کمی کی بدولت اور وہ ہے بھروسہ۔ اب شاید اکثر لوگ میری اوپر کی گئی بات سے اختلاف رکھیں گیں مگر آپ اگر توجہ دیں تو یہ سب کچھ آج بھی بہت عام ہے۔ اب لوگ بولیں گیں کہ ہر بار عورت ٹھیک نہیں ہوتی پر میں یہاں اقلیت کی نہیں بلکہ اکثریت کی بات کر رہی ہوں ایک بار کھلے دماغ سے غور و فکر ضرور کیجئے گا۔ برحال کہانی کے دو کردار ہیں عون اسحاق اور زینہ بتول۔میرے نزدیک سب سے مضبوط کردار عون اسحاق کا ہے کیونکہ اصل میں کہانی میں درست اقدام لینے والا،صحیح اور غلط کا تعین کرنے والا، اپنے فیصلوں میں اٹل اور سب سے بڑھ کر متضاد صنف پر اعتماد کرکے ایک بار پھر زینہ کو بےاعتباری سے اعتبار کے سفر تک پہنچانے والا وہی تھا۔وہ تھا جس نے معاشرے کا دستور العلوم توڑا جہاں عورت کی وضاحت اور دلیلیں محض منہ زبانی سن کر رد کردی جاتی ہیں اور اکثر جگاہوں پر تو صفائی کا موقع دیے بغیر اُس کی ذات سے منسلک فیصلے خود لے لیے جاتے ہیں

Death Certificate by Eraj Swalaheen

یہ کہانی ہے ایک ایسی موٹیویشنل اسپیکر کی جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہے۔ یہ کہانی ہے ایک ایسے ڈاکٹر کی جو اپنی لیب میں کائنات کے قانون میں دخل اندازی کر رہا ہے مگر کوئی ہے جسے یہ سب پسند نہیں آیا اور اس نے کیا پھر کچھ ایسا جو آپ کو چونکا دے گا۔ ڈیتھ سرٹیفکیٹ ایک سائنس فکشن اور موٹویشنل ناول ہے۔
1 2 3 4 13
Open chat
Hello 👋
How can we help you?