Novelettes

Khalwat by Muqaddas Chaudhary

یہ کہانی مشعل کی ہے، ایک ایسی لڑکی کی جو تنہائی میں کیے گئے گناہ کے بعد ضمیر کی عدالت اور خوفِ خدا کے کٹہرے میں کھڑی ہے۔ یہ افسانہ آپ کو اس لمحے تک لے جائے گا جہاں توبہ اور تباہی کے درمیان صرف ایک قدم کا فاصلہ باقی رہ جاتا ہے۔ ضمیر کی خلش، خوفِ خدا اور تنہائی کے گناہوں کی یہ داستان آپ کو اپنے ہی آئینے میں جھانکنے پر مجبور کر دے گی۔ یاد رکھیے! یہ صرف مشعل کی کہانی نہیں، یہ آپ کی بھی ہو سکتی ہے۔

Khamoshi Ki Awaz by Mahira Ahsan Sheikh

دُرِفشاں کی زندگی چھ سال کی عمر میں یتیمی کے اندھیروں میں ڈوب گئی تھی۔ خاموشیوں سے باتیں کرنے والی یہ لڑکی لفظوں کے سہارے اپنے زخم سیتی رہی۔ کالج میں ادب کی دنیا اس کا ٹھکانہ بنی، لیکن دل کے زخم اب بھی چیخ رہے تھے۔ زاویار، جو بچپن کی ایک دھندلی یاد تھا، بطور مہمان اسپیکر اس کی زندگی میں لوٹ آیا۔ وہ خاموشیوں کے درمیان امید کی پہلی کرن بنا۔ یہ کہانی درد، تنہائی، شفا اور بے آواز محبت کے سفر کی داستاں ہے۔

Khawab Fareb or Hum

یہ کہانی ہے عنایہ کی جسکے خواب ہیں پیرس کی سرزمیں پر کھڑے ہوکر رنگوں سے اپنا محل تعمیر کرنے کی ۔یہ کہانی ہے رشوت فریب سے لڑتے احمد کی . امید ہے اس کہانی کو آپ پڑھ کر  آگے  پہنچاو گے تاکہ ملک سے رشوت لینے والوں کی تعداد ختم ہوسکے حکومت ایکشن لے سکے

Khawab Nagri by Honey

 آیت اور فادی — دو مختلف دنیا کے لوگ،
ایک انا میں لپٹا ہوا، دوسرا احساس میں بسا ہوا۔
ایک حادثہ، ایک غلط فہمی، اور ایک فیصلہ…
جس نے دونوں کی زندگی بدل دی۔
کیا زخموں سے بھری محبت کو تقدیر ایک اور موقع دے گی؟
یا سب کچھ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا؟
یہ کہانی ہے محبت، غلط فہمیوں اور دوبارہ ملنے کی۔
ایک ایسی محبت جو ختم ہو کر بھی ختم نہیں ہوتی۔

Khawabida Wujood by Farheen Abrar

یہ ایک سوئے ہوئے وجود کا سفر ہے —
جہاں خواب حقیقت کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں،
اور خاموش روشنی روح کو جگانے آتی ہے۔
یہ کہانی ہے بیداری کی،
رب کی طرف پلٹنے کی اُس صدا کی،
جو ہر نیند میں چھپی ہوتی ہے…
مگر سننے والا ہر کوئی نہیں ہوتا۔
کیونکہ یہ دروازہ ہر کسی پر نہیں کھلتا…
اور جو ایک بار گزر جائے،
وہ واپس نہیں پلٹتا۔

Khawabon Ka kabristan

اپنے کئی دنوں سے بند پڑے اسٹور روم کو صاف کرتی زارا کو اچانک اپنی مرحومہ ساس کی الماری سے ردی کاغذات کا پلندہ ملتا ہے۔ وہ ان بے معنی لکیروں سے بھرے کاغذات کو پھینک دیتی ہے لیکن کیا وہ کاغذات واقعی میں بے معنی ہوتے ہیں؟

Khayal e Yaar Season 1

یہ کہانی ہے اپنی شناخت کھو دینے والی اس لڑکی کی۔۔
یہ کہانی ہے اپنی شناخت کو چھپا کر رکھنا والے اس درندے کی۔۔
اپنوں کے راز جان کر ۔۔اپنی معصومیت کو کھو دینے والوں کی۔۔
محبت سے نفرت کرنے والوں کی۔۔۔
یہ کہانی ہے ایک قتل کے راز کی۔۔۔
اعتبار سے اعتبار اٹھانے والوں کی۔۔۔
یہ کہانی ہے عشق کے دو مکینوں کی۔۔۔۔
یہ کہانی ہے انتظار کی, بدلے کی,دوستی کی ۔۔۔
یہ کہانی ہے یار کےخیال میں رہنے والوں کی۔۔
1 14 15 16 32